آن لائن شاپنگ سائیٹ کے بارے میں معلومات چاہیئے۔۔

ہادیہ

محفلین
السلام علیکم! کیا حال ہیں محفلین؟
کل سے ایک مسئلے کا شکار ہوں۔ میرا موبائل کا چارجر خراب ہوگیا ہے۔5،6 گھنٹے میں چارجنگ ہوتی ہے۔ پتہ نہیں اب سیل کی بیٹری کا ایشو ہے یا چارجر کا۔ مگر میں سوچ رہی ہوں ۔نیو چارجر منگوا لوں۔ قصہ مختصر یوں ہے کہ بھائی نے سیل فون بھیجے تھے سب بہنوں کے لیے۔ مگر غلطی سے میرے سیل کا چارجر نہیں آیا۔ میں نے یہاں سے ہی چارجرلے لیا تھا۔ مگر اب وہ صحیح چارجنگ نہیں کررہا۔ کیونکہ وہ اسی سیل کا چارجر نہیں ہے(اسی لیے مجھے یہی لگ رہا کہ چارجر کا ایشو ہے)۔ میرا سیل یہ ہے ۔ میں سوچ رہی ہوں۔کسی آن لائن سائیٹ سے منگوا لوں۔ کیونکہ یہاں سے شاید مجھے نا ملے۔ اگر آپ کے نزدیک کوئی اچھی سائیٹ ہے اس سلسلے میں۔ تو ضرور بتائیے۔خاص کر جہاں سے آپ نے خود بھی کوئی پراڈکٹ خریدی ہو۔ شکریہ ان ایڈوانس
محمد تابش صدیقی ، فرقان احمد ، نیرنگ خیال
 
فہیم

لائبریرین
میرا تجربہ تو اکثر دراز پی کے کے ساتھ رہا ہے۔ برا تو نہیں کہا جاسکتا کہ ٹھیک سے ڈیلیور کر دیتے ہیں چیز۔
آپ چارجر لینے سے پہلے بہنوں کے موبائل کے ساتھ جو چارجر آئیں ہیں ان کو ٹرائی کر کے دیکھ لیں۔
 
فرقان احمد

آج تک آن لائن کچھ نہیں منگوایا ہے۔ دراز کی ویب سائٹ شاید سب سے بہتر ہے۔ بس پراڈکٹ کی ریٹنگ دیکھ لیجیے گا۔
 
ہادیہ

محفلین
میرا تجربہ تو اکثر دراز پی کے کے ساتھ رہا ہے۔ برا تو نہیں کہا جاسکتا کہ ٹھیک سے ڈیلیور کر دیتے ہیں چیز۔
آپ چارجر لینے سے پہلے بہنوں کے موبائل کے ساتھ جو چارجر آئیں ہیں ان کو ٹرائی کر کے دیکھ لیں۔
بڑی سس اپنے گھر ہوتی۔ اور چھوٹی کے سیل کے ساتھ جو چارجر آیا تھا بھائی نے منع کیا تھا کہ ایک دوسرے کا چارجر یوز نہیں کرنا۔یہ مخصوص ہے اسی سیل کے لیے جس کا ہے۔
اس سائیٹ میں میں سرچ کرچکی ہوں۔ مگرابھی تک مطلوبہ چارجر مجھے ملا نہیں۔ اسی لیے یہاں پوچھا ہے شاید کسی کو اس کے علاوہ کسی سائیٹ کا علم ہو۔ اس کے علاوہ ایک یہ سائیٹ گوگل سرچ کرنے کے بعد ملی ہے۔ جس میں اس سیل کا چارجر موجود ہے۔ مگر اس سائیٹ کے بارے میں معلومات نہیں ہیں ۔
 
آنلائن منگوانے میں حرج تو کوئی نہیں، مگر دیکھ بھال کر منگوانا چاہیے۔
ایک تو جیسا کہ فرقان بھی نے کہا کہ پراڈکٹ کی ریٹنگ، لوگوں کا فیڈ بیک، اور آنلائن سٹور کی اپنی ریٹنگ۔
اگر مارکیٹ سے بھی خریدنا ہو، تو ہر شہر میں کوئی نہ کوئی شاپ ایسی ضرور ہوتی ہے کہ جو اپنا اعتماد بنانے میں کامیاب ہوتی ہے۔ ایسی شاپ کا معلوم کر کے وہاں سے خریں۔
دراز پی کے کا میرا تجربہ اس لحاظ سے اچھا نہیں رہا کہ بعد میں معلوم ہوا کہ جو چیز منگوائی تھی، وہ علی ایکسپریس پر آدھی سے بھی کم قیمت میں تھی۔ مگر لوکل ہونے کی وجہ سے دراز کے آئیٹم جلدی پہنچ جاتے ہیں۔
میں خود آج تک علی ایکسپریس سے ہی خریداری کرتا رہا ہوں۔

