ُPresentation Skills-مشق، سوالات، تبصرہ جات

عرفان سعید

محفلین
محترم خواتین و حضرات!

عید کے بعد حسبِ وعدہ حاضرِ خدمت ہوں۔ میں نے جب اس کورس کو محفل پر شروع کرنے کا ارادہ کیا تو آن لائن کورس بالکل ذہن میں نہیں تھا۔ میرا خیال تھا محفل میں کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتا رہوں گا اور اس طرح سلسلہ آگے بڑھاتے رہیں گے۔ لیکن پھر آن لائن کلاس کا آئیڈیا سامنے آ گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک اور چیز کی وضاحت بھی ضروری ہے۔ اس کورس کو میں نے کبھی پاور پوائنٹ سلائیڈ پر نہیں دیا۔ دو دن کا کورس بغیر کسی سلائیڈ کے ہمیشہ بورڈ پر لکھ کر پیش کیا ہے۔ آن لائن کے لیے سارے مواد کو پاور پوائنٹ پر منتقل کرنا ہوگا۔ جس کے لیے کچھ وقت درکار ہو گا۔

اب اپنے فارغ اوقاتِ کار کی جو معلومات آپ خواتین و حضرات نے مہیا کی ہیں، ان سے یہ بات واضح ہے کہ سب کو ایک وقت پر اکٹھا کرنا تقریبا ناممکن ہے۔اوقات کی قید میرے اوپر بھی لاگو ہوتی ہے۔

میرے لیے واحد آپشن جمعے کا دن ہے۔ فن لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ۲ بجے سے ۴ بجے تک (پاکستان کے وقت کے مطابق شام ۴ بجے سے ۶ بجے تک ): انہی اوقات میں ہی آن لائن آ سکتا ہوں۔ اس دوران دو تین لوگ ہی فارغ ہیں۔ ریکارڈنگ کا آپشن موجود ہے، لیکن میرے پلے نہیں پڑ رہی۔ اگر آپ میں سے کوئی اس سلسلے میں میری رہنمائی کر دے تو بہت عنایت ہو گی۔

میرے پاس ایک تجویز موجود ہے۔3 تا 6 جولائی، اور 23 تا 27 جولائی میرے پاس روز آن لائن سیشن کرنے کا وقت ہے۔ اس دوران اگر دو چار لوگ بھی آن لائن ہوں تو تمام سیشن ریکارڈ کر کے باقی لوگوں کے لیے اپ لوڈ کر دئیے جائیں ۔اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں۔ جو لوگ ان دنوں میں آن لائن آ سکتے ہوں وہ بھی آگاہ فرمائیں۔ سوالات، تبصرہ جات اور مشقوں کے لیے یہ لڑی مختص کرتے ہیں اور جولائی کے بعد ضرورت پڑنے پر آن لائن سیشن کر لیا جائے۔

کچھ دنوں میں اسباق کے لیے مختص ایک لڑی شروع کریں گے، جس کو صرف اسباق پوسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

عید کی ایک پارٹی میں میری بیٹی گرنے کے باعث زخمی ہوگئی جس کے باعث مجھے فی الحال بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے سارے معمولات ترک کرنا پڑ رہے ہیں۔ اس لیے یہ تاخیر ہو رہی ہے۔

خاکسار
عرفان

زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، Mohd Hamza
 
آخری تدوین:

کچھ دنوں میں اسباق کے لیے مختص ایک لڑی شروع کریں گے، جن کو صرف اسباق پوسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

عید کی ایک پارٹی میں میری بیٹی گرنے کے باعث زخمی ہوگئی جس کے باعث مجھے فی الحال بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے سارے معمولات ترک کرنا پڑ رہے ہیں۔ اس لیے یہ تاخیر ہو رہی ہے۔

خاکسار
عرفان

زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، Mohd Hamza
اللہ تعالیٰ آپ کی بیٹی کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
 
م حمزہ

محفلین
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی بیٹی کو جلد از جلد شفا یاب کرے۔ آمین
میرے خیال سے پہلے آپ بیٹی کی طرف ہی مکمل دھیان دیں۔ کلاسِز کو موَخر کیا جاسکتا ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
مشق نمبر 1

اسباق شروع ہونے سے پہلے یہ پری ورک ہے۔ ازراہِ کرم اسے ضرور مکمل کریں، کیونکہ اس کی بنیاد پر آپ کورس میں سیکھے ہوئے فریم روک کو بخوبی استعمال کر سکیں گے۔ مشق حل کرنے کے لیے زبان (انگلش یا اردو) کے انتخاب میں آپ آزاد ہیں۔

