سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

سین خے

محفلین
حلیم پر بات چل ہی نکلی ہے تو احباب یہ بھی ملاحظہ فرما لیجئے کہ یہاں خواتین میں گھر میں حلیم پکانے پر کافی مقابلے بازی بھی کبھی کبھی دیکھنے میں آجاتی ہے۔ ہم بھی رمضان میں اکثر حلیم ہی پکا کر محلے داروں اور رشتے داروں میں بھیجتے ہیں۔ میری ایک خالہ تو ہر سال حلیم ہی پکانے کو ترجیح دیتی ہیں۔

پانچ چھ سال سے میری خالہ جس اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں، وہاں پر ایک محلے دار خاتون ان سے ہر بار حلیم وصول کرنے پر ایک ہی سوال پوچھتی ہیں، "آپ نے خود حلیم بنائی ہے؟" اور صرف ایک بار نہیں بلکہ دو تین دن بعد بار بار پوچھتی ہیں۔ اب کی بار وہی آنٹی دوسرے رمضان پر خود حلیم پکا کر لے آئیں۔ خالہ کو پہلے ہی آگ لگی ہوئی تھی۔ ان کو محسوس ہوا کہ ان کی نقل کی گئی ہے۔ آنٹی نے حلیم کافی اچھی بنائی تھی۔ خالہ کھاتی جاتی تھیں اور کہتی جاتی تھیں کہ ہو ہی نہیں سکتا کہ انھوں نے گھر پر بنائی ہو، یہ تو بہت ہی لذیز ہے!

خیر دوسرے دن وہ آنٹی اور انکل ان کو لفٹ میں مل گئے۔ خالہ نے فوراً کہا "بہت ہی لذیذ حلیم تھی، کہاں سے پکوائی تھی۔ ہمیں بھی بتا دیں، آپ کو تو معلوم ہے میں خود گھر پر بناتی ہوں۔ میری چھٹی ہو جائے گی" دونوں آنٹی انکل گھبرا گئے۔ دونوں نے کہا کہ آنٹی نے گھر پر بنائی تھی مگر میری خالہ بھی پیچھے پڑ گئیں اور پانچ سال کا بدلہ ایک ہی باری میں برابر کر کے چھوڑا۔ بار بار کہتی رہیں "بتا دیں کہاں سے پکوائی ہے، میں کسی کو بلڈنگ میں نہیں بتاوَں گی"
 

یاز

محفلین
آج کی افطاری:
فروٹ چاٹ
دہی بھلے
سموسے
روح افزا
چکن پلاؤ
مٹن سالن
پالک
چکن تکہ
نان
کھیر
 
Top