اوینجرز انفینیٹی وار

شاہد شاہ

محفلین
مارول نے اپنی اگلی شہرہ آفاق اور مہنگی ترین فلم اوینجرز انفینیٹی وار کے پوسٹرز شائع کر دئے ہیں۔ اگلے ماہ کے اختتام پر یہ فلم سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم مارول سینیما ٹک یونیورس کا ایک طرح سے اختتام ہے۔ فلم کی کہانی سابقہ مارول فلموں سے پیوستہ ہے جس میں ۵ انفینیٹی پتھروں کی قوتوں کو دکھایا گیا تھا۔ اس فلم میں چھٹے پتھر کی تلاش اور ولن تھانوس سے مقابلہ سر فہرست رہے گا۔ یاد رہے کہ فلم ٹریلر کے مطابق تھانوس ۶ میں سے دو پتھر حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے۔ جبکہ باقی پتھروں کیلئے مارول کے سوپر ہیروز اوینجرز اور گارڈینز آف گلیکسی سے گھمسان کی جنگ لڑے گا۔ یہ جنگ زمین کے متعدد مقامات جیسے واکانڈا، نیویارک کے علاوہ تھانوس کے اپنے سیارہ ٹائیٹن پر بھی لڑی جائے گی
thanos-uses-the-combined-power-of-the-space-and-power-stones-to-throw-a-moon.jpeg

زیک
 

فہد اشرف

محفلین
اس سیریز کے باقی فلموں کے نام کیا ہیں؟
میں نے کیپٹن امریکہ، ایونجرز اور گارڈینز آف گلیکسی دیکھی ہے جو باقی بچی ہیں انہیں دیکھنے کی خواہش ہے۔
 

زیک

مسافر
ہمارے ہاں جمعرات کو ریلیز ہو رہی ہے لیکن فی الحال دیکھنے کا چانس نہیں کہ بیٹی کے امتحانات ہو رہے ہیں۔
 

یاز

محفلین
اچھا۔ یاز آپکے پاس کیا صورت حال ہے؟ پاکستان میں کب آرہی ہے؟ دیکھنے کا کوئی پلان ہے؟
ہم نے تو ابھی تک اس سیریز (یا گروپ آف سیریز) کو شروع ہی نہیں کیا۔ پہلے پچھلی فلمیں دیکھ لیں تو ہی تازہ ترین کا پلان بن سکتا ہے۔
 

فہد اشرف

محفلین
انڈیا میں جمعہ کو ریلیز ہو رہی۔
ہم نے اس سیریز کی چار پانچ فلمیں دیکھ رکھی ہیں ہو سکتا ہے یہ بھی دیکھ لوں۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
اس سے کام نہیں چلے گا۔ آپکو کم از کم انفینیٹی پتھروں سے متعلق ساری فلمیں دیکھنی پڑیں گی؛
latest

انڈیا میں جمع کو ریلیز ہو رہی۔
ہم نے اس سیریز کی چار پانچ فلمیں دیکھ رکھی ہیں ہو سکتا ہے یہ بھی دیکھ لوں۔
آخری انفینیٹی پتھر اس نئی فلم میں ملے گا۔
 
Top