پاکستان کا لبیک دھرنا

الف نظامی

لائبریرین
آپ کی مخالف سوچ رکھنے والے بھی یہی طرز عمل اختیار کر سکتے ہیں۔
مزید یہ کہ
اس فورم پر آپ ایسے مہذب محفلین سے یہی توقع رکھی جاتی ہے کہ بہتر الفاظ کا چناؤ کریں گے۔ شکریہ!
امپریشن مینجمنٹ آن لبیک کیریکٹر ایسے سی نیشن آن اردو محفل از یونیک فیچر یو ول فائنڈ
 
الف نظامی

لائبریرین
آپ کی مخالف سوچ رکھنے والے بھی یہی طرز عمل اختیار کر سکتے ہیں۔ تب شاید آپ بھی اعتراض نہ کر پائیں۔ یہاں بندوں کے گننے یا تولنے کی بات نہیں ہو رہی ہے بلکہ جتھہ بندی کے زور پر اپنی بات منوانے کی ہو رہی ہے۔
مزید یہ کہ
اس فورم پر آپ ایسے مہذب محفلین سے یہی توقع رکھی جاتی ہے کہ بہتر الفاظ کا چناؤ کریں گے۔ شکریہ!
غیر متفق اور اس کے برعکس محفل پر سیکولر لابی اپنے مخالفین کو لیبل کرتی ہے اور کبھی اس پرانتظامیہ کی طرف سے تادیبی عمل نہیں ہوا۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
امپریشن مینجمنٹ آن لبیک کیریکٹر ایسے سی نیشن آن اردو محفل از یونیک فیچر یو ول فائنڈ
ہماری بات وہیں پر رہ گئی۔ آپ کی مخالف سوچ رکھنے والے کل کلاں یہی طرز عمل اختیار کریں تو آپ کو شکوہ نہیں ہونا چاہیے۔ امید ہے آپ آئندہ ہر اس طاقت ور گروہ کو خوش آمدید کہیں گے، یا کم از کم اس پر اعتراض نہ دھریں گے، جو ریاستی اداروں کو بے بس کر دے، چاہے اس کا تعلق آپ کے مخالف مکتبہء فکر یا گروہ سے ہو۔

یعنی کہ، اب اس ملک میں یہ اصول طے ہو جانا چاہیے، جس کی لاٹھی، اس کی بھینس!
 
الف نظامی

لائبریرین
ہماری بات وہیں پر رہ گئی۔ آپ کی مخالف سوچ رکھنے والے کل کلاں یہی طرز عمل اختیار کریں تو آپ کو شکوہ نہیں ہونا چاہیے۔ امید ہے آپ آئندہ ہر اس طاقت ور گروہ کو خوش آمدید کہیں گے جب وہ ریاستی اداروں کو بے بس کر دے، چاہے اس کا تعلق آپ کے مخالف گروہ سے ہو۔
یعنی عمرانی دھرنہ یا نواز شریف کا دھرنہ یا وکیلیوں کا دھرنا یا بے نظیر کا لانگ مارچ یا قاضی کی تحریک نجات یا قادری کی تحریک انقلاب
ان سب کی بات کر رہے ہیں آپ۔
پرانے مراسلوں میں یہی اعتراض اور اس کا جواب موجود ہے مگر پروپگنڈا میں ایک بات کو بار بار دھرانا اصل مقصود ہوتا ہے تا کہ عوام الناس کے اذہان میں غیر تحقیقی بات حقائق بنا کر پیش کی جا سکے۔
رپیٹ لوپ اینلاسیس کرلیں اس تھریڈ کا۔
والسلام
 
ٹھیک ہے۔ آپ کی بات پہنچ گئی۔ یعنی کہ تحریکِ لبیک نے یہ طرزِ عمل ماضی کی مثالوں سے کشید کیا۔

'جس کی لاٹھی، اس کی بھینس'

زبردست!

گویا کہ ہم درست سمت میں جا رہے ہیں!
 
