محفلین کے انٹرویو

محمد وارث

لائبریرین
آپ کا انٹرویو ہونا ہے شادی نہیں :p
ٹھیک ہے آپ کے سر پر شادی سوار ہے خان صاحب لیکن شیروانی صرف شادی کے لیے ہی نہیں ہوتی یا پھر ہمیں یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ہمارے سیاستدان جو حلف کے لیے شیروانی پہن کر جاتے ہیں وہ وزارتِ عظمی ٰ اور وزارتِ اعلیٰ کو بھی اپنی بیوی ہی سمجھتے ہیں۔:)
 
یاد دہانی :)
عمومی سوالات تو اوپر ہو چکے اور آپ پر ان کے جوابات بھی لازم ہیں۔ اب میں کوشش کروں گی کہ آپ سے متعلق کچھ خصوصی سوالات کیے جائیں۔ سیٹ بیلٹ باندھ لیں۔ :)

سوالنامہ:

1) 'عرفان سعید' کی ڈیفینیشن لکھیں ۔ (ایک جملہ جو آپ کی شخصیت کی مکمل ترجمانی کرے نیز فقط آپ پر صادق آتا ہو۔) نیز ان کا ایمپیریکل فارمولا کیا ہے اور دنیا کی کن عظیم شخصیات سے اس ایمپیریکل فارمولے کی مماثلت ہے؟

2) کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کی بصیرت لیب سے باہر بھی سبھی چیزوں کو بظاہر دیکھنے کی بجائے ان کے اٹامک سٹرکچرز ، پوزیشنز اور ممکنہ ری ایکشنز دیکھنے لگی ہو؟

3) فرض کیجیے کہ آپ ایک مرکب ہیں تو آپ کے بنیادی عناصر کیا ہیں؟

4) آپ کی زندگی کا اثاثہ کیا ہے؟

5) اپنے حافظے کی سب سے بڑی تیزی اور سب سے بڑی کمزوری کا ایک ایک قصہ تحریر کیجیے۔

6) آپ کا شعبہ سائنس ہے اور ایک مدت سے بیرون ملک مقیم ہیں مگر اس قدر خوبصورت طرز تحریر ہے، اس کے پیچھے کیا محرکات کار فرما ہیں؟

7) آپ کون کون سی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں نیز بیرون ملک رہتے ہوئے آپ اپنی مادری زبان سے کس حد تک وابستہ ہیں؟

8 ) آپ کی رائے میں اردو محفل فورم کے پروز اور کونز کیا ہیں؟

9) کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ زندگی کا کوئی فلسفہ آپ پر کیمیا پڑھتے ہوئے کھلا ہو؟ مفصل نوٹ لکھیے۔

10) آپ نے آج تک کن کن غیر نصابی سرگرمیوں/ مشاغل اور کھیلوں میں حصہ لیا ہے نیز ان سرگرمیوں کے علاوہ اس کیمیا دان کی شوخی گفتار اور شگفتہ مزاجی کا راز کیا ہے؟

اگر گیس پیپرز مل گئے ہوں اور کامیابی سے بوٹی بنا لی ہو تو پرچہ حل کرنے کی طرف آئیں :)
 
مجھے اس کی سمجھ نہیں آئی، ایک تو یہ کہ اس ٹرم کی انگلش کیا ہے اور دوسرا یہ کہ اس کا جواب ذرا کھول کر بتائیے.
مزید یہ کہ آپ کے انٹرویو سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور یہ میرے لیے بہت سعادت کی بات ہے. باقی محفلین سے گزارش ہے کہ جو جو چھپے رستم ہیں عرفان سعید بھیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنا نام انٹرویو کے لیے لکھوائیں. چاہے آپ کے مراسلہ جات کم ہی کیوں نہ ہوں، ہمیں (محفل کے سینئر ممبران کے ساتھ ساتھ) آپ کا انٹرویو کر کے بھی خوشی ہوگی اور میرا خیال ہے کہ یوں انٹرویو کا مقصد بھی بدرجہ اتم پورا ہوگا، اگر ہر دو طرح کے محفلین کا انٹرویو لیا جائے. :)
 

عثمان

محفلین
میری تجویز ہے کہ سعادت کا انٹرویو بھی رکھ دیں تاکہ سالگرہ کے موقع پر ان کے لئے ہزار مراسلوں کی تکمیل کا کوئی سبب بنے اور ہم ان کا مبارکبادی دھاگہ کھول سکیں۔ :)
 
آخری تدوین:
اس سادگی پہ کون مر نہ جائے اے خدا!
میں نے اپنے آپ کو گنے چنے زمرہ جات تک محدود نہیں کیا، جہاں کوئی ان پٹ دے سکتا تھا وہ دی، چاہے کوئی چول ہی کیوں نہ ماری ہو۔

عمومی دنیا میں بالعموم اور انٹرنیٹ کی دنیا میں بالخصوص مجھ ایسے لوگ خود کو اس طرح بنا کر پیش کرنے کے عادی ہو چکے ہیں کہ شاید اصل میں اس بنائے گئے عنصر کا عشر عشیر بھی نہیں ہوتے. آپ کی یہ سادگی اور عاجزی اسی لیے مجھے بہت غیر معمولی لگتی ہے. سبھی لوگ اچھے ہیں، بہت اچھے اور عاجز اور سب کچھ ... مگر مجھ ایسا کوئی ہوتا تو اس سوال کے جواب میں شاید یہی کہتا اور اس سے زیادہ سمجھتا کہ میں نے محفل کو وقت دے دے کر اسکا سرور ڈاؤن کر ڈالا ہے، میری محنت اتنی ہے یہ نمایاں کامیابی تو حاصل ہونی ہی تھی، میرے مراسلوں میں وہ عامیوں کی سی بات کہاں. :nerd::heehee::battingeyelashes::sneaky::rolleyes::cautious:(n)
الا بلا الم غلم :oops:
 
آخری تدوین:
مگر مجھ ایسا کوئی ہوتا تو اس سوال کے جواب میں شاید یہی کہتا اور اس سے زیادہ سنجھتا کہ میں نے محفل کو وقت دے دے کر اسکا سرور ڈاؤن کر ڈالا ہے، میری محنت اتنی ہے یہ نمایاں کامیابی تو حاصل ہونی ہی تھی، میرے مراسلوں وہ عامیوں کی سی بات کہاں.
مریم بٹیا کہیں آپ کا اشارہ ہماری طرف تو نہیں ہے؟ :) :) :)
 

عرفان سعید

محفلین
مجھے اس کی سمجھ نہیں آئی، ایک تو یہ کہ اس ٹرم کی انگلش کیا ہے اور دوسرا یہ کہ اس کا جواب ذرا کھول کر بتائیے.

"قانونِ تزویج" کوئی سائنسی اصطلاح نہیں۔
میری مراد قرآن مجید کی اس آیت کی طرف ہے۔
وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ
اور ہر چیز کے ہم نے جوڑے بنائے ہیں ، شاید کہ تم اس سے سبق لو۔
(سورۃ الذریت: ۴۹)
لفظی ترجمہ کیا جا سکتا ہے، لیکن انگلش میں صحیح سے کیا کہیں گے، کچھ معلوم نہیں۔
 
Top