شادی اور میاں بیوی پر لطیفے

کل اخبار میں ایک آرٹیکل آیا ۔
"بیوی کو قابو میں کیسے رکھیں ؟ "
اتنی خوشی ہوئی کہ دھڑکن بڑھ گئی
پورا آرٹیکل ایک ہی سانس میں پڑھ لیا ۔
لکھا تھا صبح ٹہلنے جائیں ،زیادہ ہری سبزیاں کھائیں ، غصہ نہ کریں ،کھانے پینے کا دھیان رکھیں ،ریگولر چیک اپ کرائیں ، وغيرہ وغيرہ ۔
بعد میں پھر سے عنوان پڑھا تو دماغ خراب ہوگیا ۔
لکھا تھا: "بی پی کو قابو میں کیسے رکھیں ؟"

اب کل آنکھیں چیک کرانے جانا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
پرامن، پرسکون، اور لڑائی جھگڑے سے پاک ازدواجی زندگی کے لیے ضروری ہے کہ بیگم کو کبھی کبھی لِپ اسٹک کی بجائے گُلو اسٹک خرید کر استعمال کے لیے دی جائے۔
 
پرامن، پرسکون، اور لڑائی جھگڑے سے پاک ازدواجی زندگی کے لیے ضروری ہے کہ بیگم کو کبھی کبھی لِپ اسٹک کی بجائے گُلو اسٹک خرید کر استعمال کے لیے دی جائے۔
اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن کسی طور قابل ستائش نہیں!!!
 
ابھی ابھی ایک ویڈیو کلپ دیکھی جس میں ایک پولیس آفیسر نے ایک خاتون ڈرائیور کو روک رکھا ہے اور موبائل پر بات کرنے کی پاداش میں ان کا چالان کرنا چاہتا ہے، جبکہ خاتوں کا کہنا یہ ہے وہ اپنے شوہر سے بات نہیں کررہی تھیں، صرف وہ کہہ رہی تھیں اور شوہر سُن رہا تھا۔
 
عرفان سعید

محفلین
ایک موٹی تازی خاتون نے اپنے ماہرِ فلکیات سے پوچھا: میں زیادہ موٹی تو نہیں ہوں؟
شوہر: ہرگز نہیں جانِ من! تمہارا سو کلو کا سراپا مریخ پر صرف چالیس کلو کا ہوگا۔ تم بس غلط سیارے پر پیدا ہو گئی ہو۔
 
سید عمران

محفلین
بیوی سے بدلہ لینے کے لیے بس اتنا بھی کافی ہے کہ جب وہ تیار ہو کر نیا سوٹ پہن کر آپ کے سامنے آئے تو اس کو اتنا کہہ دیں , کیا ہوا ابھی تک تیار نہیں ہوئی ۔:p
اس کے بعد کیا ہوا اس کی کہانی بھی تو لکھیں۔۔۔
اوہ اچھا۔۔۔
اسی لیے آپ کل محفل سے غیر حاضر تھے!!!
 
اکمل زیدی

محفلین

یاز

محفلین
ایک موٹی تازی خاتون نے اپنے ماہرِ فلکیات سے پوچھا: میں زیادہ موٹی تو نہیں ہوں؟
شوہر: ہرگز نہیں جانِ من! تمہارا سو کلو کا سراپا مریخ پر صرف چالیس کلو کا ہوگا۔ تم بس غلط سیارے پر پیدا ہو گئی ہو۔
ایسے ہی ایک جواب میں کسی نے فرمایا تھا کہ۔۔۔۔ آپ واقعی مادہ کی تعریف پر پورا اترتی ہیں۔۔ یعنی ہر وہ چیز جو وزن رکھتی ہے اور جگہ گھیرتی ہے۔
 
بیوی: کیا کررہے ہوں؟
تابش صدیقی بھائی: عزت کی ڈور کو الجھنوں کی جکڑ اور کشمکش سے آزاد کر رہا ہوں۔۔
بیوی: مطلب؟
تابش بھائی: پاجامے کے ناڑے کی گانٹھیں کھول رہا ہوں۔۔
بیوی:ہوا میں محو پرواز ہوتے ہوئے شکم پُری و لذتِ کام و دہن کے لئے شیرِ منجمد شتاب لاؤ ۔
تابش بھائی حیران ہوتے ہوئے: مطلب؟؟؟؟؟؟؟
بیوی: جلدی جا کے دہی لے آؤ تاکہ کھانا کھا سکیں۔.....
ایڈا توں ایم. اے اردو
معذرت کے ساتھ
 
بیوی: خاوند کی سالگرہ پر بہت پیار سے
"آپکو کیا گفٹ دوں؟"
خاوند: پیار سے دیکھا کریں، عزت کریں، بات تمیز سے کیا کریں، لڑا مت کریں، یہی کافی ہے۔
بیوی: نہیں۔۔۔ میں تو گفٹ ہی دونگی
1f61c.png
1f61c.png
 
میرا پہلا عشق چائے
1f60d.png

میرا دوسرا عشق بریانی
1f60b.png
1f61a.png

میرا تیسرا عشق دال چاول ہے
1f60a.png
1f619.png

چوتھی جگہ خالی ہے جلدی سے آجاو میری خوبصورت زندگی کو عذاب کرنے والی جان من
 
بیوی: کیا کررہے ہوں؟
تابش صدیقی بھائی: عزت کی ڈور کو الجھنوں کی جکڑ اور کشمکش سے آزاد کر رہا ہوں۔۔
بیوی: مطلب؟
تابش بھائی: پاجامے کے ناڑے کی گانٹھیں کھول رہا ہوں۔۔
بیوی:ہوا میں محو پرواز ہوتے ہوئے شکم پُری و لذتِ کام و دہن کے لئے شیرِ منجمد شتاب لاؤ ۔
تابش بھائی حیران ہوتے ہوئے: مطلب؟؟؟؟؟؟؟
بیوی: جلدی جا کے دہی لے آؤ تاکہ کھانا کھا سکیں۔.....
ایڈا توں ایم. اے اردو
معذرت کے ساتھ
یہ لطیفہ پڑھتے ہی زور سے بجلی کڑکی۔
 
Top