چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جاسمن صاحبہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شرح بزبان نیرنگ حاضر ہے۔ ظہیراحمدظہیر بھائی سے معذرت۔۔۔۔ :devil3:

دوستو! وقت تو گزر ہی جاتا ہے۔ اس لیے گزرے وقت کی ہی بات کی جا سکتی ہے۔ لہذا اسی ترکیب کے پیش نظر گزرے دنوں کی بات ہے کہ نقار خانے میں، اوہ معذرت میرا مطلب تھا کہ طرح طرح کی آوازوں میں، اللہ اللہ۔۔۔ اس سے جانے ہمیں کیوں منڈی منڈی یاد آرہی ہے۔ اوہ ہو۔۔۔ یہ تو ہم مدعا سے ہٹ گئے۔
ہاں تو دوستو! ہم بات کر رہے تھے گزرے زمانے کی، جس میں ایک ست رنگی گلشن ہوتا تھا۔ ہائیں۔ یہ کیا کہہ گئے ہم۔ قبل اس کے کوئی ہم پر حد جاری کرے۔ ہم دو چار رنگ جمع تفریق کر لیتے ہیں۔ ہاں تو میاں ایک دس رنگی گلشن تھا۔ چھوڑو یار! ہزار رنگی گلشن تھا۔ اس میں ہزار طرح کی آوازیں تھیں۔ اب سوچنا یہ ہے کہ یہ گلشن ہی تھا۔ یا واقعتاً کسی اور طرف اشارہ ہے۔ خیر چھوڑیں جی گلشن اور آوازوں کو ۔ ہاں تو ان پرندوں میں ایک پرندہ ایسا بھی تھا۔ جس کی آواز بہت اچھی تھی۔ ہاں ہاں میاں ہمیں معلوم ہے یہ جھوٹ ہے۔ بیٹھ جائیے جائیے۔ کہانی چلنے دیجیے۔ خوش رنگ بھی تھا۔ ہاں ہاں مذکر پرندہ۔ میاں مذکر پرندے بھی خوش رنگ ہوتے ہیں۔ خوش ادا بھی تھا۔ بڑا رکھ رکھاؤ والا پرندہ تھا۔ سب ہی اس سے خوش تھے۔ غم کے دنوں میں بلبل کی پراکسی بھی لگاتا تھا۔ اور بہار کے دنوں میں رئیس فروغ بھی بن جاتا تھا کہ پاگل پنچھی بعد میں چہکے ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ہاں معذرت ہمارے حاضرین میں ایک تعداد نابالغوں کی بھی ہے۔
ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ ایسا پرندہ جو شکل و آواز دونوں سے خوبصورت تھا۔ اور بلند پرواز رکھتا تھا۔
جی کیا فرما رہے آپ؟
بہت بولتا تھا؟
نہیں نہیں میاں! بہت نہیں بولتا تھا۔ عرصے سے بول رہا تھا۔ اس لیے زیادہ بولنے کا دھوکا ہوا۔
ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ بہت بلند پرواز تھا۔ آواز بدلنے پر قادر تھا۔ نئی میاں! سٹینڈ اپ کامیڈین نہیں تھا۔نئی آواز سے مراد نت نئے خیالات پیش کرنا ہے۔ ساز بنانے والوں کی جان تھا۔ اوہ یہ کیا ہفوات بک گئے ہم۔ ہمارا مطلب تھا کہ ساز میں سوز اس سے تھا۔ جی جی ۔۔۔۔
ہائے ۔۔۔ لیکن ہوا کیا۔ یہاں کہانی میں موڑ ہے۔ پانی پلائیے۔۔۔
پانی پی چکنے کے بعد۔۔۔۔
یعنی کہ وہی ہوا جو ہوتا آیا ہے۔ ہائے۔۔۔ ارے نہیں۔ آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔ کسی صیاد نے نہیں پکڑا۔ مطلب پکڑا تو وہ گیا مگر کچھ آواز وہ نکال سکتا ہے۔ صیاد کی طرف سے ایسی بھی سختی نہیں۔ ہوا یہ کہ دوپہر ناشتے پر رات کے کھانے کے دوران کچھ اونچ نیچ ہوگئی۔ اور یہ سب کو خوش چھوڑ کر چل دیے۔ کیوں کہ راوی نے لکھا ہے کہ ان کے بعد کوئی اشک ندامت نہ تھا اور نہ ہی کوئی غمگیں باتیں کرتا تھا۔ اللہ اللہ،، ہر طرف خوشی کا سماں تھا۔ ایسے میں اداسی کی شدید ضرورت محسوس ہونے لگی۔ ۔۔۔۔۔ الخ
بھائیو! مختصراً یہ کہ ہمارے دیرینہ پرندے ہم چوگا و ہم قفس محمداحمد بھائی جو مدت العمر سے لاپتا تھے اور ان کو کسی ایجنسی نے بھی نہیں اٹھایا تھا۔ ان سے گزارش ہے کہ نومولود کی غوں غاں کے دوران ہماری کوں کاں بھی سنیں اور واپس آئیں۔
پس منظر میں موسیقی۔۔۔۔ سانول موڑ مہاراں۔۔۔۔۔۔

