"فلرٹ" کا اردو متبادل کیا ہوگا؟

عرفان سعید

محفلین
اللہ ہی جانے جی، میرے خاندان میں اس وقت کوئی مرد بزرگ ساٹھ سے اوپر نہیں، والد صاحب مرحوم پچپن سے پہلے آنجہانی ہو گئے، لیکن آپ تو سائنسدان ہیں، سُنا ہے "سیئنس" بڑی ترقی کر گئی ہے آج کل۔ :)
سائنس تو ترقی کر رہی ہے، لیکن sense کی مت تو کبھی بھی ماری جا سکتی ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
لفظی اور معنوی پہلو تو کافی زیر بحث آگئے۔
اس ضمن میں ایک لطیفہ کل واٹس ایپ پر موصول ہوا، کچھ بر محل سا لگا۔
محبت دو بیوقوفوں کا ایسا معاہدہ ہے جس میں جسے پہلے عقل آجائے وہ بیوفا کہلاتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لڑکپن میں ہم (ہم سے مراد یار دوست) سمجھتے تھے کہ فلرٹ کا مطلب عشق ہوتا ہے، جوانی میں داخل ہوئے تو کُھلا کہ یہ تو دل لگی ہے۔ عمر پینتیس چالیس سے اوپر ہوئی تو محسوس ہونا شروع ہوا کہ یہ نرا ٹھرک پنا ہے۔ اللہ ہی جانے پچاس اور ساٹھ کے بعد اس لفظ کے کیا مزید اسرار کھلیں گے! :)
فلرٹ پندرہ سے پچپن تک۔ نوجوانوں کے لیے رہنما کتابچہ۔ جلد آرہا ہے؟
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لفظی اور معنوی پہلو تو کافی زیر بحث آگئے۔
اس ضمن میں ایک لطیفہ کل واٹس ایپ پر موصول ہوا، کچھ بر محل سا لگا۔
محبت دو بیوقوفوں کا ایسا معاہدہ ہے جس میں جسے پہلے عقل آجائے وہ بیوفا کہلاتا ہے۔
کسی بیوفا کا تراشا ہوا لطیفہ ہے۔ :skull:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں اب تک یہی سمجھتی تھی کہ محبت یا تو ہوتی ہے یا نہیں ہوتی.
محبوب خزاں یہی بات شاعر کے بارے بھی فرما گئے ہیں۔۔۔۔۔
بات یہ ہے کہ آدمی شاعر
یا تو ہوتا ہے یا نہیں ہوتا

نتیجہ
شاعر اور محبت دونوں صاحب دیوان ہوتے ہیں۔ :devil::rollingonthefloor:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ نے بھی معاھدہ کر رکھا ھے اور دوسرے مرحلے تک نہیں ۔ پہنچے۔ :worship:
آپ کی اس شرارت کے بارے میں غالب نے کہا تھا کہ
شور پند ناصح نے زخم پر نمک چھڑکا
آپ سے کوئی پوچھے تم نے کیا مزا پایا

مگر اپنی طرف سے جواب بزبان باصر کاظمی یہ ہے کہ
اپنی باتوں کے زمانے تو ہوا برد ہوئے
اب کیا کرتے ہیں ہم صورت حالات پہ بات

مطلب یہ کہ میں بڈھا ہوگیا ہوں۔ میری باتیں رہنے دیں۔ :devil3:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ واہ! کیا قولِ زریں ہے قبلہ۔
اس کو آئینِ محبت میں قراردادِ مقاصد کے طور پہ شامل کیا جانا چاہئے۔
آپ کو اس جملہ کو بطور قرارداد پیش کرنے پر شیر محبت کا عہدہ دیا جاتا ہے۔ یقین غالب ہے کہ اس کے بعد کل کلاں تاریخ پڑھتے بچے شیر بنگال اور شیر محبت میں سے آپ کو ہی ترجیح دیں گے۔ :devil:
 
Top