سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

کھجور، کالے چنے کی چاٹ، فروٹ چاٹ، چکن رول، شربتِ بادام، شکر اور تخمِ بالنگا کا شربت

ابھی کھانے میں دال چاول کھانے ہیں۔
آپ کی افطاری نے میرے دعوی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ۔
دعوی کچھ یوں تھا۔
ایک بھارتی کولیگ نے پوچھا کہ آپ پاکستانی لوگ افطاری میں کیا کھاتے ہیں؟
میں نے جواب دیا کہ کیا کھاتے ہیں؟ ہم تو روزہ رکھتے ہی اس لئے ہیں کہ افطاری کر سکیں!
 
آخری تدوین:
آپ نی افطاری نے میرے دعوی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ۔
دعوی کچھ یوں تھا۔
ایک بھارتی کولیگ نے پوچھا کہ آپ پاکستانی لوگ افطاری میں کیا کھاتے ہیں؟
میں نے جواب دیا کہ کیا کھاتے ہیں؟ ہم تو روزہ رکھتے ہی اس لئے ہیں کہ افطاری کر سکیں!
اس کو بول دینا تھا ہم افطاری میں وہ سب کچھ کھاتے ہیں جو نارمل دنوں میں نہیں کھاتے یا کبھی کبھی کھاتے ہیں
 
کچھ لوگوں کو افطاری کرتے ہوئے دیکھ کر دل میں خیال آتا ہے کہ
اگر سحری ختم ہونے کا اعلان ہوتا ہے
تو افطاری ختم ہونے کا بھی اعلان ہونا چاہئیے
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ویسے ایک دفعہ یہاں ایک انڈین ریسٹورنٹ میں کھانے کے لئے گیا۔ مینیو میں پشاوری نان بھی تھے۔ یہ دیکھ کر میں کافی خوش ہو گیا اور ایک نان آرڈر کیا۔ جب کھانا آیا، تو جو چیز میں نے چکھی وہ ان-بیانیبل ہے۔ عجیب سے نان کے اوپر جیلی نما چیزیں ڈالی ہوئی تھی۔ ان کے وہم و گمان میں بھی شائد نہ ہو کہ کوئی پٹھان وہاں جا کر یہ نان آرڈر کرے گا۔ اس کے بعد کبھی غلطی سے بھی وہاں نہیں گیا۔
لڑکپن میں کراچی میں ایک پشاوری آئس کریم ملتی تھی ۔ بہت اچھی ہوتی تھی نہیں معلوم اب بھی ملتی ہے یا نہیں ،اور نہیں معلوم پشاور میں وہی ہوتی بھی تھی یا نہیں ۔ البتہ ایک جگہ پشاور کی ایک دوکان کی تصویر دیکھی جس میں لکھا تھا کہ کراچی کی مشہور پشاوری آئس کریم ۔ اس طرح شہرت کی ایک قسم کا اندازہ ہوا۔ :)
 
سین خے

محفلین
کل کی افطاری:
چکن اور کارن کے سموسے، چنے اور سبزیوں کے کباب، ماش کی دال کے دہی بڑے، فروٹ چاٹ۔
کھانے میں چائنیز ڈرم اسٹکس اور چکن ونگز، ملائی چکن تکہ بوٹی، سلاد، رائتہ، روٹی اور پراٹھے۔ میٹھے میں آئس کریم :)
 
کل کی افطاری:
چکن اور کارن کے سموسے، چنے اور سبزیوں کے کباب، ماش کی دال کے دہی بڑے، فروٹ چاٹ،
کھانے میں چائنیز ڈرم اسٹکس اور چکن ونگز، ملائی چکن تکہ بوٹی، سلاد، رائتہ، روٹی اور پراٹھے۔ میٹھے میں آئس کریم :)
ہم ویسے ہی بدنام ہیں۔
 
کل کی افطاری:
چکن اور کارن کے سموسے، چنے اور سبزیوں کے کباب، ماش کی دال کے دہی بڑے، فروٹ چاٹ،
کھانے میں چائنیز ڈرم اسٹکس اور چکن ونگز، ملائی چکن تکہ بوٹی، سلاد، رائتہ، روٹی اور پراٹھے۔ میٹھے میں آئس کریم :)
آہم!
 
کل کی افطاری:
چکن اور کارن کے سموسے، چنے اور سبزیوں کے کباب، ماش کی دال کے دہی بڑے، فروٹ چاٹ۔
کھانے میں چائنیز ڈرم اسٹکس اور چکن ونگز، ملائی چکن تکہ بوٹی، سلاد، رائتہ، روٹی اور پراٹھے۔ میٹھے میں آئس کریم :)
افطاری کی دعوت کا بے صبری سے انتظار رہے گا :)
 
سین خے

محفلین
لوگو! کھانے کی مقدار پر غور و فکر ہو رہی ہے کوئی مجھ سے یہ تو پوچھ لے کہ اس میں سے وہ کون سی دو چیزیں ہیں جو مابدولت نے نہیں بنائی تھیں :unsure: اور کونسی ایک چیز بازار سے آئی تھی؟
 
Top