۱۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی اور تعلیمی پس منظر سے ہٹ کر، اپنی دلچسپی کے کسی بھی موضوع پر 5 منٹ دورانیے کی ایک پریزنٹیشن تیار کریں۔ ادائیگی کی زبان انگلش یا اردو ہو سکتی ہے۔ دورانیہ کسی صورت 5 منٹ سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

۲۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی یا تعلیمی زندگی سے ماضی کی کوئی ایک پریزنٹیشن منتخب کر لیں۔ دورانیہ: 10 سے 30 منٹ تک۔

۳۔ اپنی زندگی میں پیش آنے والے کسی واقعے کو کہانی کے انداز میں اس طرح تیار کریں کہ اسے 1 سے 4 منٹ کے اندر پریزنٹ کیا جا سکے۔ اگر ممکن ہو تو کہانی کو لکھ لیں۔

اس پری ورک کو حل کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک ہفتے کا وقت ہے۔انشاءاللہ اگلے ہفتے اس سے متعلقہ دوسری مشق پیش کی جائے گی۔

زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، Mohd Hamza
 
آخری تدوین:
عید کی ایک پارٹی میں میری بیٹی گرنے کے باعث زخمی ہوگئی جس کے باعث مجھے فی الحال بیٹی کی دیکھ بھال کے لیے سارے معمولات ترک کرنا پڑ رہے ہیں۔
نہایت غم ناک! اللہ تعالی ہماری بھتیجی کو جلد از جلدرو بہ صحت کریں اور سبھی رونقیں بحال ہوں!!! (آمین)

اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں۔ جو لوگ ان دنوں میں آن لائن آ سکتے ہوں وہ بھی آگاہ فرمائیں۔
میں آن لائن تو آ سکتی ہوں ان دنوں میں مگر جو ٹائمنگ آپ نے اوپر بتائی اس میں میری جاب ہوتی ہے۔ میں پھر ریکارڈنگ سے مستفید ہو سکا کروں گی سات بجے کے بعد۔ :)

اپنی زندگی میں پیش آنے والے کسی واقعے کو کہانی کے انداز میں اس طرح تیار کریں کہ اسے 1 سے 4 منٹ کے اندر پریزنٹ کیا جا سکے۔ اگر ممکن ہو تو کہانی کو لکھ لیں۔
واقعے کی بھی پریزنٹیشن بنانی ہے؟

میرے کچھ اور سوالات بھی ہیں۔ ایک تو یہ کہ اردو لکھنے والے حضرات پاور پوائنٹ ٹھیک سے استعمال کر پائیں گے؟ کیونکہ کوئی اردو سلائیڈز کبھی نظر سے نہیں گزریں۔

دوسرا سوال یہ ہے کہ پروفیشنل پریزنٹیشن میں ہماری قوت گویائی زیادہ اہم ہوتی ہے، بیسٹ پریزنٹرز سلائیڈز پر محض ڈائیگارمز یا چند الفاظ لکھتے ہیں تو پھر ایک چار منٹ کی یا بیس منٹ کی سلائیڈز کیسے؟ اور کیا ہوم ورک یا فوکس محض اسی پر ہوگا اور پری ورک بھی اسی اسکل کو ہی چیک کرنا ہے؟
 
اردو لکھنے والے حضرات پاور پوائنٹ ٹھیک سے استعمال کر پائیں گے؟ کیونکہ کوئی اردو سلائیڈز کبھی نظر سے نہیں گزریں۔
بالکل کر سکتے ہیں۔ جس طرح ورڈ میں اردو فونٹس استعمال ہوتے ہیں، اسی طرح پاور پوائنٹ پر بھی ہو جاتے ہیں۔
 
عرفان سعید

محفلین
نہایت غم ناک! اللہ تعالی ہماری بھتیجی کو جلد از جلدرو بہ صحت کریں اور سبھی رونقیں بحال ہوں!!! (آمین)
آمین! بیٹی اللہ کے فضل سے اب قدرے بہتر ہے۔

واقعے کی بھی پریزنٹیشن بنانی ہے؟
جی قصہ گوئی کے انداز میں تیار کرنی ہے۔ فوکس قصہ گوئی کا ہنر دیکھنا ہے۔ اس لیے میں نے تجویز کیا ہے کہ اگر ممکن ہو تو لکھ لیں۔جب قصہ گوئی کا موضوع زیرِ بحث آئے گا تو ایک فریم ورک استعمال کرتے ہوئے اس کہانی میں نکھار پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔

یک تو یہ کہ اردو لکھنے والے حضرات پاور پوائنٹ ٹھیک سے استعمال کر پائیں گے؟ کیونکہ کوئی اردو سلائیڈز کبھی نظر سے نہیں گزریں۔
تابش بھائی نے مناسب وضاحت کر دی ہے۔ باقی زبان (انگلش یا اردو) کے انتخاب کی آپ کو آزادی ہے۔

دوسرا سوال یہ ہے کہ پروفیشنل پریزنٹیشن میں ہماری قوت گویائی زیادہ اہم ہوتی ہے، بیسٹ پریزنٹرز سلائیڈز پر محض ڈائیگارمز یا چند الفاظ لکھتے ہیں
بہت اچھا سوال کیا ہے، اور سوال کے اندر ہی جواب موجود ہے۔
"پروفیشنل پریزنٹیشن میں ہماری قوت گویائی زیادہ اہم ہوتی ہے"
"بیسٹ پریزنٹرز سلائیڈز پر محض ڈائیگارمز یا چند الفاظ لکھتے ہیں"۔

پھر ایک چار منٹ کی یا بیس منٹ کی سلائیڈز کیسے؟
میری گزارشات پر ایک نظر دوبارہ ڈالیں۔ "سلائیڈز" کا تو میں نے بالکل مطالبہ نہیں کیا۔
۱۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی اور تعلیمی پس منظر سے ہٹ کر، اپنی دلچسپی کے کسی بھی موضوع پر 5 منٹ دورانیے کی ایک پریزنٹیشن تیار کریں۔ ادائیگی کی زبان انگلش یا اردو ہو سکتی ہے۔ دورانیہ کسی صورت 5 منٹ سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

۲۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی یا تعلیمی زندگی سے ماضی کی کوئی ایک پریزنٹیشن منتخب کر لیں۔ دورانیہ: 10 سے 30 منٹ تک۔

۳۔ اپنی زندگی میں پیش آنے والے کسی واقعے کو کہانی کے انداز میں اس طرح تیار کریں کہ اسے 1 سے 4 منٹ کے اندر پریزنٹ کیا جا سکے۔ اگر ممکن ہو تو کہانی کو لکھ لیں۔

اور کیا ہوم ورک یا فوکس محض اسی پر ہوگا اور پری ورک بھی اسی اسکل کو ہی چیک کرنا ہے؟
دیکھیں میں نے ابتدائیے میں لکھا تھا۔
اس کورس کو میں نے کبھی پاور پوائنٹ سلائیڈ پر نہیں دیا۔ دو دن کا کورس بغیر کسی سلائیڈ کے ہمیشہ بورڈ پر لکھ کر پیش کیا ہے۔
اس سے آپ اندازہ کر سکتی ہیں کہ فوکس سلائیڈز کا ہنر بالکل نہیں ہے۔

ضروری وضاحت: میں نے گزارش کی ہے کہ آپ پریزنٹیشن تیار کریں۔ اگر آپ کے نزدیک پریزنٹیشن کا مطلب فقط سلائیڈز ہے تو پھر تو صرف سلائیڈز ہی تیار کریں گے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو اس بات سے کورس کو ہرگز کوئی مطلب نہیں ہے کہ اپنی پریزنٹیشن کے لیے آپ کیا استعمال کرتے ہیں۔ جو چاہیں استعمال کریں: پاور پوائنٹ، بلیک بورڈ، وائیٹ بورڈ، فلپ چارٹ، درختوں کی چھال، پتے یا پھولوں کی پتیاں، پانی پر بنائے گئے نقش و نگار، مٹی یا ریت پر تراشے نقوش، ہوا میں تعمیر کردہ ہوائی قلعے، یا پھر کچھ بھی نہیں۔۔۔سارا دارومدار اپنی قوتِ گویائی اور بدن بولی۔ الغرض بے تحاشا امکانات موجود ہیں۔ انتخاب کی آپ کو مکمل آزادی ہے۔
 
اللہ تعالیٰ بیٹی کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

یہ اسائنمٹ والا کام تو قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی۔
تعلیمی یا پروفیشنل دور کی کوئی پریزنٹیشن ریکارڈڈ نہیں ہے۔

