بھیا انٹرنیٹ راوٹینگ کیا بلا ہے؟

تفسیر

محفلین

بھیا انٹرنیٹ راوٹینگ کیا بلا ہے؟

بھیا مجھےجلدی سے ہوم ورک کرادیں ۔ مجھے موؤی میں جانا ہے۔
کونسا ہوم ورک اور کونسی موؤی۔
Sleeping.gif

یہ ہی ۔۔۔ راؤٹینگ والا ۔
ہم سب“ لگا چنری میں داغ“ دیکھیں گے۔
01bitingnail.gif

ھمم۔۔۔ ہوم ورک کیاہے؟
ون ۔ٹو۔ون
ون ۔ٹو۔مینی
ون ۔ٹو۔آل
کیا گنتی نہیں آتی یا پھر سے سیکھ رہی ہو۔۔۔۔ :cool:
اور پھر تم ایسی عجیب موؤی دیکھتی ہو۔
کیا ماں کویہ سب پتہ ہے؟۔ :confused:

بھیا اب زیادہ بنے کی کوشش مت کریں۔ اور اگرمیں آپ کو موؤی کی کاسٹ بتادوں تو آپ بغیر کپڑے تبدیل کئے بھاگے موؤی تھیٹر پر سب بھی پہلے پہونچ جائیں گے۔
01zzbbbnnn.gif


ارے توایسا کیوں نہیں بولتیں کہ تمہیں کاسٹ جاننا ہے۔ لیکن اگر تم کو کاسٹ پتہ ہے تو تمہارا ہوم ورک ہوگیا۔smile_tongue
چلو بھاگو ۔۔۔
ویسے مووی میں کون ہے؟
رانی مُکرجی ۔۔۔
02wishper.gif


پہلے کیوں نہیں بتا ۔۔۔;)
چلو یہ ہوم ورک چھوڑو بعد میں کرلیں گے۔
میں نے کب کہا کہ ساتھ لے جاؤں گی۔۔۔
01unsure.gif

بھیاجلدی کریں نا موؤی کا وقت نکل جائےگا۔
01bitingnail.gif

اچھا بابا ،میں آپ کو ساتھ لےجاؤں گی۔ مگر آپ ہم سے دور بیٹھنا۔۔۔میری فرینڈز کو پتہ نہیں چلنا چاہیے کے آپ میرے ساتھ آئے ہیں۔:mad:
مگر ہوم ورک پہلے۔
ہا ہا ۔۔۔ جیسے میں تمہاری نک چڑی سہیلیوں کےساتھ بیٹھنا چاہوں گا۔:hangloose:

 

تفسیر

محفلین

شروع شروع میں انٹرنیٹ بنا توجن لوگوں نےاس میں حصہ لیا وہ ٹکنیکل تھےاور ٹرانسپورٹ پروٹوکالوں کوسمجھتے تھے۔۔۔

یاد ہے نا ہم نےنیٹ ورک کیمونیکیشن ماڈل او۔ایس۔آئی میں سات لئیر کو سیکھا تھا

اپلیکیشن لئیر ( Application Layer )
پریزینٹیشن لئیر ( Presentation Layer )
سیشن لئیر ( Session Layer )
ٹرانسپورٹ لئیر( Transport Layer )
نیٹ ورک لئیر( Network Layer )
ڈیٹالنک لئیر( Data link Layer )
فزیکل لئیر( Physical Layer )

ٹرانسپورٹ لئیر( Transport Layer ) پراستعمال ہونےوالی پروٹوکال کو ٹرانسپورٹ پروٹوکال کہتے ہیں۔

ہاں مجھے یاد ۔۔۔ “اے“ گریڈ ملا تھا مجھےجناب:D

اگلے وقت کے لوگوں کا اپنا ایک کلچر تھا۔ وہ جانتے تھے کے نیٹ ایٹیکیٹ کیا ہوتے ہیں!۔
اب انٹرنیٹ استعمال کرنےوالےاس کلچر سےواقف نہیں ہیں کیونکہ اب ان کے لیےٹرانسپورٹ پروٹوکالوں کا جانا ضروری نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی یہ اچھا ہوگا کہ ہم اس کلچر سے واقفیت رکھتے ہوں ۔

بھیا کیا آپ اگلے کلچر والوں میں شمار ہوتے ہیں!
:01zzbbbnnn:
میں نے شاید تیری چوٹی کچھ دنوں سے نہیں کھینچی۔ ادھرلا :lol:

