عرفان صدیقی غزل ۔ قدم اُٹھے تو گلی سے گلی نکلتی رہی ۔ عرفان صدیقی

محمداحمد

لائبریرین
غزل
قدم اُٹھے تو گلی سے گلی نکلتی رہی
نظر دیے کی طرح چوکھٹوں پہ جلتی رہی
کچھ ایسی تیز نہ تھی اُس کے انتظار کی آنچ
یہ زندگی ہی مری برف تھی پگھلتی رہی
سروں کے پھول سرِ نوکِ نیزہ ہنستے رہے
یہ فصل سوکھی ہوئی ٹہنیوں پہ پھلتی رہی
ہتھیلیوں نے بچایا بہت چراغوں کو
مگر ہوا ہی عجب زاویے بدلتی رہی
دیارِ دل میں کبھی صبح کا گجر نہ بجا
بس ایک درد کی شب ساری عمر ڈھلتی رہی
میں اپنے وقت سے آگے نکل گیا ہوتا
مگر زمیں بھی مرے ساتھ ساتھ چلتی رہی
عرفان صدیقی
 
حسن اتفاق دیکھیے کہ چند روز قبل عرفان صدیقی کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی تو معلوم ہوا حضرت شاعر بھی ہیں ورنہ اس سے قبل محض ایک کالم نگار کے طور پر ہی شناخت تھی۔ البتہ کتاب کی قیمت جو غالباً 900 روپے تھی دیکھ کراندازہ ہوا کہ یہ شاید عام قاری کی پہنچ سے ہمیشہ دور رہے ۔
 
محمد وارث

یہ شاعر عرفان صدیقی، پاکستانی کالم نگار عرفان صدیقی نہیں ہیں۔

شاعر عرفان صدیقی (محمد عرفان احمد صدیقی) بدایوں میں پیدا ہوئے تھے اور ہند سرکار کے ملازم تھے، 2004ء میں فوت ہو گئے تھے۔ یہ روابط دیکھیے:
355013be621e211a071f1bc7279f4a7fc56fa11f.gif

بی بی سی ۔ عرفان صدیقی کی وفات پر
عرفان صدیقی: حیات، خدمات اور شعری کائنات (ای بُک)

ریختہ پر ان کا کلام بھی موجود ہے۔
 
شکریہ۔جزاک اللہ۔ان کے بارے میں میں نہیں جانتا تھا۔ ویسے دوسرے عرفان صدیقی کے بارے میں بھی چند روز قبل ہی انکشاف ہوا ہے کہ وہ شاعر بھی ہیں۔ میں ان کی کتاب کی تقریب رونمائی میں کچھ دیر ہی بیٹھا تھا اور سیاسی بیان بازی کی وجہ سے اٹھ کر چلا آیا تھا ۔نواز شریف کے مشیر خاص کی حیثیت سے حضرت"مجھے کیوں نکالا" کے موقف کی تائید کر رہے تھے ۔ کتاب کا دیباچہ عطاالحق قاسمی نے تحریر کیا تھا اور چھپی جہلم سے تھی جبکہ قیمت 900 روپے تھی۔
 
Top