اور ابھی پریزنٹیشن تیار کرنے اور دینے میں مسائل حائل ہیں۔ :)
 
عرفان سعید

محفلین
للہ تعالیٰ بیٹی کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین
آمین۔ بہت شکریہ۔
یہ اسائنمٹ والا کام تو قربانی سے پہلے قربانی ہو گئی۔
مشق و ممارست اور محنت و مزاولت کے بغیر کوئی ہنر کیسے سیکھا جا سکتا ہے۔
تعلیمی یا پروفیشنل دور کی کوئی پریزنٹیشن ریکارڈڈ نہیں ہے۔
ریکارڈڈ کی ضرورت بھی نہیں۔ مواد اگر ہے تو ٹھیک۔ اگر نہیں ہے تو بھی کام چلے گا۔
اور ابھی پریزنٹیشن تیار کرنے اور دینے میں مسائل حائل ہیں۔
انہی مسائل پر ہی ایک پریزنٹیشن کیوں تیار نہیں کر لیتے؟ آپ تیاری کی حامی بھر لیں، دلوانی کیسے ہے اس کی آپ فکر بالکل نہ کریں۔ وہ میرا کام ہے۔
 
م حمزہ

محفلین
میرے لیے واحد آپشن جمعے کا دن ہے۔ فن لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ۲ بجے سے ۴ بجے تک (پاکستان کے وقت کے مطابق شام ۴ بجے سے ۶ بجے تک ): انہی اوقات میں ہی آن لائن آ سکتا ہوں۔ اس دوران دو تین لوگ ہی فارغ ہیں۔ ریکارڈنگ کا آپشن موجود ہے، لیکن میرے پلے نہیں پڑ رہی۔ اگر آپ میں سے کوئی اس سلسلے میں میری رہنمائی کر دے تو بہت عنایت ہو گی۔

میرے پاس ایک تجویز موجود ہے۔3 تا 6 جولائی، اور 23 تا 27 جولائی میرے پاس روز آن لائن سیشن کرنے کا وقت ہے۔ اس دوران اگر دو چار لوگ بھی آن لائن ہوں تو تمام سیشن ریکارڈ کر کے باقی لوگوں کے لیے اپ لوڈ کر دئیے جائیں ۔اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ فرمائیں۔ جو لوگ ان دنوں میں آن لائن آ سکتے ہوں وہ بھی آگاہ فرمائیں۔ سوالات، تبصرہ جات اور مشقوں کے لیے یہ لڑی مختص کرتے ہیں اور جولائی کے بعد ضرورت پڑنے پر آن لائن سیشن کر لیا جائے۔
فن لینڈ اور سعودی عرب کے اوقات یکساں ہیں۔
جمعہ کو 2 بجے سے 4 بجے تک میں بالکل فارغ ہوں۔ اور میرے لئے موزوں وقت بھی۔
مزید برآں 6 اور 23 جولائی یعنی صرف یہ دو دن جمعہ کے آتے ہیں اس لئے یہ دو دن بھی میں حاضر ہوسکتا ہوں۔
 
ابو ہاشم

محفلین
اللّٰہ تعالیٰ آپ کی بیٹی کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ آمین

آپ کا دیا ہوا پری ورک کرنے کی کوشش کرتے ہیں
 
م حمزہ

محفلین
مشق نمبر 1

اسباق شروع ہونے سے پہلے یہ پری ورک ہے۔ ازراہِ کرم اسے ضرور مکمل کریں، کیونکہ اس کی بنیاد پر آپ کورس میں سیکھے ہوئے فریم روک کو بخوبی استعمال کر سکیں گے۔ مشق حل کرنے کے لیے زبان (انگلش یا اردو) کے انتخاب میں آپ آزاد ہیں۔

۱۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی اور تعلیمی پس منظر سے ہٹ کر، اپنی دلچسپی کے کسی بھی موضوع پر 5 منٹ دورانیے کی ایک پریزنٹیشن تیار کریں۔ ادائیگی کی زبان انگلش یا اردو ہو سکتی ہے۔ دورانیہ کسی صورت 5 منٹ سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

۲۔ اپنی پیشہ وارانہ زندگی یا تعلیمی زندگی سے ماضی کی کوئی ایک پریزنٹیشن منتخب کر لیں۔ دورانیہ: 10 سے 30 منٹ تک۔

۳۔ اپنی زندگی میں پیش آنے والے کسی واقعے کو کہانی کے انداز میں اس طرح تیار کریں کہ اسے 1 سے 4 منٹ کے اندر پریزنٹ کیا جا سکے۔ اگر ممکن ہو تو کہانی کو لکھ لیں۔

