ُPresentation Skills-مشق، سوالات، تبصرہ جات

م حمزہ

محفلین
ایک زمانہ تھا جب طالب علموں کو استادوں کی تلاش رہتی تھی۔ یہاں اُلٹ ہورہا ہے۔
خیراچانک بخار اور زکام نے آلیا ہے۔ابھی ناک سے پانی رواں دواں ہے۔ ان شاء اللہ دو ایک دن میں اپنا ہوم ورک پیش خدمت کروں گا۔
آپ بھی دعا کریں۔
 
م حمزہ

محفلین
میں کچھ مختلف حالات کا شکار ہونے کے باعث ایکٹو پارٹسپیشن نہیں کر سکوں گا۔
خیر کوئی زیادہ تشویشناک مسائل نہیں ہیں۔
دراصل میرا گھر والا لیپ ٹاپ اب مزید ساتھ نبھانے سے انکاری ہے۔ اور وزن اٹھانے سے گریز کے باعث، دفتری لیپ ٹاپ اب دفتر میں ہی لاک کر کے آیا کروں گا۔
اس لیے دفتر کے علاوہ لیپ ٹاپ سے دور ہوں۔
اور فی الحال کچھ دنوں تک دفتر سے واپسی پر طبیعت مزید کچھ سیکھنے پر مائل نظر نہیں آتی۔
امید ہے کہ بعد میں ریکارڈڈ لیکچرز اور باقی کارووائی سے استفادہ حاصل کر سکوں گا۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے حالات جلد از جلد بہتر بنائے۔ آپ کو صحت و تندرستی سے نوازے۔
 
کہاں ہیں سب؟
یہ کلاس میں اتنی خاموشی کیوں ہے؟ ہوم ورک کس کس نے کیا ہے؟
اگر کچھ اور پلان ہیں تو کم از کم کچھ نعرہ تو لگاتے جاتے۔ جیسے

نو لیکچر نو کلاس ۔۔۔ بائیکاٹ، بائیکاٹ
نامنظور، نامنظور ۔۔۔پریزینٹیشن کورس نامنظور
نہیں چلے گا، نہیں چلے گا۔۔۔ محفل میں یہ کورس نہیں چلے گا
وغیرہ وغیرہ

کچھ سنائی تو دیتا!
زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، م حمزہ ، اکمل زیدی
سر جی میں اپنے کیفیت نامے کے گرد چکر لگا رہا ہوں۔ یہ چکر تھمنے کا نام نہیں لے رہا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
کہاں ہیں سب؟
یہ کلاس میں اتنی خاموشی کیوں ہے؟ ہوم ورک کس کس نے کیا ہے؟
اگر کچھ اور پلان ہیں تو کم از کم کچھ نعرہ تو لگاتے جاتے۔ جیسے

نو لیکچر نو کلاس ۔۔۔ بائیکاٹ، بائیکاٹ
نامنظور، نامنظور ۔۔۔پریزینٹیشن کورس نامنظور
نہیں چلے گا، نہیں چلے گا۔۔۔ محفل میں یہ کورس نہیں چلے گا
وغیرہ وغیرہ

کچھ سنائی تو دیتا!
زیک ، یاز ، ام اویس ، مریم افتخار ، محمدظہیر ، شکیب ، محمد تابش صدیقی ، ربیع م ، عبید انصاری ، لاریب مرزا ، سید عمران ، آدم کا بیٹا ، ابو ہاشم ، م حمزہ ، اکمل زیدی
ڈاکٹر صاحب برا مت مانیے گا لیکن آپ نے کام ہی "ہوم ورک" سے ڈال دیا، بہتر ہوتا کہ ایک آدھ لیکچر دینے کے بعد ہوم ورک دیتے تو زیادہ بہتر ریسپانس ریٹ ہوتا۔ :)
 
ڈاکٹر صاحب برا مت مانیے گا لیکن آپ نے کام ہی "ہوم ورک" سے ڈال دیا، بہتر ہوتا کہ ایک آدھ لیکچر دینے کے بعد ہوم ورک دیتے تو زیادہ بہتر ریسپانس ریٹ ہوتا۔ :)
ڈاکٹر صاحب کو پتہ نہیں شاید کہ یہ پاکستانی قوم ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
فی الحال تو چھٹیوں میں اکٹھے ہوئے کاموں میں پھنسا ہوں۔
زیک بھائی، ہم نے بھی لیکچر اٹینڈ کرنے کے لیے آپ کی طرح بیک بینچ کا انتخاب کر لیا تھا۔ :rolleyes:

