آپ کے ادبی ذوق کی آزمائش۔۔۔۔

حجاب

محفلین
سارے شعروں کے بارے میں تو رائے آ چکی ہے تو پھر اگر میں یہ کہوں کہ مجھے وہ شعر پسند ہے جو لکھا ہی نہیں گیا تو اچھا نہیں لگے گا اس لیے
میرا ووٹ تیسرے شعر کو ہی جائے گا
رزلٹ کس تاریخ کو ہے ؟
حجاب صاحبہ جگ جگ جیو! میں غریب آدمی ہوں اللہ کے لیے مجھے فیل نہ کرنا ورنہ میرے بچے یتیم ہوسکتے ہیں


انیس صاحب آپ کچھ زیادہ جذباتی نہیں ہوگئے:rolleyes: جب جذبات کا موقع ہو تو آپ کا ردِ عمل کیا ہوتا ہوگا:rolleyes:
 

حجاب

محفلین
بہلے شعر کا دوسرا مصرع بالکل بے وزن ہے لکھنے ميں ضرور کوئي غلطي ہوئي ہے اب جن لوگوں نے پہلا شعر پسند کيا انکے ادبي ذوق کا تو اللہ حافظ
باقي رہ گئے دو
ان دو ميں سے پہلا بالکل سادہ ہے
جبکہ دوسرے ميں کچھ ذوق کي باتيں موجود ہيں
لہذا مجھے يہي پسند ہے

يہ اڑي اڑي سي رنگت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاکر صاحب شعر لکھنے میں میں نے تو غلطی نہیں کی ایسے ہی لکھا ہوا تھا شعر ۔
 

حجاب

محفلین
حجاب
تیسرے نمبر کا جس میں اڑی اڑی سے رنگت اور رات کے افسانے کا ذکر ہے۔
چلو میرے انتخاب کا انتظار تھا وہ میں نے دیدیا:)
اب نتیجہ بھی بتادو

رضوان اب تو لگتا ہے بتانا ہی پڑے گا رزلٹ جلدی 3 لڑکیاں مل کے مجھے ٹارچر کر رہی ہیں مسلسل کہ رزلٹ بتاؤ;):grin:

یہاں تفسیر صاحب نے بھی پوسٹ کی تھی وہ کیوں ڈیلیٹ کی تفسیر صاحب آپ نے :(
 

ماوراء

محفلین
آہ۔۔۔حجاب۔۔پتہ نہیں کتنا ترسائے گی۔ دیکھو۔۔آج بھی نہیں لکھ کر گئی۔ ہماری اتنی دھمکیوں کا بھی اس لڑکی پر اثر نہیں ہوا۔ :mad:

عیشل اور ضبط نے پہلا پسند کیا۔ اب مجھے کچھ تسلی ہوئی۔ ورنہ تو اپنا حال ہو گیا تھا۔ :grin:
 

دھنک

معطل
ساتھیو ،
کافی تاخیر سے اس دھاگے پہ نظر پڑی ہے ، پھر بھی ایک قطعہ ارسال کر رہا ہوں۔
عصیاں سے کبھی ہم نے کنارہ نہ کیا
پر تُو ن۔۔۔ے دل آزردہ ہم۔۔۔۔ارا نہ کیا
ہم نے تو جہنم کی بہت کی تدبیر
لیکن تری رحمت نے گوارہ نہ کیا




قطعہ کس نے کہا تھا ارسال کرنے کو ؟
 

خرم

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔ اگر آپ تعارف کے زمرہ میں ایک دھاگہ کھول کر اپنا مختصر تعارف کروادیں تو مزیدار سا کام ہوجائے گا انشاء اللہ۔:)
 

حجاب

محفلین
بے صبری لڑکیوں لو جواب پڑھو ;)


