عام لطیفے

سید عمران

محفلین
ایک دفعہ ہم نے بھیا کو سنڈے کو ملنے کا کہا ،
وہ سارا دن سنڈے کے پاس کھڑا رہے ،
اور انھیں تو بعد میں پتہ چلا کہ سنڈے تو اتوار کو کہتے ہیں ۔
ہمیں تو ابھی تک یہ بھی نہیں پتا چلا کہ جس چیز کے پاس آپ نے ہمیں سارا دن کھڑا رکھا وہ تھی کیا شے؟؟؟
 

ہادیہ

محفلین
یہ صاحب ہیں کون اور کس جرم میں پھانسی دی جا رہی ہے؟
مریم بہنا "میر ہادی" جیو کے ایک ڈرامے "خانی" کا مین کردار ہے۔ پھانسی خانی کے بھائی کے قتل کے جرم میں دی جارہی تھی۔۔لیکن ان ٹائم پہ خانی معافی نامہ پہ سائن کردیتی ہے اور بچ جاتا ہے ۔۔پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔۔ لیکن لطائف کی لڑی میں اس کا کیا ذکر؟
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
پاکستانی لڑکیاں میرہادی کی پھانسی کاسن کررورو کملی ہوگی ہیں
اور یہاں ایک میں ہوجسے پتا نہیں یہ ڈرامہ کس دن لگتا ہے
میں تو نہیں روئی۔۔:p
ویسے کافی سبق آموز ڈرامہ تھا۔۔خاص کران لوگوں کے لیے جو غرور و تکبر میں دوسروں کو انسان سمجھتے ہی نہیں۔۔اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔۔ ایسے لوگوں کے لیے ہی کہا گیا ہے۔۔وغیرہ۔۔:)
 
مریم بہنا "میر ہادی" جیو کے ایک ڈرامے "خانی" کا مین کردار ہے۔ پھانسی خانی کے بھائی کے قتل کے جرم میں دی جارہی تھی۔۔لیکن ان ٹائم پہ خانی معافی نامہ پہ سائن کردیتی ہے اور بچ جاتا ہے ۔۔پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا جاتا ہے۔۔ لیکن لطائف کی لڑی میں اس کا کیا ذکر؟
معلومات میں اضافہ تو کسی بھی لڑی میں کیا جا سکتا ہے نا! :ROFLMAO:
 
باپ : لسی پیئے گا ؟
بچہ: نہیں
باپ: جوس پیئے گا؟
بچہ: نہیں
باپ: بلکل ماں پر گیا ہے لگتا خون ہی پیئے گا۔
ماں وہی بیٹھی تھی اس سے رہا نہیں گیا
ماں: سیب کھاؤ گے؟
بچہ: نہیں
ماں:آم کھاؤ گے؟
بچہ:نہیں
ماں: بلکل اپنے باپ پر گیا ہے لگتا جوتے ہی کھائے گا،
باپ: میں تو ایکٹنگ کررہا تھا ۔
 
ایک سیدھا سادہ آدمی محلے میں سبزی بیچنے آتا تھا ،
سب عورتیں اس سے ادھار لیتی تھیں اور وہ دے دیتا ۔
کبھی کسی سے نام نہیں پوچھتا اور چپ چاپ اپنی کاپی میں لکھ لیتا کہ کس نے کتنے کا ادھار لیا ۔
جب کوئی عورت پوچھتی کہ میرے کتنے پیسے ہیں؟
تو کاپی چھپ کر دیکھتا اور بتا دیتا ،
عورتوں کو بڑی حیرت ہوتی کہ وہ بنا نام جانے بلکل صحیح حساب کیسے بتا دیتا ہے ؟
آخر جلد ہی عورتوں کو اس راز کا پتا چل گیا ۔
عورتوں نے ٹیم ورک سے اکٹھے دھاوا بول کر سبزی لیتے ہوئے نظر بچا کراسکی کاپی غائب کردی ،
جب دیکھا تو لکھا تھا
بلّی 20
نک چپٹی 18
لمبی 15
موٹی 40
کالی 20
وڈے دنداں آلی 15
پتلی 10
بھینس 52
ٹڈی 27
چشمش 35
باندری 32
بڑ بڑہی 12
ڈنگے منہ آلی 15
ڈوری 60
بھینگی 45
وڈی ناساں آلی 52
بھوری 30
ڈاکٹرنی 23
اور آخر میں
ہیروئن 105 ۔
 