اچھا بھیا۔ یہ بتائیں یہ کلچر کیا ہے؟
نیٹ کے استعمال کےاخلاق و اداب۔ ان اخلاق و اداب کو نئے یوزر کےلیےلکھا بھی گیاہے۔ تم کویاد ہوگا کہ ہم نے ریکویسٹ ٹو کومنٹ " کے متعلق گفتگو کی تھی۔ Web نیٹ ایٹیکیٹ کی RFC 1855 ہے۔

بھیا ٹرانسپورٹ پروٹوکالوں اور" نیٹ کےاستعمال " کےاخلاق و اداب میں کیا تعلق ہے؟

اس کو اسطرح سمجھو ۔۔۔
یہاں اس وقت تم اور میں ہوں اور ہم دونوں ایک دوسرے سے بات کررہے ہیں۔ اس سے ون۔ٹو۔ون یعنی ایک۔سے۔ایک کیمیونیکیشن کہتے ہیں۔ ہمارے آمنے سامنے کی گفتگو کے کچھ اصول ہیں۔ جن کو عام تہذیب کےاصول کہا جاتا ہے۔
نیٹ میں ای میل اور ٹالک ان کی ایک مثال ہیں۔

ای میل اور ٹالک کےاخلاق و ادب کیا ہیں؟

تم آر۔اف۔سی 1855 پڑھو۔ وہاں سب موجود ہیں۔ جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ عام کےاخلاق و اداب کے اصول ہیں۔

شروع میں جب یہ کلچر بنے۔ وہ ان کیسے پتہ ہوا نیٹ ایٹیکیٹ کیا ہوتے ہیں “۔ :?:

اگرمیں ایک پردے کے پیچھے ہوں یعنی تم سےچُھپا ہوں کیا تم یہ بتاسکتی ہے کہ میں اکیلا تم سےگفتگو کررہا ہوں یا کوئی میرے ساتھ بیٹھا سن رہا ہے۔
فرض کرو کہ تم باجو کے متعلق کوئی ایسی بات کررہی تھیں جو اس کے پیچھے یا ان کے سامنے دونوں طرح سے مناسب نہیں مگر تم نےسوچا کہ وہ یہاں نہیں ہیں۔ اس لئے کہہ دیا۔لیکن باجو میرے ساتھ یہاں بیٹھی تھیں ۔

واؤ ۔۔۔ مجھے بےحد شرمندگی ہوتی
icon_redface.gif
اور اس کےعلاوہ میری زبردست دُھنائی ہوتی۔
01Shoot.gif

اگر تمہیں ٹیکنیکل ہوتیں اور تمہیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ ون۔ٹو۔ون کیمیونیکیش نہیں ہے۔ دوسرے لوگ بھی اس گفتگو کوسن سکتے ہیں۔ توتم احتتاط برتیں ۔

تب چھپا ہوے ہونے کا مطلب ایک سے زیادہ کیمیونیکیش ہوا؟

نہیں پگلی۔۔۔ اس مثال میں چُھپے سے مراد کیمیونیکیش کے طریقہ کا علم نہ ہونا ہے۔ تم یہ سمجھ رہی تھیں کہ تم ون۔ٹو۔ون کیمیونیکیش کررہی ہو۔
 

تفسیر

محفلین


چلے آگے بتایں۔ مگر کاسٹ والی کیا بات تھی۔

ون ۔ٹو۔ون کو انٹرنیٹ کے کلچر کا پریڈائم کہتےہیں۔ اور یونی کاسٹ جو کہ ایک راوٹینگ اسیکم ہے اس پریڈائم کواستعمال کرتی ہے۔

بھیا آپ کو پتہ ہے کہ میرا دل کیا کہنے کوچاہ رہا ہے؟

کیا!۔۔۔
01fool1.gif

01whacky.gif


پتہ نا کہ ایک جملہ میں آپ نے کتنے سارے الفاظ استعمال کرڈالے جو میری ڈکشنری میں نہیں ہیں۔
:confused:

وہ کون سے؟

ایک تو پریڈائم ہے ۔۔۔
پریڈائم کا مطلب ایک ماڈل، نمونہ یا مثال

دوسرا راوٹینگ اسیکم ۔۔۔
نیٹ ورک میں پیکیٹ کو راستہ دکھلانے کی ترکیبیں۔ راوٹینگ نہ صرف انٹرنیٹ بلکہ اور مختلف قسم کے نیٹ ورکس میں کی جاتی ہے۔ ان میں ٹیلی فون اور ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس شامل ہیں۔

