آج کی تصویر

فہد اشرف

محفلین
نہیں صاحب فلیش رسیا آج بھی نہیں تھے مزید استفسار پر چند چاچوں نے بتلایا کہ وہ کچھ دنوں سے نہیں آ رہے پھر کبھی سہی-


یہ رہی رنگ کی بازی
IMG_20180307_172609.jpg



بعد ازاں ہم نے چاچا جی کہا اک موقع ہمیں بھی دیجئیے-
ہمیں یہ پتے ملے اور رنگ حکم تھا جو کہ دوسری جانب سے رکھا گیا تھا- اکابرینِ رنگ محمد وارث و یاز صاحب کیا سمجھتے ہیں ہم کیسا کھیلا ہوں گے-

IMG_20180307_172729.jpg
یہ رہی لڈو نما گیم جسکو "پاشا" کہا جاتا ہے-
اسکو سمجھنے کے لئے کل اک چچا جی سے بعد از عصر کی اپائٹمنٹ لی ہے جن سے تھوڑی بہت سیاست پر گفتگو بھی رہی-

IMG_20180307_172431.jpg
یہاں سیپ چل رہی تھی- ایدھر کے بابا جی تیکھے مزاج کے تھے-

IMG_20180307_172523.jpg
ان حضرات سے آپ کی ملاقات کہاں ہوتی ہے؟
 
ان حضرات سے آپ کی ملاقات کہاں ہوتی ہے؟

پُرانے ریلوے گودام پر جسکی حالت آجکل ایسی ہے-

ادارہ بالعموم ریلوے اور بالخصوص شیخوپورہ کے آئی او ڈبلیو کا شکر گزار کہ انہوں نے ایسا شاندار قدم اٹھایا-


IMG_20180307_173415.jpg
 
آپ وہاں کیوں جاتے ہیں؟ کہیں آپ کو نوٹس شکنی (کوئی ڈھنگ لفظ یاد نہیں آ رہا) کی عادت تو نہیں ہے۔

جی وہ نوٹس بلڈنگ کے متعلق ہے- جبکہ بابے باہرکھلے میں بیٹھے ہوتے البتہ تھوڑی گرمی بڑھنے کے بعد عین دوپہر کچھ "جہاج" یہاں سستانے آ جاتے ہیں-

کھیل تو یہاں جمتا ہے-
IMG_20180307_173001.jpg
 

فہد اشرف

محفلین
جی وہ نوٹس بلڈنگ کے متعلق ہے- جبکہ بابے باہرکھلے میں بیٹھے ہوتے البتہ تھوڑی گرمی بڑھنے کے بعد عین دوپہر کچھ "جہاج" یہاں سستانے آ جاتے ہیں-

کھیل تو یہاں جمتا ہے-
IMG_20180307_173001.jpg
جہاج تو خیر ہم سمجھتے ہیں لیکن یہاں آپ کی موجودگی سمجھ میں نہیں آ رہی۔ آپ کھیل کے لیے آتے ہیں یا ریلوے میں آپ کی جاب ہے یا کچھ اور
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ رہی لڈو نما گیم جسکو "پاشا" کہا جاتا ہے-
اسکو سمجھنے کے لئے کل اک چچا جی سے بعد از عصر کی اپائٹمنٹ لی ہے جن سے تھوڑی بہت سیاست پر گفتگو بھی رہی-

IMG_20180307_172431.jpg
یہ پنجاب میں کافی مقبول کھیل ہے۔ اس کے رسیا تو سارا سارا دن کھیلتے ہی رہتے ہیں۔ گھنٹوں کھڑے رہ کر دیکھنے کے باوجود میں اس کھیل کو سمجھ نہیں سکا تھا۔ :)
 

سید عمران

محفلین

یاز

محفلین
FB_IMG_1520482613616.jpg

انسان کیوں بھول جاتا ہے کہ دنیا میں آخری ٹھکانا یہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایڈمرل ر منصور الحق کی قبر۔ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔ آمین

خالی ہاتھ آئے تھے خالی ہاتھ گئے۔۔۔
کیا کرنے آئے تھے کیا کر چلے!!!
ہر کرا خوابگہ آخر بدومشتے خاک ست
گو چہ حاجت کہ برافلاک کشی ایواں را
(جس شخص کی آخری آرام گاہ دو مٹھی خاک ہے۔ اس کو کہہ دو کہ بلندوبالا محلات بنانے کی کیا ضرورت ہے)۔

ویسے سوال یہ ہے کہ اس کی قبر وہاں کیوں ہے۔ پاکستان میں کیوں نہیں۔
سرکاری اعزاز، پرچم کے ساتھ تدفین وغیرہ۔
 
ویسے سوال یہ ہے کہ اس کی قبر وہاں کیوں ہے۔ پاکستان میں کیوں نہیں۔
سرکاری اعزاز، پرچم کے ساتھ تدفین وغیرہ۔
جناب نے لگ بھگ دس ملین ڈالر پلی بارگین میں نیوی کو واپس کیے تھے، اب نیوی والے کیسے سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کرتے۔
 

کعنان

محفلین
FB_IMG_1520482613616.jpg
انسان کیوں بھول جاتا ہے کہ دنیا میں آخری ٹھکانا یہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں ایڈمرل ر منصور الحق کی قبر۔ اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔ آمین


ایڈمرل منصور الحق کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی
04 مارچ 2018
کراچی ( وقائع نگار) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) منصور الحق کے ایصال ثواب کے لئے امریکہ میں ان کے اہل خانہ کی جانب سے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کرائی گئی وہ 21 فروری کو امریکہ میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ان کی عمر81 سال تھی وہ 1997ء میں پاک بحریہ سے ریٹائر ہوئے تھے۔
منصور الحق/ قرآن خوانی
https://www.urduweb.org/mehfil/thre...ت-ٹرائل-کامطالبہ،منصورالحق-کوانکار-کیا.71104/
مشرف کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کا مطالبہ، منصورالحق کو انکار کیا

 
Top