ایک اور طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ قریبی ہواوے کے ڈیلرز کا پتا کیجیے اور ان سے خریدیے۔
 
فرقان احمد

محفلین
اس موبائل کا چارجر تو مل رہا ہے دراز پی کے پر، تاہم، معیار کیسا ہے؟ اس حوالے سے کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ بہتر ہے کہ مقامی مارکیٹ سے خرید لیجیے۔

ربط
 
فہیم

لائبریرین
کتابوں کی تو خیر بہت سی آن لائن سائٹس ہیں۔ میں پچھلے چار پانچ سال صرف آن لائن ہی کتابیں خرید رہا ہوں۔ کنڈل کی سہولت میرے خیال مقامی ویب سائٹوں پر نہیں ہے۔
وارث بھائی آپ نے روسی مصنف ٹالسائی کو پڑھا ہے؟
 
ہادیہ

محفلین
آنلائن منگوانے میں حرج تو کوئی نہیں، مگر دیکھ بھال کر منگوانا چاہیے۔
ایک تو جیسا کہ فرقان بھی نے کہا کہ پراڈکٹ کی ریٹنگ، لوگوں کا فیڈ بیک، اور آنلائن سٹور کی اپنی ریٹنگ۔
اگر مارکیٹ سے بھی خریدنا ہو، تو ہر شہر میں کوئی نہ کوئی شاپ ایسی ضرور ہوتی ہے کہ جو اپنا اعتماد بنانے میں کامیاب ہوتی ہے۔ ایسی شاپ کا معلوم کر کے وہاں سے خریں۔
دراز پی کے کا میرا تجربہ اس لحاظ سے اچھا نہیں رہا کہ بعد میں معلوم ہوا کہ جو چیز منگوائی تھی، وہ علی ایکسپریس پر آدھی سے بھی کم قیمت میں تھی۔ مگر لوکل ہونے کی وجہ سے دراز کے آئیٹم جلدی پہنچ جاتے ہیں۔
میں خود آج تک علی ایکسپریس سے ہی خریداری کرتا رہا ہوں۔

ایک اور طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ قریبی ہواوے کے ڈیلرز کا پتا کیجیے اور ان سے خریدیے۔
سرجی جہاں میں رہتی ہوں۔ وہاں سب سے نزدیک بہاولپور شہر ہے۔ اور وہ بھی دو گھنٹے کی مسافت پر۔ چھوٹے بھائی ہمیشہ بہاولپور سے خریداری کرتے ہیں اگر کوئی ایسی چیز خریدنی ہو۔ کیونکہ یہاں پر معیاری چیز نہیں ملتی۔
میرا دراز پی کے کا صرف ایک تجربہ ہے وہ بھی پچھلے ماہ بھائی نے بیٹی ہونے کی خوشی میں سب کے لیے ڈریسز وہاں سے منگوائے تھے۔ وہ تو کافی اچھے تھے اور قیمت ہمارے شہر کی نسبت کم تھی زیادہ نہیں۔اس لیے میں زیادہ جانتی نہیں ہوں ایسی کسی سائیٹ کے بارے میں:)
باقی فیڈ بیک اور پراڈکٹ ریٹنگ مین امپورٹنٹ ہے ۔اسی وجہ سے میں نے یہاں تھریڈ بنایا ۔کہ آپ سب مجھے اچھی سائیٹ کے بارے میں اپنا فیڈ بیک بھی دیں۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اگر مارکیٹ سے بھی خریدنا ہو، تو ہر شہر میں کوئی نہ کوئی شاپ ایسی ضرور ہوتی ہے کہ جو اپنا اعتماد بنانے میں کامیاب ہوتی ہے۔ ایسی شاپ کا معلوم کر کے وہاں سے خریں۔
یہ بہترین آپشن ہے۔ ویسے ہواوے کا سیٹ ہے تو چارجر عام دستیاب ہونا چاہیے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
پاکستان میں کن ویب سائٹس سے کتابیں خریدی جا سکتی ہیں؟ ان میں سے کونسی زیادہ مقبول ہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ برادرم محمد وارث۔ کیا ان ویب سائٹس سے اردو کتابیں بھی خریدی جا سکتی ہیں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ برادرم محمد وارث۔ کیا ان ویب سائٹس سے اردو کتابیں بھی خریدی جا سکتی ہیں؟
جی خریدی جا سکتی ہیں لیکن ان دونوں کی اردو کولیکشن کافی کم ہے۔ اردو کے لیے سنگِ میل کی ویب سائٹ پر کافی کولیکشن ہے لیکن ان کی سروس بس ایویں ہی سے ہے، مثال کے طور یہ دونوں سائٹ والے کیش آن ڈیلیوری پر کتابیں بھیج دیتے ہیں، سنگِ میل والے ابھی بھی باوا آدم کے زمانے کا منی آرڈر پہلے مانگتے ہیں۔ :)
 
Top