میرا کیفیت نامہ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ۔
اللہ سے دعا ہے کہ محفلین ہمیشہ ہنستے بستے رہیں۔آمین!
رمضان شریف میں اپنی دعاؤں میں ایک دوسرے کو نہ بھولئے گا۔ مجھ نمانی کو بھی یاد رکھئے گا۔ ان شاءاللہ میں بھی یاد رکھوں گی۔
کسی کو کوئی بات بری لگی ہو تو معافی کی خواستگار ہوں۔
عید کے بعد ملیں گے۔
اللہ حافظ
 
یاز

محفلین

وعلیکم السلام
ارے یہ کیا؟
محفل اور سالگرہ کو چھوڑ کے کہاں چل دیں آپ؟
 
زنیرہ عقیل

محفلین
جیسے جیسے رمضان یا عید کے دن قریب آتے ہیں
والدین کی یاد آنکھوں کو پُر نم کرنے لگتی ہیں
اللہ انکی مغفرت فرمائے آمین
 
سین خے

محفلین
کچھ لوگ کیا چاہتے ہیں، سمجھنا کافی مشکل ہوتا ہے :) میرے خیال سے ان کا مقصد صرف کسی کا مذاق اڑانا یا کسی کو ذلیل کرنا ہی ہوتا ہے۔ یقیناً یہ سب کرنے میں ان کو کافی لذت محسوس ہوتی ہوگی :) جب لوگ ان سے کنارہ کشی اختیار کر لیں تو ہونا تو یہی چاہئے کہ یا تو انسان خود کو بدلنے کی کوشش کرے اور اگر یہ کر ہی نہیں سکتا ہو تو سامنے والے کو اسپیس دے دے۔ یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ جب کسی کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو جاتا ہے تو وہ بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے :) یہ دنیا کسی انسان کی جاگیر نہیں ہے۔ ہر کسی کو اپنی اپنی جگہ پر زندہ رہنے کا حق حاصل ہے :)
 
فاخر رضا

محفلین
کل میرا بھائی کہ رہا تھا کہ سب سے خطرناک، شریف لوگ ہوتے ہیں
ایماندار سے ہمیشہ محتاط رہنا چاہئے وہ کبھی بھی کسی کو بھی گڑھوا سکتا ہے
رمضان المبارک میں جب ہم حلال چیزیں چھوڑ سکتے ہیں تو دوسرے دنوں میں حرام چھوڑتے کیوں جان نکلتی ہے
 
زنیرہ عقیل

محفلین
عبادات کی ادئیگی کا مقصد صرف اللہ کی رضا ہے
اللہ کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک بھی اللہ کی رضا کا سبب بن سکتا ہے
ہم اللہ کی رضا کے لیے اللہ کے بندوں کو پریشان کرنا چھوڑ دیں تو شاید ہماری آخرت سدھر جائے
 
زیک

مسافر
ایسا لگتا ہے کہ کسی کو بچے کا نام رکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے کہ محفل اب ناموں کی لڑیوں سے بھری پڑی ہے
 
زیک

مسافر
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبراکاتہ۔
اللہ سے دعا ہے کہ محفلین ہمیشہ ہنستے بستے رہیں۔آمین!
رمضان شریف میں اپنی دعاؤں میں ایک دوسرے کو نہ بھولئے گا۔ مجھ نمانی کو بھی یاد رکھئے گا۔ ان شاءاللہ میں بھی یاد رکھوں گی۔
کسی کو کوئی بات بری لگی ہو تو معافی کی خواستگار ہوں۔
عید کے بعد ملیں گے۔
اللہ حافظ
بچپن میں سنا تھا کہ رمضان میں شیطان قید ہو جاتا ہے لیکن آپ ۔۔۔
 
باباجی

محفلین
کھانے پینے، سگریٹ نسوار گٹکے پہ پابندی لگ گئی رمضان میں پر ۔۔ ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی اور ملاوٹ کرنے والے بے خوف و خطر اپنا کام کررہے ہیں
 
سین خے

محفلین
کیا معلوم دل ہی دل میں خود کو بھی سناتے ہوں۔ بآوازِ بلند ضروری تو نہیں

میرا مشاہدہ ہے کہ جن کو اپنی غلطیوں کا احساس ہوتا ہے چاہے وہ کھلم کھلا اس کا اعتراف نہ بھی کریں، ان کو دوسروں میں اچھائیاں بھی نظر آجاتی ہیں :) جن کو کبھی کسی کی خوبی نظر ہی نہ آئے، ان سے امید لگانا مشکل لگتا ہے کہ خود کو سناتے ہوں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top