مگر اذان کو اس معاملے می‍ں کافی کیوں نہیں سمجھا جاتا اور یہ روایت کب اور کس وجہ سے شروع ہوئی ہوگی؟ کیا اس میں بھی برصغیر میں دوسری قوموں کے ساتھ کا کچھ ہاتھ ہوگا یا برصغیر کے علاوہ بھی کہیں یا اس دور سے پہلے کے مسلمانوں میں بھی ہوگی؟
 

الف عین

لائبریرین
نہیں، اذان سے سحور کے لیے جگانے میں مجھے یہ قباحت لگتی ہے کہ لوگ اسے فجر کی اذان سمجھ کر یہ نہ سوچ بیٹھیں کہ وقت ختم ہو چکا!
 

عظیم

محفلین
ویسے ہمارے محلے میں تو اعلان کے ذریعے سے لوگوں کو جگایا جاتا ہے، پھر ہر دس پندرہ منٹس کے بعد وقت بھی بتاتے رہتے ہیں کہ سحری کا وقت ختم ہونے میں اتنے منٹس باقی ہیں۔
 

یاز

محفلین
ہم یہ بھی عرض کرتے چلیں کہ ڈھول بجا کر جگانے کی روایت آلہ مکبر الصوت وغیرہ کی ایجاد سے پہلے کی ہے، تو اس وقت اذان کی آواز سے سوئے ہوؤں کو جگانا کچھ مشکل ہوتا۔
 

الف عین

لائبریرین
حرکت میں برکت ہے چاہے وہ بند پلکیں کھلنے کی ہو یا چائے کی کیتلی یا پتیلی پکڑنے کی۔
 
Top