نین میاں ! تشریح کےسو میں سے سو نمبر ، پانچ نمبر خوش خطی کے اور پانچ سو نمبر خوش بیانی کے! تو یہ کُل مل ملا کے آپ کے نمبر ہوئے ایک سو اٹھتر ۔

نئیں میاں ، حساب غلط نہیں ہے ۔ دو سو ستائیس نمبر کٹے بیچ میں پانی پینے کے اور دو سو نمبر کٹے مجھ دریائے سندھ کو راوی کہنے کے ۔ :D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی ، غضب کی تحریر ہے!!! داد کے لئے واقعی الفاظ میسرنہیں ! بے ساختہ اور برجستہ!!!! کمال کا ذہنِ رسا اور کیا گدگداتی نوکِ قلم پائی ہے !

اگر اردو میں مزاح نگاری پر کوئی آسکر ایوارڈ ہوتا تو میں اس وقت بلا تردد آپ کو کم از کم سات مورتیاں تھما دیتا ۔اب تک دو تین دفعہ پڑھ چکا ہوں اور ہر دفعہ بانچھیں کھل کر مرجھانے کا نام نہیں لیتیں ۔ اللہ آپ کو جنت نصیب کرے ! زندہ باد ! آپ شاد آباد رہیں ، ہنستے ہنساتے رہیں !! دلوں میں رستے بناتے رہیں !
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
احمد بھائی ، چشمِ ما روشن دلِ ماشاد ! آئیں کہ آج آشتیِ چشم و گوش ہے ! انتہائی مسرت ہورہی ہے آپ کی آمد پر!
بہت بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ہم سب کا مان رکھا اور محفل میں تشریف لائے َ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ! اپنی رحمتوں سے نوازے اور اہلِ خانہ کو دین و دنیا کی تمام نعمتیں عطا فرمائے! آپ سے استدعا ہے کہ گاہے بگاہے آتے رہیئے گا ۔ اور اپنے قلم کی جوہر افشانیوں سے ہمیں نوازتے رہیئے گا ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت مبارک ہو محمد احمد بھائی آپ کو دوبارہ واپسی...
کیوں نہ اب سب مل کر راحیل فاروق کو بھی اسی طرح واپس لائیں!!!
:idea2::idea2::idea2:

میرے دل کی بات۔
ضرور ضرور۔
واپس لائیں۔واپس لائیں۔راحیل فاروق کو واپس لائیں۔

ہائیں! راحیل فاروق کو کیا ہوا ؟! کیا وہ بھی کسی بنا پر محفل سے ناراض ہیں؟!
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کی ظالم تحریر پڑھنے کے بعد اندازہ ہوا کہ اس جملے میں آپ کا مطلب سلیس نہیں بلکہ سلائس تھا ۔

