آپ کے ادبی ذوق کی آزمائش۔۔۔۔

حجاب

محفلین
کہتے ہیں ادب سے دلچسپی آدمی کو آدمیت سے روشناس کراتی ہے۔شعر و ادب سے دلچسپی ایک تو سرسری قسم کی ہوتی ہے اور اس کی نوعیت تفریحی ہوتی ہے ۔ دوسری دلچسپی وہ ہوتی ہے جو واقعی نوعیت میں گہری سنجیدہ ہوتی ہے۔اس میں بھی دو گروپ ملتے ہیں ایک کا ذوق اچھا ہوتا ہے دوسرے کا خراب، تاہم یہ جاننا ذرا مشکل ہی ہے کہ کس کا ذوق بلند ہے اور کس کا پست۔اس کے لیئے یہ دیکھنا چاہیئے کہ ہمارے یا آپ کے مطالعے میں کس نوعیت کی کتابیں رہتی ہیں۔
یہاں آ پکی ادبی آزمائش کے لیئے ایک چھوٹا سا ٹیسٹ ہے، اس آزمائش سے گزریں اور دیکھیں کہ آپ ادب کے حوالے سے شخصیت کے کس معیار پر ہیں۔آپ سب نے وہ شعر تو سُنا ہی ہوگا کہ ۔
کُھلتا کسی پہ کیوں میرے دل کا معاملہ
شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے
اس کا مطلب یہی ہے کہ جب ہم کوئی شعر پسند کرتے ہیں تو ہم اپنے مزاج ، ذوق اور سوچ کو سب پر منکشف کر دیتے ہیں۔تو اب ہو جائے آپکی ایک ادبی آزمائش،میں تین شعر لکھ رہی ہوں ، اس میں سے جو شعر آپ کو سب سے زیادہ اچھا لگے وہ منتخب کر کے رزلٹ کا انتظار کریں ۔

1۔ اِک قیامت کہ تُلی بیٹھی ہے پامالی پر
یہ گزرے تو بیان قد و قامت کریں ہم۔

2۔ رستے گرچہ مشکل ہیں
پھر بھی چلتے جانا ہے۔

3۔ یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کُھلے کُھلے سے گیسو
تری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ ۔۔۔۔۔


٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪
 

ماوراء

محفلین
میرا ادبی ذوق تو بالکل بھی نہیں ہے۔ رزلٹ ساتھ ہی بتا دیتی، تاکہ ذرا سوچ کے شعر کا انتخاب کرتی۔:leaving:
 

سارہ خان

محفلین
مجھ سے تو بتانے کا کہہ کر بھی مکر گئی حجاب ۔۔:(

چلو دیکھتے ہیں قسمت آزما کر ۔۔ کہ کیسا نکلتا ہے ادبی شوق ۔۔:grin:

مجھے دوسرا والا شعر اچھا لگ رہا ہے ۔۔

۔ رستے گرچہ مشکل ہیں
پھر بھی چلتے جانا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
او کے حجاب۔ دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔

پہلے دونوں ہی اچھے ہیں۔ لیکن میں پہلے کا انتخاب کرتی ہوں۔

اِک قیامت کہ تُلی بیٹھی ہے پامالی پر
یہ گزرے تو بیان قد و قامت کریں ہم۔​
 

زیک

مسافر
پہلے دونوں تو لوگ چن چکے سو تیسرا:

یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کُھلے کُھلے سے گیسو
تری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ ۔۔۔۔۔
 

تیشہ

محفلین
۔ رستے گرچہ مشکل ہیں
پھر بھی چلتے جانا ہے۔



animated029.gif
 

موجو

لائبریرین
سارے شعروں کے بارے میں تو رائے آ چکی ہے تو پھر اگر میں یہ کہوں کہ مجھے وہ شعر پسند ہے جو لکھا ہی نہیں گیا تو اچھا نہیں لگے گا اس لیے
میرا ووٹ تیسرے شعر کو ہی جائے گا
رزلٹ کس تاریخ کو ہے ؟
حجاب صاحبہ جگ جگ جیو! میں غریب آدمی ہوں اللہ کے لیے مجھے فیل نہ کرنا ورنہ میرے بچے یتیم ہوسکتے ہیں
 

رضوان

محفلین
حجاب
تیسرے نمبر کا جس میں اڑی اڑی سے رنگت اور رات کے افسانے کا ذکر ہے۔
چلو میرے انتخاب کا انتظار تھا وہ میں نے دیدیا:)
اب نتیجہ بھی بتادو
 

شاکرالقادری

لائبریرین
۔ اِک قیامت کہ تُلی بیٹھی ہے پامالی پر
یہ گزرے تو بیان قد و قامت کریں ہم۔

2۔ رستے گرچہ مشکل ہیں
پھر بھی چلتے جانا ہے۔

3۔ یہ اڑی اڑی سی رنگت یہ کُھلے کُھلے سے گیسو
تری صبح کہہ رہی ہے تری رات کا فسانہ ۔۔۔۔۔

بہلے شعر کا دوسرا مصرع بالکل بے وزن ہے لکھنے ميں ضرور کوئي غلطي ہوئي ہے اب جن لوگوں نے پہلا شعر پسند کيا انکے ادبي ذوق کا تو اللہ حافظ
باقي رہ گئے دو
ان دو ميں سے پہلا بالکل سادہ ہے
جبکہ دوسرے ميں کچھ ذوق کي باتيں موجود ہيں
لہذا مجھے يہي پسند ہے

يہ اڑي اڑي سي رنگت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

امن ایمان

محفلین
مجھے تو شاعری کی الف بے بھی نہیں آتی۔۔۔ کیا کروں۔۔۔؟ :s
ابھی مجھے نا یہ اچھا لگ رہا ہے۔۔۔

2۔ رستے گرچہ مشکل ہیں
پھر بھی چلتے جانا ہے۔


شب جلدی سے اب یہاں آجائیں ناااااااااااا اور جواب لکھیں۔۔۔ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:c
 
Top