معیاری مزاح کی راہ میں ایک سنجیدہ کوشش

محمداحمد

لائبریرین
اس میں "سٹریوٹائپنگ" کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ مثلاً اگر عنوان عورت سے متعلق ہے تو زیادہ خیال یہی ہے کہ وہ طنزیہ انداز میں لکھا گیا کالم ہوگا۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔

یعنی یہ تصور کیا جائے کہ لکھنے والا مرد ہوگا۔ :)

مزید یہ بھی اغلب گمان ہےکہ لکھنے والا شوہر قسم کی مخلوق ہوگا اور تحریر لکھتے ہوئے اُس کے تصور میں ۔۔۔ :D
 

محمداحمد

لائبریرین
جب جب یہ لڑی دیکھتا ہوں تو خیال آتا ہے کہ ایک لڑی

"سنجیدہ مزاح کی راہ میں ایک معیاری کوشش"

قسم کی بھی ہونی چاہیے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
جب جب یہ لڑی دیکھتا ہوں تو خیال آتا ہے کہ ایک لڑی

"سنجیدہ مزاح کی راہ میں ایک معیاری کوشش"

قسم کی بھی ہونی چاہیے۔ :)
چل نین اپنے کوچے میں

جہاں برجستگی بہت اور طنز ہو کم
اصلی بات اور رنگ ہو کم
اس مزاح کے نیچے کیا رکنا
جہاں مزاح ہو کم اور تلخی بہت
چل نین اپنے کوچے میں
بیٹھیں گے بھنگ کے بوٹے میں:tongue:

شاعری کی ٹانگیں توڑنے پر معذرت چاہتا ہوں
 

محمداحمد

لائبریرین
چل نین اپنے کوچے میں

جہاں برجستگی بہت اور طنز ہو کم
اصلی بات اور رنگ ہو کم
اس مزاح کے نیچے کیا رکنا
جہاں مزاح ہو کم اور تلخی بہت
چل نین اپنے کوچے میں
بیٹھیں گے بھنگ کے بوٹے میں:tongue:

شاعری کی ٹانگیں توڑنے پر معذرت چاہتا ہوں

کوچہء آلکساں میں؟ :)

جہاں سب ٹھنڈ پروگرام ہو۔ :LOL::ROFLMAO:

نہ مزاح ہو اور نہ ہی معیاری اور غیر معیاری کا کھٹراگ ہو۔ :) :) :)

ویسے ٹانگیں توڑنے پر محض معذرت بہت عجیب لگتی ہے۔ :p
 

فرقان احمد

محفلین
انگریزی کی ہو چاہے۔ ساتھ کوئی کتاب بھی تجویز کر دیں۔ میں پڑھنا چاہتا ہوں۔
بہت کم خواتین اِس طرف آئیں۔ سنا ہے، عارفہ صبا خان مزاح لکھتی ہیں اور ان کی کچھ کتابیں بھی چھپ چکی ہیں تاہم اب تک ہمارے سامنے سے ان کی کوئی مزاحیہ تحریر نہ گزری۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کوچہء آلکساں میں؟ :)

جہاں سب ٹھنڈ پروگرام ہو۔ :LOL::ROFLMAO:

نہ مزاح ہو اور نہ ہی معیاری اور غیر معیاری کا کھٹراگ ہو۔ :) :) :)

ویسے ٹانگیں توڑنے پر محض معذرت بہت عجیب لگتی ہے۔ :p
آہو۔۔۔۔ بقول غالب
کیا ہے ترکِ دنیا کاہلی سے
ہمیں حاصل نہیں بے حاصلی سے​
 

محمد وارث

لائبریرین
کیا احباب ایسی کسی تحریر کا حوالہ دے سکتے ہیں جس میں صرف مزاح ہو اور کسی بھی قسم کا طنز شامل حال نہ رہا ہو اور نہ ہی کوئی اصلاحی یا رومانی پہلو شامل ہو۔ کسی بھی زبان کی شرط نہیں۔ اگر تحریر کے حوالے کے ساتھ پڑھنے کا لنک بھی شامل کر دیا جائے تو شکرگزار ہوں گا۔
اصلاحی پہلو والی شرط آپ نے ایسی لگائی ہے کہ اس کے اثبات سے بہت سے عمدہ مزاح نگار اس دائرے سے باہر ہو جائیں گے اور شاید طنز و مزاح کا مقصد بھی فوت ہو جائے گا۔ کرنل محمد خان بہرحال ایک ایسے مزاح نگار ہیں کہ ان کی تحریروں میں رومانوی اور طنزیہ پہلو بہت کم ہے اور ان کے مضامین میں خالص شستہ نستعلیق سا مزاح پایا جاتا ہے۔شاید یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنے ہی مزاج جیسے مغربی مزاح نگاروں کا ترجمہ کیا تھا اور یہ کتاب "سدا بہار" کے نام سے شائع ہوئی تھی۔ مطالعہ سے آپ بور نہیں ہونگے، باقی رہا لنک کی "سنجیونی بُوٹی" حاضر کرنی تو بندہ نے "ہنومان" ہونے کا دعویٰ کبھی نہیں کیا، یہ کشٹ آپ کو خود ہی کرنا پڑے گا۔ :)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اعتذار: کتاب "سدا بہار" کو ڈاکٹر صفدر محمود نے مرتب کیا تھا۔ کرنل محمد کی خان کتاب جس میں ترجمہ شدہ مضامین ہیں اس کا نام "بدیسی مزاح" ہے۔
 
آخری تدوین:
Top