‏ایک مرد سپیشل ٹریننگ کے بعد ایک spy بنتا ہے
مگر ایک عورت پیدائشی spy ہوتی ہے
جیسے کہ وہ شوہر کا موبائل دیکھے بغیر بتا سکتی ہے کہ میسج unofficial کیے جا رہے یا official
 
جو بندہATMسے پیسےنکال کے بھی گنتاہے
وہ دنیا میں کسی پر اعتبار نہیں کر سکتا
1f602.png
 
ہسپتال میں ایک بندے سے پوچھا دانتوں والا ڈاکٹر کدھر بیٹھتا ہے ؟
بھائی صاحب نے جواب دیا سارے ڈاکٹر دانتوں والے ہی ہیں۔
 

فرقان احمد

محفلین
یہ واقعہ بھی ہے اور اسے لطیفہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ اگر ہنسی نہ آئے تو پیشگی معذرت!

غالباََ دس برس قبل کی بات ہے۔ ہمارے ایک دوست نے او ایل ایکس پر اپنا موبائل فروخت کرنے کے لیے اشتہار لگایا۔ ایک صاحب کی کال موصول ہوئی۔ فرمانے لگے، 'بھیا! آپ اپنا موبائل بارہ ہزار میں فروخت کر رہے ہیں؛ دیکھیے ہم پندرہ میں لے لیں گے، صرف اس بات کی تصدیق کر دیجیے کہ آیا اس میں یہ آپشن موجود ہے کہ دوسروں کی جانب بھیجے جانے والے ایس ایم ایس از خود ڈیلیٹ ہو جائیں۔ ہمارے دوست نے جواب میں عرض کیا کہ ایسی کیا آفت ہے، آپ خود یہ تکلف کر لیا کیجیے، ہمارے خیال میں اس موبائل میں یہ آپشن موجود نہیں ہے۔ جواب میں انہوں نے یہ تاریخی فقرہ گوش گزار کیا، 'بھیا! ہماری دو باتیں سن لو اور پھر ہم فون بند کرتے ہیں۔ ایک تو یہ کنفرم ہو گیا کہ آپ شادی شدہ نہیں ہو اور دوسری بات یہ کہ اپنا قیمتی مشورہ اپنے پاس رکھو، ابھی تک دائیں طرف کا جبڑا سوجا ہوا ہے؛ وہ کیا ہے نا کہ ہماری یاداشت کچھ زیادہ اچھی نہیں ہے؛ معذرت، ہم آپ کا موبائل نہیں لے سکتے، اللہ حافظ!
 
غالباََ دس برس قبل کی بات ہے۔ ہمارے ایک دوست نے او ایل ایکس پر اپنا موبائل فروخت کرنے کے لیے اشتہار لگایا۔
6،7 سال سے زیادہ پرانی بات نہیں ہو گی۔ او ایل ایکس پاکستان میں کافی لیٹ آیا۔

جواب یہ دینا چاہیے تھا کہ یہ بھی آپ کی غلط فہمی ہے کہ ایس ایم ایس ڈیلیٹ ہونے سے بیگم کی میموری پر کوئی فرق پڑے گا۔
 
6،7 سال سے زیادہ پرانی بات نہیں ہو گی۔ او ایل ایکس پاکستان میں کافی لیٹ آیا۔

جواب یہ دینا چاہیے تھا کہ یہ بھی آپ کی غلط فہمی ہے کہ ایس ایم ایس ڈیلیٹ ہونے سے بیگم کی میموری پر کوئی فرق پڑے گا۔
ثابت ہوا تجربہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہوتا ۔
 
Top