چست فقرے۔ کیا حذف کیا؟

محمداحمد

لائبریرین
اکثر ہم محفل پر لکھتے ہوئے فقروں میں کچھ کاٹ چھانٹ کرتے ہیں ۔ کچھ الفاظ حذف کر دیتے ہیں اور پھر دل میں کہتے ہیں کہ اب فقرہ زیادہ چست ہے ۔ آپ اگر نظرِ ثانی کے بعد ایسا کچھ کرتے ہیں تو اُسے اس لڑی میں شامل کیجے۔

اصل متن یہاں پوسٹ کیجے اور پوسٹ کا حوالہ بھی ہو سکے تو دے دیجے۔

اصل فقرہ : یہ تصویر ہمیں نظر نہیں آ رہی
تدوین شدہ: تصویر نظر نہیں آ رہی۔

مثال زیادہ مزے دار نہیں ہے سو اس سلسلے میں آپ کی شرکت ہمارے لئے باعثِ مسرت ہوگی۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے زیادہ تر احباب جنہیں ہم نے ٹیگ کیا ہے وہ ایسے جمے جمائے اور سجے سجائے فقرے لکھتے ہیں کہ گمان ہوتا ہے کہ وہ ان مراحل سےمشکل ہی گزرتے ہوں گے۔ تاہم وہ ہمارے فقروں کی اصلاح فرما سکتے ہیں۔ :)
 
فرقان احمد

محفلین

کاٹ چھانٹ کیے بغیر مراسلت ہمارے لیے دشوار ہے۔
کوشش یہی رہتی ہے کہ جملے کی بناوٹ جیسی تیسی بھی کیوں نہ ہو، بس ذرا دیکھنے میں اچھا لگے۔ اس کا کیا مطلب ہے، ہمیں خود بھی معلوم نہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ویسے زیادہ تر احباب جنہیں ہم نے ٹیگ کیا ہے وہ ایسے جمے جمائے اور سجے سجائے فقرے لکھتے ہیں کہ گمان ہوتا ہے کہ وہ ان مراحل سےمشکل ہی گزرتے ہوں گے۔ تاہم وہ ہمارے فقروں کی اصلاح فرما سکتے ہیں۔ :)
محفل کے ابتدائی دور میں محفلین کا یہ معمول تھا کہ جملوں کو بہت سجا سنوار کر پیش کیا کرتے تھے لیکن اب وہ رنگ کم دکھائی دیتا ہے۔ بہرحال متن کی تدوین بہت ضروری ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میری عادت ہے کہ مراسلہ لکھنے کے بعد پڑھتا ہوں اور پوسٹ کرنے کے بعد پھر پڑھتا ہوں۔ اس سے عام طور پر املا کی غلطیاں درست ہو جاتی ہیں، لیکن بعض اوقات فقرے میں کتر بیونت بھی کرتا ہوں اُس کو بقول آپ کے "چست" بنانے کے لیے۔ مثال تو فی الوقت کوئی موجود نہیں، آئندہ سہی! :)
 
ایک جملے کے لطائف میں سے کوئی بھی لے لیجیے۔:)
 
جی ہاں وہاں میرے تدوین شدہ مراسلے موجود ہیں لیکن مشکل یہ کہ اصل کیا تھے مجھے خود بھی یاد نہیں رہا، اور زیادہ تدوین وہاں بھی املا کے لیے کی ہے، ویسے اچھا اور پھڑکتا ہوا جملہ بھی شعر ہی کی طرح ہوتا ہے یعنی بس نازل ہی ہوتا ہے! :)

ویسے فیس بُک پر یہ اچھا طریقہ ہے کہ تدوین سے پہلے والا مراسلہ بھی موجود رہتا ہے اور ایسا ہی کچھ شاید احمد صاحب یہاں بھی چاہ رہے ہیں!
 