اس پری ورک کو حل کرنے کے لیے آپ کے پاس ایک ہفتے کا وقت ہے۔انشاءاللہ اگلے ہفتے اس سے متعلقہ دوسری مشق پیش کی جائے گی۔

زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، Mohd Hamza
السلام علیکم:
بصد احترام عرض ہے کہ اگر پتا ہوتا کہ پریزنٹیشن کیسے تیار کرتے ہیں تو یہاں کیوں آتے۔ اوپر سے اتنے مشکل سوالات۔۔۔
خیر یہ فرمائیے کہ یہ پری ورک کہاں بھیجنا ہوگا۔ اور کس فارمیٹ میں؟
 
وعلیکم السلام!
معذرت چاہتا ہوں اگر یہ پری ورک اتنا مشکل ہے۔ اس سے پہلے یہ شکایت سننے کو نہیں ملی۔
انشاءاللہ! کل پوسٹ کروں گا کہ کیا کرنا ہے۔ باقی لوگوں کا انتظار کرتے ہیں۔
 
م حمزہ

محفلین
وعلیکم السلام!
معذرت چاہتا ہوں اگر یہ پری ورک اتنا مشکل ہے۔ اس سے پہلے یہ شکایت سننے کو نہیں ملی۔
انشاءاللہ! کل پوسٹ کروں گا کہ کیا کرنا ہے۔ باقی لوگوں کا انتظار کرتے ہیں۔
سر ایسی کوئی بات نہیں۔اب اتنا بھی مشکل نہیں ہے۔
 
شکیب

محفلین
اس بات سے کورس کو ہرگز کوئی مطلب نہیں ہے کہ اپنی پریزنٹیشن کے لیے آپ کیا استعمال کرتے ہیں۔ جو چاہیں استعمال کریں: پاور پوائنٹ، بلیک بورڈ، وائیٹ بورڈ، فلپ چارٹ، درختوں کی چھال، پتے یا پھولوں کی پتیاں، پانی پر بنائے گئے نقش و نگار، مٹی یا ریت پر تراشے نقوش، ہوا میں تعمیر کردہ ہوائی قلعے، یا پھر کچھ بھی نہیں۔۔۔سارا دارومدار اپنی قوتِ گویائی اور بدن بولی۔ الغرض بے تحاشا امکانات موجود ہیں۔ انتخاب کی آپ کو مکمل آزادی ہے۔
حمزہ بھائی کےکہنے کا مقصد غالباً یہ ہے کہ یہ پریزنٹیشن ہم آپ کے سامنے کس طرح پیش کر پائیں گے،مثلا اگر ہم اگر"ہوائی قلعے" کو استعمال کرتے ہیں تو کیا صرف پریزنٹیشن کی اسکرپٹ آپ تک پہنچانی ہوگی
یا ویڈیو کے ذریعے اپنی"قوت گویائی اور بدن بولی" پریزنٹ کرکے اپنی موجودہ حالت کو بغرض اصلاح بھیجنا ہوگا
یا آپ کو دکھانے کی ضرورت نہیں ہے،محض ذاتی پریکٹس سے یہ پری ورک کا مرحلہ طے ہو جائے گا؟
 
عرفان سعید

محفلین
مشق نمبر 2

دوسری مشق کے ساتھ حاضرِ خدمت ہوں۔ امید ہے آپ لوگوں نے پری ورک مکمل کر لیا ہو گا۔جیسا کہ حمزہ بھائی اور شکیب بھائی نے بھی دریافت کیا تھا، یہاں آپ کو اس پری ورک کے بارے میں مزید تفصیلات سے آگاہ کر رہاہوں۔