یونی کاسٹ راوٹینگ اسیکم ۔۔۔
ون۔ٹو۔ون یعنی آمنےسامنے کی بات یعنی ایک سےایک کے ماڈل پر بنائی ہوا کیمیونیکیشن ۔

بھیا یہ کیمیونیکیشن ہوتی ہے یا ہوتا ہے۔ کبھی آپ کہتے ہیں کیمیونیکیشن ہوتی ہے اور کبھی کیمیونیکیشن ہوتا ہے؟
teeth_smile

مجھےنہیں پتہ

چلیں جانے دیں۔
 

تفسیر

محفلین

بھیا مگر موؤی کا ٹائم نکل رہا ہے۔ جلدی بتائیں نا ۔۔۔

یونی کاسٹ پروٹوکل نیٹ ورک میں کیسے استعمال ہوتی ہے؟

یونی کاسٹ پروٹوکل میں نیٹ ورک پیکٹ کوایک اکیلی ڈیسٹینیشن پر بھیجاجاتا ہے۔ اس کی مثال ای میل ہے۔ جب ہم ای میل کو ایک ایڈریس پر بھیجتے ہیں تو طریقہ یونی کاسٹ کی مثال کے طور پر استعمال کی جاسکتا ہے۔ راوٹینگ اسیکم میں یونی کاسٹ کےعلاوہ دوسری اسکیم بھی ہیں۔

کیا تم کسی دوسری اسکیم کا سوچ سکتی ہو؟

ھم ۔۔۔ایک سیکنڈ سوچ کر بتاتی ہوں۔ :hmm:
اوکے ۔۔۔ سنیں سناؤ۔ smile_tongue
ون۔ٹو۔ون
ہاں ۔۔۔ یہ تو میں نے ابھی بتائی تھی۔

مگر نا مجھےاس پر یہ خیال آیا۔۔۔
ون۔ٹو۔مینی
ون۔ٹو۔آل

بہت اچھے۔۔۔ تمہارے پاس سوچ دانی بھی ہے۔۔۔ :eek:

بدھو بھیا میں نے کچھ نہیں سوچا ۔۔۔ یہ آپ پہلے بتا چکے ہیں۔

پہلے کب! ۔۔۔

بھیییییییا۔۔۔۔ :mad:

اوکے اگر نیٹ ورک پیکٹ کا ایک اکیلی ڈیسٹینیشن پر بھیجنے کا مطلب یونی کاسٹ ہے تو ملٹی کاسٹ راوٹینگ کا کیا مطلب ہوا۔

بھیا آپ مذاق کررہے ہیں نا۔۔۔

وہ کیوں ! ۔۔۔

جی یونی کا مطلب ایک ہوتا ہے ۔۔۔۔تو سورس پیکیٹ ایک مقررڈیسٹینیشن کوجاتا ہے۔

ملٹی کا مطلب کئی ۔۔۔تو سورس پیکیٹ ایک مقررگروپ ڈیسٹینیشن کو جاتا ہوگا۔

اس کی مثال کیا ہوسکتی ہے؟

اس کی مثال ایک ای میل کو ڈیسٹربیوشن لسٹ کو ذریعے بہت سے لوگوں کو بھیجنا۔

اچھا اب بتاؤ ۔۔۔ براڈ کاسٹ راوٹینگ

بھیا کبھی آپ نے ریڈیوسننا ہے؟

نہیں۔۔۔

02bicyclehit.gif


اوکے اوکے ۔۔۔ بہت پہلےسنناتھا۔ teeth_smile

ریڈیو سنگل کو کیا کرتا ہے؟

براڈ کاسٹ کرتا ہے۔۔۔

بدھو بھیا۔۔۔ براڈکاسٹ کا مطلب ہوتا ہے بکھیرنا۔

کیا؟۔

پیکیٹ کو ایک سورس سے براڈ کاسٹ کردینا ۔۔۔۔ اس طرح سب اس پیکیٹ کو پکڑسکتے ہیں۔
 

تفسیر

محفلین

فرہنگ


نوڈ ( Node )
نوڈ، نیٹ ورک سے ایک کنکشن کا نام ہے۔ تمام ڈیوائسیس جن کا اپنا انٹرنیٹ ایڈریس ہے نوڈ کہلاتی ہیں۔ مثال ایک کمپیوٹر یا پرینٹر کو نیٹ ورک میں ہے۔

راؤٹینگ ( routing )
وہ راستہ جس سے نیٹ ورک میں پیکیٹ کو ایک نوڈ سےدوسری نوڈ تک لے جایا جائے۔