حُسن کامِل ہے تِرا، اور بھی کامِل ہو جائے
"میری گُستاخ نِگاری بھی جو شامل ہو جائے"
ویسے جگر اپنے اس خوبصورت شعر کو اس طرح غرقاب ہونے پر یہ ضرور کہیں گے کہ اوروں کا ہوگا جگر۔۔۔ ہمارا نہیں ہے۔۔۔ :D

نین میاں ! تشریح کےسو میں سے سو نمبر ، پانچ نمبر خوش خطی کے اور پانچ سو نمبر خوش بیانی کے! تو یہ کُل مل ملا کے آپ کے نمبر ہوئے ایک سو اٹھتر ۔

نئیں میاں ، حساب غلط نہیں ہے ۔ دو سو ستائیس نمبر کٹے بیچ میں پانی پینے کے اور دو سو نمبر کٹے مجھ دریائے سندھ کو راوی کہنے کے ۔ :D
واہ سر۔۔۔ کیا تقسیم فرمائی ہے۔۔۔۔ اتنے دیے نہیں جتنے مجھے واپس کرنے پڑ رہے ہیں۔
انہی باتوں کے سبب سندھ بہہ رہا ہے اور راری چین لکھ رہا ہے۔ کیا فرماتے ہیں راویان سندھ اس باب میں۔۔۔ :D

ذوالقرنین بھائی ، غضب کی تحریر ہے!!! داد کے لئے واقعی الفاظ میسرنہیں ! بے ساختہ اور برجستہ!!!! کمال کا ذہنِ رسا اور کیا گدگداتی نوکِ قلم پائی ہے !

اگر اردو میں مزاح نگاری پر کوئی آسکر ایوارڈ ہوتا تو میں اس وقت بلا تردد آپ کو کم از کم سات مورتیاں تھما دیتا ۔اب تک دو تین دفعہ پڑھ چکا ہوں اور ہر دفعہ بانچھیں کھل کر مرجھانے کا نام نہیں لیتیں ۔ اللہ آپ کو جنت نصیب کرے ! زندہ باد ! آپ شاد آباد رہیں ، ہنستے ہنساتے رہیں !! دلوں میں رستے بناتے رہیں !
ظہیر بھائی! یہ آپ کی محبت ہے اور اعلیٰ ظرفی ہے کہ آپ اس فقیر کے یوں ٹوٹے پھوٹے جملوں کو نہ صرف قبول فرما رہے ہیں بلکہ حوصلہ افزائی بھی کر رہے ہیں۔ بہت محبت اور نوازش۔ یہ فقیر آپ کی محبت کا مقروض ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
جاسمن صاحبہ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے شرح بزبان نیرنگ حاضر ہے۔ ظہیراحمدظہیر بھائی سے معذرت۔۔۔۔ :devil3:

دوستو! وقت تو گزر ہی جاتا ہے۔ اس لیے گزرے وقت کی ہی بات کی جا سکتی ہے۔ لہذا اسی ترکیب کے پیش نظر گزرے دنوں کی بات ہے کہ نقار خانے میں، اوہ معذرت میرا مطلب تھا کہ طرح طرح کی آوازوں میں، اللہ اللہ۔۔۔ اس سے جانے ہمیں کیوں منڈی منڈی یاد آرہی ہے۔ اوہ ہو۔۔۔ یہ تو ہم مدعا سے ہٹ گئے۔
ہاں تو دوستو! ہم بات کر رہے تھے گزرے زمانے کی، جس میں ایک ست رنگی گلشن ہوتا تھا۔ ہائیں۔ یہ کیا کہہ گئے ہم۔ قبل اس کے کوئی ہم پر حد جاری کرے۔ ہم دو چار رنگ جمع تفریق کر لیتے ہیں۔ ہاں تو میاں ایک دس رنگی گلشن تھا۔ چھوڑو یار! ہزار رنگی گلشن تھا۔ اس میں ہزار طرح کی آوازیں تھیں۔ اب سوچنا یہ ہے کہ یہ گلشن ہی تھا۔ یا واقعتاً کسی اور طرف اشارہ ہے۔ خیر چھوڑیں جی گلشن اور آوازوں کو ۔ ہاں تو ان پرندوں میں ایک پرندہ ایسا بھی تھا۔ جس کی آواز بہت اچھی تھی۔ ہاں ہاں میاں ہمیں معلوم ہے یہ جھوٹ ہے۔ بیٹھ جائیے جائیے۔ کہانی چلنے دیجیے۔ خوش رنگ بھی تھا۔ ہاں ہاں مذکر پرندہ۔ میاں مذکر پرندے بھی خوش رنگ ہوتے ہیں۔ خوش ادا بھی تھا۔ بڑا رکھ رکھاؤ والا پرندہ تھا۔ سب ہی اس سے خوش تھے۔ غم کے دنوں میں بلبل کی پراکسی بھی لگاتا تھا۔ اور بہار کے دنوں میں رئیس فروغ بھی بن جاتا تھا کہ پاگل پنچھی بعد میں چہکے ۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔ ہاں معذرت ہمارے حاضرین میں ایک تعداد نابالغوں کی بھی ہے۔
ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ ایسا پرندہ جو شکل و آواز دونوں سے خوبصورت تھا۔ اور بلند پرواز رکھتا تھا۔
جی کیا فرما رہے آپ؟
بہت بولتا تھا؟
نہیں نہیں میاں! بہت نہیں بولتا تھا۔ عرصے سے بول رہا تھا۔ اس لیے زیادہ بولنے کا دھوکا ہوا۔
ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ بہت بلند پرواز تھا۔ آواز بدلنے پر قادر تھا۔ نئی میاں! سٹینڈ اپ کامیڈین نہیں تھا۔نئی آواز سے مراد نت نئے خیالات پیش کرنا ہے۔ ساز بنانے والوں کی جان تھا۔ اوہ یہ کیا ہفوات بک گئے ہم۔ ہمارا مطلب تھا کہ ساز میں سوز اس سے تھا۔ جی جی ۔۔۔۔
ہائے ۔۔۔ لیکن ہوا کیا۔ یہاں کہانی میں موڑ ہے۔ پانی پلائیے۔۔۔
پانی پی چکنے کے بعد۔۔۔۔
یعنی کہ وہی ہوا جو ہوتا آیا ہے۔ ہائے۔۔۔ ارے نہیں۔ آپ غلط سمجھ رہے ہیں۔ کسی صیاد نے نہیں پکڑا۔ مطلب پکڑا تو وہ گیا مگر کچھ آواز وہ نکال سکتا ہے۔ صیاد کی طرف سے ایسی بھی سختی نہیں۔ ہوا یہ کہ دوپہر ناشتے پر رات کے کھانے کے دوران کچھ اونچ نیچ ہوگئی۔ اور یہ سب کو خوش چھوڑ کر چل دیے۔ کیوں کہ راوی نے لکھا ہے کہ ان کے بعد کوئی اشک ندامت نہ تھا اور نہ ہی کوئی غمگیں باتیں کرتا تھا۔ اللہ اللہ،، ہر طرف خوشی کا سماں تھا۔ ایسے میں اداسی کی شدید ضرورت محسوس ہونے لگی۔ ۔۔۔۔۔ الخ
بھائیو! مختصراً یہ کہ ہمارے دیرینہ پرندے ہم چوگا و ہم قفس محمداحمد بھائی جو مدت العمر سے لاپتا تھے اور ان کو کسی ایجنسی نے بھی نہیں اٹھایا تھا۔ ان سے گزارش ہے کہ نومولود کی غوں غاں کے دوران ہماری کوں کاں بھی سنیں اور واپس آئیں۔
پس منظر میں موسیقی۔۔۔۔ سانول موڑ مہاراں۔۔۔۔۔۔

ہاہاہاہاہا۔۔۔!

