عام لطیفے

اے سی کی ہوا اور لوگوں کی ھبس سے مسلہ بنتا ہے اور کچھ لوگوں کی عادت کی وجہ سے ائیر فریش استعمال کرنا پڑتا ہے شائد یہ بھی وجہ ہو :)
اگر آپ اپنی غلطیوں کو تسلیم کر لیں تو کبھی بھی کوئی بھی ان غلطیوں کو آپ کے خلاف استعمال نہیں کر سکے گا
۔۔ استاد محترم نشاندہی کی ہے تو اصلاح بھی کریں ساتھ تاکہ الفاظ صیح تلف کے ساتھ بولے اور لکھے جائے
حبس
مسئلہ
فریشنر
شاید
صحیح
تلفظ
جائیں
 
میری معصومیت کی انتہا یہ ہے
کہ مجهے آج پتا چلا.....جون ایلیاء مرد تهیں...
اس کو لطیفہ ہی سمجھنا تھیں ،لال مت کرنا
 
ايک آدمی پٹھان سے بولا
خاں صاحب ميں نےکل آپ کو فون کيا آپ نے اٹھايا کيوں نہيں ۔۔۔۔۔؟؟
پٹھان
کيوں اٹھاتا ۔
يہ جو ہم نے 30 روپے دے کر گانا لگوايا ہے وہ کون سُنے گا
1f923.png
1f61c.png
1f602.png
1f604.png
1f605.png
1f606.png
 
مریض: مجھے عجیب سی بیماری ہوگئی ہے جب میری بیوی بولتی ہے تو مجھے کچھ سنائی نہیں دیتا
1f62f.png
1f630.png
1f631.png
1f633.png


ڈاکٹر:یہ بیماری نہیں اللہ کی نعمت ہے۔۔
1f61d.png
1f61c.png
1f605.png
1f602.png
1f606.png
 

شکیب

محفلین
*خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز*

ایک جوڑے نے جب اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منائی تو ایک صحافی ان کا انٹرویو لینے پہنچا.وہ جوڑا اپنی بہترین اور سُكھی ازدواجی زندگی کے لئے مشہور تھا. ان دونوں میاں بیوی کے درمیان انکی 25 سالہ ازدواجی زندگی میں کسی چھوٹی سی بات پر بھی تکرار نہیں ہوئی تھی.
لوگ ان کی اس محبت سے بھر پور ازدواجی زندگی کا راز جاننے کے لیے بےچین تھے .....
شوہر نے بتایا:
ہماری شادی کے فورًا بعد ہم ہنی مون منانے ایک پر فضاء پہاڑی علاقہ میں گئے. وہاں ہم لوگوں نے گھڑ سواری کا پروگرام بنایا... میرا گھوڑا بالکل ٹھیک تھا لیکن میری بیوی کا گھوڑا تھوڑا نخرے والا تھا.
اس نے دوڑتے دوڑتے اچانک میری بیوی کو گرا دیا.
میری بیوی اٹھی اور گھوڑے کی پیٹھ پر بڑے پیار سے ہاتھ پھیر کر کہا:
"یہ پہلی بار ہے"
اور پھر اس پر سوار ہو گئی. تھوڑے دور چلنے کے بعد گھوڑے نے پھر اسےگرا دیا.
بیوی نے گھوڑے سے پھر کہا:
"یہ دوسری بار ہے "
اور پھر اس پر سوار ہو گئی.
لیکن تھوڑی دور جا کر گھوڑے نے پھر اسے گرا دیا.
اس بار میری بیوی نے کچھ نہیں کہا.
خاموشی اپنا پرس کھولا،پستول نکالی اور گھوڑے کو گولی مار دی.
مجھے یہ دیکھ کر کافی غصہ آیا اور میں بلند آواز سے بیوی پر چلایا : "یہ تم نے کیا کیا، پاگل ہو گئی ہو؟"
بیوی نے میری طرف دیکھا اور کہا:
"یہ پہلی بار ہے"
:)
بس وہ دن ہے اور آج کا دن، ہماری زندگی خوشی اور امن سے گزر رہی ہے... :biggrin::biggrin::biggrin:
 
آخری تدوین:

فاخر رضا

محفلین
‏ادبی جوڑا
‏بیوی:کیا کر رہےھو
‏شوہر:عزت کی ڈورکوالجھنوں کی جکڑ اورکشمکش سےآزادکر رہا ہوں
‏بیوی:مطلب؟
‏شوہر:پاجامےکےناڑےکی گانٹھیں کھول رہاھوں
‏بیوی:ہوا میں محو پروازہو کرشکم پری و لذت دہن کیلئےشیر منجمد شتاب لاؤ
‏شوہر:مطلب؟
‏بیوی:جلدی جا کےدہی لےآو تاکہ کھانا کھاسکیں
‏ایڈاتو ایم اےاردو
وٹس ایپ سے ماخوذ
 
‏آدمی(شاعر دوست سے) : کیوں بھائی آج کل نا کوئی غزل نا کوئی نظم , کیا ہوا ہے؟
‏.
‏شاعر :کچھ نہیں بھائی، جس لڑکی کے لئے لکھتا تھا ، اس کی شادی ہو گئی ۔
‏.
‏آدمی : پھر تو دل ٹُوٹنے پر شاعری اور بھی اچھی ہو گی نا !
‏.
‏شاعر : تُو سمجھ نہیں رہا ! اس کی شادی مجھ سے ہی ہو گئی ہے ۔
 
‏آدمی(شاعر دوست سے) : کیوں بھائی آج کل نا کوئی غزل نا کوئی نظم , کیا ہوا ہے؟
‏.
‏شاعر :کچھ نہیں بھائی، جس لڑکی کے لئے لکھتا تھا ، اس کی شادی ہو گئی ۔
‏.
‏آدمی : پھر تو دل ٹُوٹنے پر شاعری اور بھی اچھی ہو گی نا !
‏.
‏شاعر : تُو سمجھ نہیں رہا ! اس کی شادی مجھ سے ہی ہو گئی ہے ۔
یہ بڑی دلچسپ حقیقت ہے :)
 
Top