ون۔ٹو۔ون ( one-t-one )
انٹرنیٹ کیمیونیکیشن جس کے ذریعہ ایک وقت میں ایک نوڈ صرف دوسری ایک نوڈ سے رابطہ کرے

ون ۔ٹو- مینی ( one-to-many )
انٹرنیٹ کیمیونیکیشن جس میں ایک وقت میں ایک نوڈ ایک سے زیادہ مقررہ نوڈس یا تمام نوڈس سے رابطہ کرے۔

پریڈائم ( paradigm )
ایک ماڈل، نمونہ یا مثال جس کی بنیاد پرکوئی پروٹوکال بنائی جائے۔ ٹرانسپورٹ پروٹوکالیں ون۔ٹو۔ون ، ون ۔ٹو۔مینی کے پریڈائم پر بنی ہیں

یونی کاسٹ ( unicast )
ایک سورس نیٹ ورک پیکٹ کوایک اکیلی ڈیسٹینیشن کو بھیجاجائے ۔

ملٹی کاسٹ ( Multicast )
ایک سورس نیٹ ورک پیکٹ کو ایک مقررگروپ ڈیسٹینیشن کو بھیجاجائے۔

براڈ کاسٹ ( Broadcast )
ایک سورس سے پیکیٹ کو اس طرح نشر کردینا کہ نیٹ ورک کی ہر نوڈ اس پیکیٹ کو حاصل کر سکے۔

 

تفسیر

محفلین

نیٹ ایٹیکیٹ​


اصول نمبر1: ہم سب انسان ہیں۔

اس سے پہلے کہ تم آن لائن کچھ کہو۔ سوچو کیا وہ بات تم اس شخص کی موجودگی میں کہنے کوتیار ہو۔
دوسری بات یہ کہ تمہیں وہ الفاظ استعمال کرنے چائیں جو ہمیشہ اچھے ہوں چاہے تم ان کو مروت میں استعمال کرو یا حقیقت میں۔

ایک دفعہ کسی شخص نے مشہور ادیب کو ای میل بھیجی جس میں کہا کہ وہ ایک خراب ادیب ہے اور اس کے پاس کوئی دلچسپ اسٹوری لکھنے کو نہیں ۔ اس قسم کی باتیں کرنا دوسروں کو تکلیف پہنچانا ہے۔ یاد رکھو کہ ہم سب انسان ہیں اور کسی دل دکھانا اچھا نہیں ہوتا۔

جو کچھ آن لائن کہا جاتا ہے۔ وہ کہیں نہ کہیں ریکارڈ ہوجاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں تمہاری تحریر پر تمہارا اختیار ختم ہوجاتا ہے اور یہ بات تمہارے یا جس کے بارے میں لکھا ہےاس کے لیے نقصان کا باعث ہوسکتی ہے

اصول نمبر2: جواخلاقی اصول ہم اپنی نیٹ سے باہر کی زندگی میں استعمال کرتے ہیں وہی اصول ہمیں نیٹ پر بھی استعمال کرنا چاہیے۔

عام زندگی میں ہم چوری نہیں کرتے چاہے وہ قانون کا ڈر کی اس کی وجہ ہو۔ یہی اصول نیٹ پر بھی ہے وہاں بھی قانون کاہاتھ موجود ہے۔ جب کبھی یہ شبہ ہو کہ آپ صحیح ہیں یا غلط ۔۔۔ دیکھیں کہ کیا میں نیٹ کے باہرایسا کرنا جائز ہے!۔

اصول نمبر3: سائبراسپس میں تم کہاں ہو۔

جو چیز ایک فورم میں قبول کی جاتی ہے ، ہوسکتا ہے کہ وہی چیز دوسری جگہ مناسب نہیں سمجھی جائے گی ۔ اسلیےاس فورم کے اصولوں کااحترام کرو

اصول نمبر4: دوسروں کے وقت کا لحاظ کرو۔

جب آپ کوئی چیز پوسٹ کرتے ہیں یا ایک میل گروپ کو بھیجتے ہیں تو آپ دوسروں کا وقت استعمال کررہے ہیں۔ ان کے وقت کی عزت کریں ۔یہ آپ کی ذمداری ہے کہ وہ چیزیں پیش کریں جن سے افادیت ہو۔ اور ایسی چیزوں سے اعتراض کریں جوغیرضروری ہوں۔

