تیرہویں سالگرہ اشاروں کی مدد سے محفلین کا سراغ لگائیں!

نور وجدان

لائبریرین
خوشی میں تو سب شریک ہوتے ہیں مگر دکھ بانٹنے والے نایاب ہوتے ہیں. یہ ایسے محفلین لائبریرین بھی رہ چکے ہیں ... اگر آنلائن ہوں تو ہر دھاگے میں تبصرہ کرتے پھرتے ہیں.مذہبی لڑیوں میں بھی پائے جاتے ہیں ... ہر جملے کو نقطوں کی قطار سے جدا کرتے ہیں ...
 
فرقان احمد

محفلین

غالباً، محب علوی صاحب!
 
سید ذیشان

محفلین
خوشی میں تو سب شریک ہوتے ہیں مگر دکھ بانٹنے والے نایاب ہوتے ہیں. یہ ایسے محفلین لائبریرین بھی رہ چکے ہیں ... اگر آنلائن ہوں تو ہر دھاگے میں تبصرہ کرتے پھرتے ہیں.مذہبی لڑیوں میں بھی پائے جاتے ہیں ... ہر جملے کو نقطوں کی قطار سے جدا کرتے ہیں ...
نایاب بھائی ؟
 
سیکنڈ آپشن: محترم یوسف ثانی
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس پہیلی کا درست جواب ظہیراحمدظہیر بھائی ہیں۔ سید عاطف علی بھائی کے لیے اگرمیں کچھ لکھتی تو اس میں غالب کےتلمذ یا عربی زبان کا کوئی اشارہ ضرور ہوتا۔ :)
ویسے میں نے اتنی نشانیاں بتائی تھیں کہ مجھے یقین تھا کہ ہر محفلین کے ذہن میں پہلی شخصیت ہی اس حوالے سے ظہیر احمد ظہیر بھائی کی ہی آئے گی۔ :)

بلبل ہمی کہ قافیہ گل بود بس است :)
 
جاسمن

لائبریرین
وارث کی طرح میں بھی کل سے یہ سوچ رہی تھی کہ محفلین اک دوجے کے بارے میں کس قدر جانتے ہیں۔اور چند اشارے پوری شخصیت کی تصویر کشی کر رہے ہیں۔
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
 
وہ آتے ہیں
اصلاح سخن میں شاعری پوسٹ کرتے ہیں
اصلاح لیتے ہیں
چلے جاتے ہیں
ہر کسی کی اصلاح کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہیں
آفاقی شاعری کرتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
لیجیئے ۔ دو عظیم محفلی شخصیات میں بھی پوچھ ہی لیتا ہوں وہ بھی ایک ہی مراسلے میں شاید نظریاتی بھائی ہیں ۔اور اس یقین کے ساتھ کہ۔۔۔ میں اس کا نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں ۔۔۔جو نہ بوجھے اس سے کٹی ۔

پہلی شخصیت۔
دہشت گردی۔(اور بس :) )
دوسری شخصیت
یہ بھی دہشت گردی (مگر ساتھ میں امریکہ :) )
 
Top