اگر آپ نے پہلے شعر کو پسند کیا ہے تو اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا ذوقِ شاعری خاصا بلند ہے آپ کو اچھے اور عمدہ شعروں کی پہچان ہے۔آپ کی شخصیت میں سنجیدگی ہے بہت زیادہ ہنسی آپ کو پسند نہیں۔آپ کی قوتِ مشاہدہ بھی عمدہ ہے اور آپ کے اندر خوبصورت چیزوں کو سمجھنے اور انہیں چاہنے کا ذریعہ بھی ہے۔آپ کے اندر ایک اچھے منتظم کی صلاحیت ہے۔آپ کام اپنے طریقے سے کرتی یا کرتے ہوں گے۔ایک خاص نوع کی انفرادیت بھی آپ میں پائی جاتی ہوگی بھیڑ میں آپ کی شخصیت ضم نہیں ہوتی ہوگی بلکہ اپنی پہچان بناتی ہوگی۔بات چیت میں محتاط رہنے کی عادت ہوگی بدنظمی آپ کو اچھی نہیں لگتی ہوگی دوسروں پر ہمیشہ عمدہ امپریشن دینے کی لگن دل میں ہوگی ۔محافل میں آپ کو پسند کیا جاتا ہوگا البتہ یہ ممکن ہے کہ آپ ذرا زود رنج ہوں۔غصّہ بھی آپ کی شخصیت کا ایک حصّہ ہے۔

اگر آپ نے دوسرے شعر کو پسند کیا ہے تو اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ آپ کا ذوقِ شاعری بہت معمولی سا ہے۔آپ سہل پسند طبعیت کے حامل ہیں مشکل کاموں سے جی چرانے کا غلبہ رہتا ہوگا۔آپ طبعیت کے اعتبار سے سادہ لوح کہے جا سکتے ہیں اس کے نتیجے میں آپ کو نقصان بھی ہوتا ہوگا۔آپ کے اندر ذہانت کچھ خاص نہیں اس لیئے آپ کی شخصیت لوگوں پرکوئی عمدہ امیج نہیں بناتی ہوگی ۔آپ کے لیئے ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ اپنی شخصیت سازی پر توجہ دیں اور اپنے بارے میں خوش فہمیوں سے باہر آئیں۔

اگر آپ نے تیسرے شعر کو پسند کیا ہے تو اس سے یہ بات پتہ چلتی ہے کہ آپ کا ذوقِ شاعری برا نہیں ہے مگر آپ کے اندر گہرائی کی کمی ہے آپ کی فطرت میں سطحی باتوں پر قناعت کر لینے کی عادت ہے،رومان پسندی آپ کی شخصیت کا خاصہ ہے۔بے عملی اور خیال و خواب کی دنیا میں رہنا آپ کا پسندیدہ مشغلہ ہو سکتا ہے۔شخصیت میں دلکشی ہوگی مگر زیادہ نہیں۔
ایک دلچسپ دوست ہونے کی صلاحیت آپ میں ہے محفل میں آپ کو پسند کیا جاتا ہوگا۔طبعیت میں بُرد باری ہوگی ، تنازعات پیدا کرنے کی سرشت نہیں ہوگی شخصیت کے حوالے سے آپ کا لیول اوسط کہا جا سکتا ہے۔[/LEFT]
 

شمشاد

لائبریرین
1) یہ تو ہوا بے صبری لڑکیوں کو جواب، اب صنف مخالف کے لیے بھی لکھ دیں یا اسی جواب کو الٹا کر کے پڑھ لیں۔

2) اختلاف کی کتنی گنجائش ہے؟
 

حجاب

محفلین
1) یہ تو ہوا بے صبری لڑکیوں کو جواب، اب صنف مخالف کے لیے بھی لکھ دیں یا اسی جواب کو الٹا کر کے پڑھ لیں۔

2) اختلاف کی کتنی گنجائش ہے؟

صنفِ مخالف بھی یہی جواب پڑھیں۔
اختلاف کی مکمل آزادی ہے یہ مضمون میں نے خود تو لکھا نہیں کہیں سے دیکھ کے لکھا تھا تو ضروری نہیں کہ سب کی شخصیت اس رزلٹ کے مطابق ہو۔
 
Top