شروع شروع میں انٹرنیٹ بنا توجن لوگوں نےاس میں حصہ لیا وہ ٹکنیکل تھےاور ٹرانسپورٹ پروٹوکالوں کوسمجھتے تھے۔۔۔
یاد ہے نا ہم نےنیٹ ورک کیمونیکیشن ماڈل او۔ایس۔آئی میں سات لئیر کو سیکھا تھا
اپلیکیشن لئیر ( Application Layer )
پریزینٹیشن لئیر ( Presentation Layer )
سیشن لئیر ( Session Layer )
ٹرانسپورٹ لئیر( Transport Layer )
نیٹ ورک لئیر( Network Layer )
ڈیٹالنک لئیر( Data link Layer )
فزیکل لئیر( Physical Layer )
ٹرانسپورٹ لئیر( Transport Layer ) پراستعمال ہونےوالی پروٹوکال کو ٹرانسپورٹ پروٹوکال کہتے ہیں۔
ہاں مجھے یاد ۔۔۔ “اے“ گریڈ ملا تھا مجھےجناب
اگلے وقت کے لوگوں کا اپنا ایک کلچر تھا۔ وہ جانتے تھے کے نیٹ ایٹیکیٹ کیا ہوتے ہیں!۔
اب انٹرنیٹ استعمال کرنےوالےاس کلچر سےواقف نہیں ہیں کیونکہ اب ان کے لیےٹرانسپورٹ پروٹوکالوں کا جانا ضروری نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی یہ اچھا ہوگا کہ ہم اس کلچر سے واقفیت رکھتے ہوں ۔
بھیا کیا آپ اگلے کلچر والوں میں شمار ہوتے ہیں!
:01zzbbbnnn:
میں نے شاید تیری چوٹی کچھ دنوں سے نہیں کھینچی۔ ادھرلا
اچھا بھیا۔ یہ بتائیں یہ کلچر کیا ہے؟
نیٹ کے استعمال کےاخلاق و اداب۔ ان اخلاق و اداب کو نئے یوزر کےلیےلکھا بھی گیاہے۔ تم کویاد ہوگا کہ ہم نے ریکویسٹ ٹو کومنٹ " کے متعلق گفتگو کی تھی۔
Web نیٹ ایٹیکیٹ کی RFC 1855 ہے۔
بھیا ٹرانسپورٹ پروٹوکالوں اور" نیٹ کےاستعمال " کےاخلاق و اداب میں کیا تعلق ہے؟
اس کو اسطرح سمجھو ۔۔۔
یہاں اس وقت تم اور میں ہوں اور ہم دونوں ایک دوسرے سے بات کررہے ہیں۔ اس سے ون۔ٹو۔ون یعنی ایک۔سے۔ایک کیمیونیکیشن کہتے ہیں۔ ہمارے آمنے سامنے کی گفتگو کے کچھ اصول ہیں۔ جن کو عام تہذیب کےاصول کہا جاتا ہے۔
نیٹ میں ای میل اور ٹالک ان کی ایک مثال ہیں۔
ای میل اور ٹالک کےاخلاق و ادب کیا ہیں؟
تم آر۔اف۔سی 1855 پڑھو۔ وہاں سب موجود ہیں۔ جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ عام کےاخلاق و اداب کے اصول ہیں۔
شروع میں جب یہ کلچر بنے۔ وہ ان کیسے پتہ ہوا نیٹ ایٹیکیٹ کیا ہوتے ہیں “۔
اگرمیں ایک پردے کے پیچھے ہوں یعنی تم سےچُھپا ہوں کیا تم یہ بتاسکتی ہے کہ میں اکیلا تم سےگفتگو کررہا ہوں یا کوئی میرے ساتھ بیٹھا سن رہا ہے۔
فرض کرو کہ تم باجو کے متعلق کوئی ایسی بات کررہی تھیں جو اس کے پیچھے یا ان کے سامنے دونوں طرح سے مناسب نہیں مگر تم نےسوچا کہ وہ یہاں نہیں ہیں۔ اس لئے کہہ دیا۔لیکن باجو میرے ساتھ یہاں بیٹھی تھیں ۔
واؤ ۔۔۔ مجھے بےحد شرمندگی ہوتی
اور اس کےعلاوہ میری زبردست دُھنائی ہوتی۔
اگر تمہیں ٹیکنیکل ہوتیں اور تمہیں پتہ ہوتا ہے کہ یہ ون۔ٹو۔ون کیمیونیکیش نہیں ہے۔ دوسرے لوگ بھی اس گفتگو کوسن سکتے ہیں۔ توتم احتتاط برتیں ۔
تب چھپا ہوے ہونے کا مطلب ایک سے زیادہ کیمیونیکیش ہوا؟
نہیں پگلی۔۔۔ اس مثال میں چُھپے سے مراد
کیمیونیکیش کے طریقہ کا علم نہ ہونا ہے۔ تم یہ سمجھ رہی تھیں کہ تم ون۔ٹو۔ون کیمیونیکیش کررہی ہو۔