اصول نمبر5: ڈیسکشن گروپ

آپ کی پوسٹینگ کےمواد میں صداقت ہونی چاہیے۔ غلط بیانی ایک غیراخلاقی صفت ہے ۔ جب آپ انفارمیشن دیتے ہیں تو وہ انفارمیشن، ایک ذخیرے میں شامل ہوجاتی ہے۔ اور اگر یہ انفارمیشن غلط ہے تو اس غلط کو لوگ صحیح سمجھ کر اور بھی پھیلائیں گے۔
دوسروں کی پوسٹنگ میں جو غلطیاں ہیں ان کو براڈکاسٹ نہ کریں۔ اگر آپ اس شخص کوجانتے ہیں تو ایک ذاتی میسج بھیج دیں۔ ورنہ خاموش رہیں۔ اور اپنے کام سے کام رکھیں۔ ہرشخص سے نرم مزاجی اور اخلاق سے پیش آئیں۔ ایسی زبان نا استعمال کریں جس سے لوگوں کی دل آزاری ہو ۔ دوسروں کوغصہ دلانے والی باتوں سےاعتراض کریں۔ بعض جگہوں پرفعش اور گندے الفاظ کی اجازت ہے جہاں پر ایسی اجازت ہے صرف وہیں پر فعش اور گندے الفاظ استعمال کریں۔ ایک ایسی ہی جگہ USENET newsgroup alt.tasteless ہے۔

اصول نمبر6: اگر آپ کو کسی چیزمیں مہارت ہے تو اسے عام کریں۔

تاکہ دوسروں کو آپ کی علمیت سے فائدہ پہونچے۔

اصول نمبر7: لوگوں سے جوش و خروش میں مکالمہ جائز ہے ۔

جذبات کے ابھرنے میں کوئی خامی نہیں۔ لیکن جنگیں، غصہ دلانے والی باتیں سب کو گفتگو سےخارج کردینا اور دو یا تین شخص کا گفتگو کو اپنے میں محدود کرلینا غلط ہے۔ اور یہ کرنا دوسروں سے ان کا وقت چھین لیتا ہے۔

اصول نمبر 8 : دوسروں کی پرایئویسی کا خیال رکھیں۔

اگر آپ دوسروں میل پڑھتے ہیں تو وہ اس طرح ہے جیسے آپ اس شخص کے گھر میں داخل ہوکر اس کی میز کی درازوں کی تلاشی کر رہے ہیں۔

اصول نمبر9: اپنے اختیارات کا غلط استعمال نہ کریں۔

فورم میں بعض لوگوں کوعام یوزرس سے زیادہ اختیارات ہوتے ہیں۔ دوسروں سے زیادہ جانا اس بات کا حق نہیں دیتا کہ آپ اس کا ناجائز فائدہ اٹھائیں۔

اصول نمبر10: دوسرں کی غلطوں کونظر انداز کریں۔

بعض لوگ نیٹ کےاستعمال میں نئے ہیں۔ اور وہ نیٹ ایٹیکیٹ سے واقف نہیں۔ اگر وہ املا کی غلطی کرتے ہیں یا ایسا لفظ استعمال کرتے ہیں جو مناسب نہیں یا ایسا سوال کرتے ہیں جو بے وقوفانہ لگتا ہو۔ ایسے لوگوں سےنرمی سے پیش آئیں۔ اگر اپنے آپ اخلاق کو بہترسمجھتے ہیں یا آپ لسانیات کے ماہرہیں۔آپ کی یہ مہارت آپ کوئی دوسروں کی غلطیاں بتانے کا ڈھیکہ نہیں دے دیتی۔
تمام غلطیاں ناعلمی کی وجہ سے نہیں ہوتیں بلکہ فونٹ کی خرابی، کی بورڈ کے لےآؤٹ ، یا عام بے پرواہی کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہیں۔ انٹرنیٹ کے کلچر میں لوگ ان کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اگر یہ اصول جانے کے بعد بھی آپ سپر ہیرو بناچاہیے ہیں تو پرائیویٹ میل کے زریعہ آپ اس غلطی کی نشان دہی کرسکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس شخص نے آپ کی مدد نہیں مانگی۔ اور پبلیک میں اس کو نیچا دکھنا اخلاق و اداب کے خلاف ہے ۔ایسا ناممکن ہے کسی کو آپ پبلیک میں میں ذلیل کرکےاس کو کچھ سکھاسکیں۔ آپ صرف اس کے دل میں آپ کے لیےکدورت پیدا کر رہے ہیں۔

لیکن یہ اصول لوگوں کو غلطیاں کرنے کی کھلی اجازت نہیں دیا۔ یہ ضروری ہے کہ لکھنے والا اپنی تحریر پر توجہ دے اور ارسال کرنے سے پہلے اس کو دوبارہ چیک کرے۔
 
Top