جاسمن

لائبریرین
اردو محفلین میں کئی لوگ تعلیم کے شعبہ سے وابستہ ہیں۔ ہمارے اساتذہ اور طلباء بہت باکمال لوگ ہیں لیکن ہمارے تعلیمی اداروں میں بعض اوقات ایسی ایسی حماقتیں ہوتی ہیں کہ کبھی تو ہنس ہنس کے برا حال ہوجاتا ہے اور کبھی انتہائی افسوس بھی ہوتا ہے۔

آئیے ایسی سب باتیں شئیر کریں۔ ہم اپنے اچھے برے تجربات بھی شریک کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
لگتا یہ ہے کہ یہ ٹیسٹ خود سے کسی نے تیار کیا ہے۔
116.jpg
 
آخری تدوین:
یہ ہمارے سیکنڈ ائیر کا واقعہ ہے۔
ہمارے کیمسٹری کے لیکچرار چند دن کی چھٹی پر گئے اور اپنی جگہ کسی اور لیکچرار کا بندوبست کر گئے ۔ متبادل لیکچرار پڑھانے کے لئے آئے، ان کے ساتھ ایک عجیب مسئلہ تھا کہ جب وہ بات کرتے تو ان کا پیٹ مدھانی کی طرح دائیں بائیں حرکت کرتا تھا، ہم لوگ اس وقت ٹین ایجر تھے ان کے پیٹ کی حرکت دیکھ کر باربار ہماری ہنسی چھوٹ جاتی ۔ لیکچرار صاحب نے ہماری ہنسی دیکھ کر ہمیں سختی سے ڈانٹا اور ہنسنے سے منع کیا اور ہم نے بھی نہ ہنسنے کا مصمم ارادہ کر لیا ۔ مگر جب لیکچرار صاحب نے پڑھانا شروع کیا تو ان کے پیٹ نے پھر مدھانی کے انداز میں حرکت شروع کر دی، کچھ دیر تک تو ہم ضبط کرتے رہے پھر ایک دم سب کی ہنسی فوارے کی طرح پھوٹ پڑی اور لیکچرار صاحب ناراض ہو کر کلاس چھوڑ کر چلے گئے ۔
 
شاہد شاہ

محفلین
تعلیمی نظام کی ایک بڑی خرابی اسکا چیکنگ سسٹم ہے۔ ہر سوالنامے کی ایک جواب شیٹ تیار کر لی جاتی ہے۔ اور جو کوئی اس سے تھوڑا سا بھی چوکتا ہے تو اسکے نمبر کاٹ لئے جاتے ہیں۔ اساتذہ جواب کی روح سمجھنے کی بجائے بچے کی یاداشت پر نمبرنگ کر رہے ہوتے ہیں۔ اگر یہی کام کرنا چاہتے تھے تو دماغ کے ڈاکٹر بن جاتے۔
 
ایک دفعہ ٹیسٹ میں میرے نمبر اس لئے کاٹ لئے گئے کہ میں نے جواب ضرورت سے زیادہ تفصیلا دے دیا تھا۔
 
شاہد شاہ

محفلین
ایک دفعہ ٹیسٹ میں میرے نمبر اس لئے کاٹ لئے گئے کہ میں نے جواب ضرورت سے زیادہ تفصیلا دے دیا تھا۔
متفق۔ ریاضی جس میں آپکو کیلکولیشنز کرنی ہوتی ہیں کہ علاوہ باقی تمام مضامین کا یہی حال ہے۔ اسی وجہ سے بیچارے طلبا رٹا مارنے پر مجبور ہوتے ہیں۔ کیونکہ اگر وہ اپنے انداز میں بالکل درست جواب بھی لکھ دیں تو وہ اساتذہ کی نظر میں غلط ہو تا ہے۔
 
اور اساتذہ بھی بعض اوقات اچھی طریقے سے پڑھانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔
 
Top