کہاں ہیں سب؟
یہ کلاس میں اتنی خاموشی کیوں ہے؟
ہم آپ کے خاموش طالبعلم رہیں گے۔ :)
:p

تفنن برطرف!! آج کل محفلین شاید انٹرویوز اور محفل کی سالگرہ میں مصروف ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر
ہم نے بھی لیکچر اٹینڈ کرنے کے لیے آپ کی طرح بیک بینچ کا انتخاب کر لیا تھا۔ :rolleyes:
سچی بات یہ بھی ہے کہ میں کچھ تجسس اور کچھ شوق میں کورس میں شامل ہوا تھا ورنہ پی ایچ ڈی کے دوران پریزنٹیشن دے دے کر اس آگ میں کندن ہونا پڑا تھا۔

ویسے ایک ایسا سکل ہے جس کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی حالانکہ عملی زندگی اور یونیورسٹی میں اس کی کافی اہمیت ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
راصل میرا گھر والا لیپ ٹاپ اب مزید ساتھ نبھانے سے انکاری ہے۔ اور وزن اٹھانے سے گریز کے باعث، دفتری لیپ ٹاپ اب دفتر میں ہی لاک کر کے آیا کروں گا۔
اس لیے دفتر کے علاوہ لیپ ٹاپ سے دور ہوں۔
ٹانگ کی سرجری میں اپنے ہاتھوں سے کمپیوٹر کی جو دھنائی آپ نے کی ہے اس میں اس کمپیوٹر کا ہی حوصلہ ہے۔
اللہ آپ کی مشکلات کو آسان فرمائے اور کمپیوٹر کے آلام بھی رفع فرمائے۔
 
ٹانگ کی سرجری میں اپنے ہاتھوں سے کمپیوٹر کی جو دھنائی آپ نے کی ہے اس میں اس کمپیوٹر کا ہی حوصلہ ہے۔
اللہ آپ کی مشکلات کو آسان فرمائے اور کمپیوٹر کے آلام بھی رفع فرمائے۔
آرام کے دوران لیپ ٹاپ کھولا بھی نہیں۔
وہ تو بے چارہ عرصہ سے ساتھ نبھا رہا تھا، مگر اب ہاتھ جوڑ دیے ہیں کہ بھائی تھوڑا اپ گریڈ ہو جاؤ، میری اب عمر نہیں تمہارے چونچلے برداشت کرنے کی۔
 
عرفان سعید

محفلین
خیراچانک بخار اور زکام نے آلیا ہے۔ابھی ناک سے پانی رواں دواں ہے۔
گویا آپ ناکوں ناک پانی پانی ہو رہے ہیں۔ اللہ روزنِ شامہ سے پھوٹنے والے آبِ خجالت کے سوتے خشک فرما کر آپ کو آب آب ہونے سے محفوظ فرمائے۔
 
عرفان سعید

محفلین
ڈاکٹر صاحب برا مت مانیے گا لیکن آپ نے کام ہی "ہوم ورک" سے ڈال دیا، بہتر ہوتا کہ ایک آدھ لیکچر دینے کے بعد ہوم ورک دیتے تو زیادہ بہتر ریسپانس ریٹ ہوتا۔ :)
حضرت آپ بھی سارا ملبہ ماسٹر جی پر ڈال دیں۔
اب جواب میں کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔ کچھ کہہ کر کیا تحویلِ "قبلہ" محترم کر لیں؟
 
عرفان سعید

محفلین
سچی بات یہ بھی ہے کہ میں کچھ تجسس اور کچھ شوق میں کورس میں شامل ہوا تھا ورنہ پی ایچ ڈی کے دوران پریزنٹیشن دے دے کر اس آگ میں کندن ہونا پڑا تھا۔

ویسے ایک ایسا سکل ہے جس کی باقاعدہ تربیت نہیں دی جاتی حالانکہ عملی زندگی اور یونیورسٹی میں اس کی کافی اہمیت ہے۔
بھرپور متفق!
 
عرفان سعید

محفلین
زیک بھائی، ہم نے بھی لیکچر اٹینڈ کرنے کے لیے آپ کی طرح بیک بینچ کا انتخاب کر لیا تھا۔ :rolleyes:

:p

تفنن برطرف!! آج کل محفلین شاید انٹرویوز اور محفل کی سالگرہ میں مصروف ہیں۔ :)
جی تحریر کی قید کے باعث معاملہ میری توقع سے کہیں زیادہ طول پکڑ گیا ہے۔ میں ساری صورتِ حال کو سمجھ رہا ہوں۔
 
Top