آج کی دلچسپ خبر!

475189_8441834_updates.jpg

تکیوں سے لڑا ئی کا دن بھی عالمی ہوگیا ہے جو دنیا بھر میں پورے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، دنیا بھر میں جنگ جاری ہےلیکن تکیوں سے!
تکیوں سے لڑائی کا عالمی دن ماہ اپریل کے پہلے ہفتے کو منایا جاتاہے۔ اس دن کو منانے کیلئے نیو یارک، لندن، نیدرلینڈ، واشنگٹن، فلیڈیلفیا، ہانگ کانگ، بڈاپسٹ، بخارسٹ، ٹورنٹو اور دیگر سینکڑوں شہروں میں بڑا ہجو م سڑ کو ں پر جمع ہوکرتکیوں سے لڑتے دکھائی دے رہے ہیں او ر ہوا میں ہرطرف روئی کے گالے پھیلے ہوئے ہیں۔ اس لڑائی میں حصہ لینے والے افرا دکا کہنا تھاکہ یہ کھیل قطعاً جارحانہ نہیں ہے بلکہ اپنے اندر کی توانائی کو باہر نکالنے کا دلچسپ طریقہ ہے۔
475189_87718_updates.jpg
ان دلچسپ فائٹس میں لوگ ایک دوسرے پرتکیوں سے حملہ کرتے ہیں اور تکیوں سے مارتے ہوئے ہوا میں روئی کے گالوں کو اُڑاتے ہیں۔واضح رہے کہ تکیوں کی لڑا ئی کے دن کا آغاز 2006ء میں امریکی شہر جارجیا میں ہوا جس کے بعد اسے ہرسال اپریل کے پہلے ہفتے کو عا لمی سطح پر منایا جاتا ہے۔گزشتہ چند سالو ں میں ایک دوسرے پر تکیے برسانے کا یہ دلچسپ کھیل دنیا بھر میں مقبو لیت حاصل کر چکا ہے اور مختلف شہر وں میں ہرسال اس کاانعقاد باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

شاہد شاہ

محفلین
آپ تو کافی شناسا شناسا لگ رہے ہیں!:)
آخر نیوزی لینڈ جانے کا وقت آ گیا۔ فلائٹ سے ایک دن پہلے اٹلانٹا ائرپورٹ میں آگ لگ گئی اور پورے ائرپورٹ کی بجلی چلی گئی۔ 17 دسمبر کی شام میں باقاعدگی سے تمام خبریں اور ٹویٹر چیک کرتا رہا کہ کب یہ معاملہ ٹھیک ہوتا ہے کہ تمام فلائٹس کینسل ہو چکی تھیں اور ائرپورٹ بند پڑا تھا۔
اٹلانٹا میں دنیا کا مصروف ترین ایئر پورٹ بھی ہے۔
 
استنبول میں گُل لالہ نمائش سج گئی

475655_2369257_updates.jpg

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں قوس قزاح کے رنگ بکھیرتے گُل لالہ کے رنگ برنگے پھولوں کی13ویں سالانہ نمائش کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
475655_4080086_updates.jpg

3اپریل سے شروع ہونے والے ٹیولپس فیسٹول کا باقاعدہ افتتاح ترکی کے میئر کے ہاتھوں امیرگن پارک میں ہوا۔
475655_2536102_updates.jpg
اس فیسٹیول کی مناسبت سے پورے شہر کو کئی ملین ٹیولپس سے سجایا گیا ہے، جو اپریل کے اختتام تک جاری رہے گا۔
 
عارفوالا(نمائندہ نوائے وقت) فیس بک کی دوستی محبت کے بعد شادی میں تبدیل‘ فن لینڈ کی دوشیزہ پاکستانی نوجوان کو دل دے بیٹھی شادی کے بعد عارفوالا آمد ۔تفصیل کے مطابق نیو کرسچن کالونی کے نوجوان گلشان روکس بھٹی کی فیس بک پر فن لینڈ کی رہائشی 22سالہ کیتھرن کی عارفوالا کے رہائشی گلشان روکس سے فیس بک پر دوستی ہوگئی اور گلشان روکس ویزہ لیکر فن لینڈ روانہ ہوگیا جہاں اس نے کیتھرن سے باقاعدہ شادی کرلی اور گزشتہ روز اپنی بیوی کو عارفوالا لے آیا۔ کیتھرن نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ۔مجھے میرے سسرال والوں نے حقیقی بیٹی کا پیار دیا۔ پاکستانی کلچر دیکھ کر میں فن لینڈ کی آزادی بھول گئی۔ کیتھرن نے مزید بتایا کہ پاکستانی کھانوں و خصوصاً خربوزے کی لذت مجھے زندگی بھر یاد رہے گی۔ کیتھرن کے خاوند نے بتایا مجھے کیتھرن سے شادی کر کے بہت خوشی ہوئی ۔

sKeF86.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین

پتا نہیں ایسی "فیس بُک" کدھر ہوتی ہے! :)
 
M8b16J.jpg

بلا تبصرہ
 
Top