۱۔ 5 منٹ کی پریزینٹیشن:
آپ نے 5 منٹ دورانیے کی جو پریزینٹیشن تیار کی ہے، اسے بغیر کوئی امدادی مواد (پاور پوائینٹ، نوٹس وغیرہ) استعمال کیے کیمرے کے سامنے دیں اور ریکارڈ کر لیں۔ کیمرے کی کوالٹی کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، مقصد ریکارڈ کرنا ہے۔ اس لیے فون کا کیمرہ بلاجھجک استعمال کریں۔
چند وضاحتیں
(ا) بعض لوگوں کے لیے اکیلے بولنا بہت مشکل ہوتا ہے، اس صورت میں اپنے کسی عزیز، دوست، فیملی ممبر کی خدمات مستعار لے لیں اور ریکارڈنگ کر لیں۔
(ب) پریزنٹیشن کے دوران کوئی امدادی مواد استعمال کرنے سے پرہیز کریں۔ صرف اپنی قوتِ گویائی اور باڈی لینگوئج استعمال کریں۔ اگر آپ کوئی پیچیدہ ڈایا گرام بھی استعمال کر رہے ہیں تو اسے قوتِ گویائی اور باڈی لینگوئج کے بل بوتے پر بیان کرنے کی کوشش کریں۔
(پ) اگر کسی امدادی مواد کے بغیر فوری طور پریزنٹیشن دینا ممکن نہ ہو تو زیادہ سے زیادہ سوچنے اور تیاری کرنے کا وقت تیس منٹ ہے۔ کوشش کریں کہ اس سے زیادہ وقت نہ لیں۔
(ت) اس ریکارڈنگ کو محفوظ کر لیں۔ کورس کے اختتام پر آپ اسی پریزینٹیشن کو نکھارتے ہوئے دوبارہ ریکارڈ کریں گے۔ کورس سے آپ کی پریزینٹیشن پر کیا فرق واقع ہوا، اسے آپ فورا مقابلہ کر کے دیکھ پائیں گے۔
(ث) لائیو ٹریننگ میں ریکارڈنگ کی ضرورت نہیں پڑتی، تمام شرکاء کے سامنے پریزنٹیشن دی جاتی ہے اور شرکاء اس پر اپنے تاثرات دیتے ہیں، میں بھی اس میں اپنا حصہ بقدرِ ضرورت ڈالتا رہتا ہوں۔ اب آن لائن کورس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں، اس لیے ریکارڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔
(ج) اگر آپ اپنی پریزینٹیشن مجھے بھیجیں تو میں اس پر اپنا فیڈ بیک آپ کو ارسال کر سکتا ہوں۔ اس کے لیے ریکارڈنگ کی فائل ڈراپ باکس میں اپلوڈ کرکے مجھے لنک نجی پیغام میں ارسال کر دیں۔ اگر آپ باقی شرکاء کا فیڈ بیک بھی چاہتے ہیں تو یہیں لنک پوسٹ کردیں تا کہ باقی لوگ اس پر تبصرہ کر سکیں۔
(چ) اگر پرائیویسی کی وجہ سے آپ ریکارڈنگ شیئر نہ کرنا چاہیں تو اس کا آپ کو مکمل اختیار ہے۔ اس صورت میں آپ کو خود جائزہ لینا ہو گا۔
(ح) سامعین کی موجودگی میں بولنا، اور صرف کیمرے میں ریکارڈ کرنے میں بہت بنیادی فرق ہے، جس کی پوری ایک کیمسٹری ہے۔ مختصرا، سامعین کی موجودگی فطری طور پر ماحول میں گرما گرمی پیدا کردیتی ہے، جبکہ صرف کیمرے میں بولتے وقت یہ ماحول نہیں ہوتا۔ کورس کے آن لائن ہونے کی وجہ سے یہ ایک قید ہے اور اس کو گوارا کرنا ہو گا۔

۲۔ پیشہ وارانہ زندگی کی پریزنٹیشن:
امید ہے آپ نے پریزنٹیشن منٹخب کر لی ہوگی۔ اس پریزینٹیشن پر کام آپ کورس کے ختم ہونے کے بعد کریں گے۔ یہ کورس کا پوسٹ ورک ہوگا۔ سرِ دست کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔

۳۔اپنی زندگی کی کوئی کہانی:
اگر آپ نے کہانی کو لکھ لیا ہے تو بہت اچھے۔ اصل کو محفوظ رکھیں اور جب قصہ گوئی کا سیکشن زیرِ بحث آئے گا تو اس پر کام کریں گے۔
اگر آپ اس کہانی کو بھی بغیر کسی امدادی مواد کے، ریکارڈ کرنا چاہیں تو کر لیں۔ اگرچہ فوری ضرورت نہیں ہے۔ اگر ریکارڈنگ کریں تو فائل محفوظ رکھیں۔

امید ہے آپ کل تک اس مشق کو حل کر لیں گے۔انشاءاللہ کل مزید مواد پوسٹ کروں گا۔ کل تک کے لیے اللہ حافظ۔

زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، Mohd Hamza، اکمل زیدی
 
آخری تدوین:
Top