ایسا لگتا ہے کہ ہیر وارث شاہ کا ترجمہ دلاور فگار صاحب سے کروایا گیا ہے۔ :p:D

نین بھائی ! ہمیشہ کی طرح خوب لکھا ہے اور جم کر لکھا ہے۔ :)

گو کہ ہم از خود ٹوکے اور تختے کے درمیان تھے لیکن یہ ممکن نہیں کہ اس ظریف تحریر کی تحسین نہ کی جائے۔

اللہ کرے ظرافتِ قلم اور زیادہ :LOL:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔۔!

ایسا لگتا ہے کہ ہیر وارث شاہ کا ترجمہ دلاور فگار صاحب سے کروایا گیا ہے۔ :p:D
واہ ۔۔۔ کیا مثال دی ہے۔ اعلیٰ

نین بھائی ! ہمیشہ کی طرح خوب لکھا ہے اور جم کر لکھا ہے۔ :)
شکریہ شکریہ۔ یہ تعریف نہ کرتے تو جانا کہاں تھا۔ :D

گو کہ ہم از خود ٹوکے اور تختے کے درمیان تھے لیکن یہ ممکن نہیں کہ اس ظریف تحریر کی تحسین نہ کی جائے۔
آہا۔۔۔ کیا اشارہ کیا ہے۔ جواب نہیں احمد بھائی

اللہ کرے ظرافتِ قلم اور زیادہ :LOL:
دیتا ہوں تم کو زور ظرافت کی میں دعا
یعنی یہ کہ چہرہ پرغم ملے تمہیں
:p
 
ہادیہ

محفلین
ہائے۔۔ میں تو یہاں بھی دیر سے پہنچی۔۔ ہمیشہ دیر کردیتی ہوں۔۔وغیرہ:noxxx:
خوش آمدید محمداحمد بھیا۔۔
UC0SvvE.jpg

یہ پھول ظہیر احمد ظہیر بھیا کے لیے۔۔ شاباشی کے طور پر اور اتنے اچھے انداز میں بُلانے پہ۔۔۔۔ نیک کام کیا آپ نے۔:).. جزاک اللہ خیرا
IN8RFJq.gif

یہ یہ پھولوں کا تحفہ سرجی نیرنگ خیال کے لیے۔۔ بس اٹھائے نہیں جارہے۔۔:laugh:
pkrNYhH.gif

بہت اچھا لکھا۔۔ ویری نائس:)
 
ماشاءاللہ ماشاءاللہ

جیتی رہیے۔

دل خوش ہو گیا آپ کی سب پوسٹس دیکھ کر۔

اللہ آپ پر اپن رحمتیں برکتیں نچھاور کرے۔ آمین۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مزاح نگاروں میں تقسیم اسی طرح ہوتی ہے ۔ ویسے بھی اب مضروب الیہ تفریق نہ کرے تو کیا کرے ۔ :):):)
ابھی آپ کہاں مضروب ہوئے۔ میں گزشتہ دنوں آپ کی ایک غزل منتخب کی ہے تشریح کرنے کو۔ اس کے بعد سے آپ تفریق کر سکتے ہیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ابھی آپ کہاں مضروب ہوئے۔ میں گزشتہ دنوں آپ کی ایک غزل منتخب کی ہے تشریح کرنے کو۔ اس کے بعد سے آپ تفریق کر سکتے ہیں۔
آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو
آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو
آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو
آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو
آل تو جلال تو ، آئی بلا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو
آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو
آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو
آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو
آل تو جلال تو ، آئی بلا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

ظہیر بھائی!

جس پر گزرتی ہے وہ جانتا ہے۔ اس لئے ہم کہتے ہیں کہ اب آپ کا اللہ ہی حافظ ہے۔ :)
 
Top