محمداحمد

لائبریرین
میری عادت ہے کہ مراسلہ لکھنے کے بعد پڑھتا ہوں اور پوسٹ کرنے کے بعد پھر پڑھتا ہوں۔ اس سے عام طور پر املا کی غلطیاں درست ہو جاتی ہیں، لیکن بعض اوقات فقرے میں کتر بیونت بھی کرتا ہوں اُس کو بقول آپ کے "چست" بنانے کے لیے۔ مثال تو فی الوقت کوئی موجود نہیں، آئندہ سہی! :)

میں پوسٹ کرنے سے پہلے نظرِ ثانی کرتا ہوں۔ اکثر تبدیلیاں بھی کرنا پڑتی ہیں ، کچھ زبان و بیان کی وجہ سے اور متنازع لڑیوں میں 'خیال و خاطرِ احباب' کے باعث۔
 
میری عادت ہے کہ مراسلہ لکھنے کے بعد پڑھتا ہوں اور پوسٹ کرنے کے بعد پھر پڑھتا ہوں۔ اس سے عام طور پر املا کی غلطیاں درست ہو جاتی ہیں، لیکن بعض اوقات فقرے میں کتر بیونت بھی کرتا ہوں اُس کو بقول آپ کے "چست" بنانے کے لیے۔ مثال تو فی الوقت کوئی موجود نہیں، آئندہ سہی! :)
حضور اکثر آپ ہمیں اپنے خیالات سے آگاہ کرتے ہی رہتے ہیں ،کچھ ان میں سے ہی ہو جائے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محفل کے ابتدائی دور میں محفلین کا یہ معمول تھا کہ جملوں کو بہت سجا سنوار کر پیش کیا کرتے تھے لیکن اب وہ رنگ کم دکھائی دیتا ہے۔ بہرحال متن کی تدوین بہت ضروری ہے۔

یعنی پہلے کے محفلین زیادہ نستعلیق تھے ؟

یا اب زیادہ تر گفتگو عمومی موضوعات پر ہوتی ہے؟
 
الف نظامی

لائبریرین
یعنی پہلے کے محفلین زیادہ نستعلیق تھے ؟

یا اب زیادہ تر گفتگو عمومی موضوعات پر ہوتی ہے؟
دوسری بات میں زیادہ وزن ہے کہ گفتگو عمومی موضوعات پر ہوتی ہے لیکن یہ بھی اک ضرورت ہے اراکین کو محفل سے جوڑنے کی۔ یہ بھی اک تبدیلی ہے جسے اردو محفل سے عوامی اردو محفل تک کا نام دیا سکتا ہے۔
 
درست!

پہلے زیادہ تر لوگ ایسے تھے کہ جنہیں لکھنے پڑھنے سے دلچسپی تھی (ادبیات وغیرہ)۔ اب ہر طرح کے لوگ ہیں اور یہ اچھی بات ہے۔
 
ایک اور اہم بات یہ ہے کہ محفل کا مجموعی رنگ کبھی کبھار کسی ایک فرد کے اسلوب سے بھی متاثر ہو سکتا ہے اور ہوا ہے جیسے کہ ابتدائی دور میں محفل کا ادبی رنگ بنیادی طور پر الف عین صاحب کے مرہون منت ہے۔
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
دیکھیے کیا گزرے ہے "جم لہ" سے "جملہ" بننے تک ...
احمد بھائی جو مثال آئندہ سامنے آئے گی، اس دھاگے کی رونق کے لیے پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی ان شاءاللہ
 
مجھے کی بورڈ کی وجہ سے اکثر نظر ثانی کرنا پڑتی ہے، میں چونکہ حساس موضوعات پر بھی اظہار خیال کرتا رہتا ہوں اس لئے حساس مراسلے کئی دفعہ چیک کرتا ہوں البتہ گپ شپ کے مراسلے میں صرف املاء اور کہانی کی بھی صرف املاء ،البتہ یہ دیکھ لیتا ہوں کہ کہیں کہانی ٹریک سے باہر تو نہیں نکل گئی۔
 
میری 95 فیصد تدوین املا کی غلطی یا کسی رہ جانے والے ’ کا، کی، کے‘ وغیرہ کے اضافے کے لیے ہوتی ہے۔
جملہ جو بھی بنتا ہے وہ ’جواب ارسال کریں‘ کے بٹن کو دبانے کے بعد تدوین کرنے کی نوبت شاید ہی کبھی آئی ہو۔ البتہ موبائل سے چند ایک بار ایسا ہوا کہ کوئی جملہ ابھی لکھ ہی رہا ہوتا ہوں کہ انگلی ’جواب ارسال کریں‘ کو چھو جاتی ہے، لامحالہ پھر تدوین کی سہولت سے استفادہ کرنا پڑتا ہے۔
 
Top