ضیاء حیدری

محفلین
حیدری بھائی کی اس بات میں تو صداقت ہے کہ لبیک تحریک کے سامنے ریاستی ادارے بے بس ہو گئے۔ کیا ایسا ہونا چاہیے تھا؟
ریاستی اداروں کی طاقت ان کا قانون کے تابع ہونا ہے، ریاست نے آئین کو پامال کیا تو عوام کا ری ایکشن سامنے آیا، تحریک لبیک نے عوام کی نمائندگی کی اور کامیاب ہوئی، اس میں پیغام ہے ان آمروں کے لئے کہ قانون کو اپنے گھر کی لونڈی نہ بناؤ۔
 
ضیاء حیدری

محفلین
یعنی کہ کل کلاں آپ کی مخالف سوچ سے متعلق ایک بڑا گروہ اپنی بات اسی طرح منوا لے تو آپ کو کوئی اعتراض نہ ہو گا۔

عوام اس وقت نکلتی ہے جب بات حد سے آگے بڑھ جائے، اور اسے بھرپور قیادت میسر ہو، جیسا کہ خادم حسین رضوی کی مثال ہے، ان کی ایک کال پر ملک کے کونے کونے لوگ نکل کھڑے ہوئے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
ڈوریاں کوئی اور ہلا رہا ہے :)
87_FA32_D0-_E51_C-4262-_AAB9-4_E139_D3536_A3.jpg
 
شاہد شاہ

محفلین
ماضی میں مخالف سیاستداںوں پر غداری تک کے مقدمے قائم ہو کو واپس ہوئے ہیں یہ تو کچھ بھی نہیں ۔ ۔
سیاسی مقدمے اور معاشی کرپشن کے مقدمے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ افسوس ہے نواز شریف پانامہ کو ابھی تک سیاسی انتقام سمجھ رہے ہیں۔ اگر پہلے دن رسیدیں دکھا دیتے تو آج قومی سیاست کا حصہ ہوتے
 
شاہد شاہ

محفلین
ملا اور مسٹر برابر ہو گئے۔
ملا اور مسٹر کو قانون سے بالاتر رہنے کی پرانی عادت ہے۔ ۱۹۵۳ کی ملا گردی فسادات پر جب ملک میں پہلی بار مارشل لگا تو عدالت سے سزا یافتہ علما جن میں مولانا مودودی بھی شامل تھے، عوامی دباؤ پر جیل سے باہر آگئے۔ یوں پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی بجائے مشتعل ہجوم کی حکمرانی کا آغاز ہوا
 
شاہد شاہ

محفلین
حیدری بھائی کی اس بات میں تو صداقت ہے کہ لبیک تحریک کے سامنے ریاستی ادارے بے بس ہو گئے۔ کیا ایسا ہونا چاہیے تھا؟
کوئی بے بس نہیں ہوا۔ پچھلے دھرنے کے وقت انٹیلیجنس اداروں نے چن چن کر مولوی پھڑکائے تھے تاکہ حکومت پر پریشر پڑے۔ فوج جب چاہے ان فسادیوں کو بھگا سکتی ہے۔ مگر وہ حکومت کیساتھ بلی چوہے کا کھیل کھیلنے کیلئے ان گروہوں کو سپورٹ بھی کرتی ہے
 
شاہد شاہ

محفلین
جیسا کہ خادم حسین رضوی کی مثال ہے، ان کی ایک کال پر ملک کے کونے کونے لوگ نکل کھڑے ہوئے۔
حکومت جبرا دھرنا ختم کرنے کے معاملہ میں اوّل دن سے غیر سنجیدہ تھی۔ جب مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تو لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس پھینکی۔ عوامی ردعمل تو آنا تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کوئی بے بس نہیں ہوا۔ پچھلے دھرنے کے وقت انٹیلیجنس اداروں نے چن چن کر مولوی پھڑکائے تھے تاکہ حکومت پر پریشر پڑے۔ فوج جب چاہے ان فسادیوں کو بھگا سکتی ہے۔ مگر وہ حکومت کیساتھ بلی چوہے کا کھیل کھیلنے کیلئے ان گروہوں کو سپورٹ بھی کرتی ہے
فوج بھی عدلیہ و عمران خان کی طرح بنیاد پسند ہے. سیکولر انویسٹرز کو اسی بات کا درد ہے۔
 
حیدری بھائی کی اس بات میں تو صداقت ہے کہ لبیک تحریک کے سامنے ریاستی ادارے بے بس ہو گئے
سارے ادارے نہیں بظاہر کچھ ادارے تحریک کی حمایت کر رہے ہیں ، یہ بہت افسوس ناک بات ہے کہ آج کل سارے ادارے ایک ہی صفحے پر نہیں ہیں، اور اس مسئلے کی بنیاد آزادی کے بعد ہی رکھ دی گئی تھی اگر انگریز کی تربیت یافتہ اسٹیبلشمنٹ (فوجی و سول بیورو کریسی) پر انحصار نہ کیا جاتا اور آل انڈیا مسلم لیگ پاکستان بنانے کے مقاصد پر قائم رہتی اور اسلامی ریاست بنانے کے لئے اقدامات کرتی تو آج افراد اور ریاستی ادارے ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچ رہے ہوتے ۔
 
Top