آج کی تصویر

یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے جی!! بشکریہ ٹوئٹر

IMG_20180306_225927.jpg

970881332359454720
 
کیا یہ واقعی 'رنگ' ہی کھیل رہے ہیں؟ مجھے تو 'فلیش' کے رسیا لگتے ہیں۔ :)

نہیں صاحب فلیش رسیا آج بھی نہیں تھے مزید استفسار پر چند چاچوں نے بتلایا کہ وہ کچھ دنوں سے نہیں آ رہے پھر کبھی سہی-

یہ رہی رنگ کی بازی
IMG_20180307_172609.jpg

بعد ازاں ہم نے چاچا جی کہا اک موقع ہمیں بھی دیجئیے-
ہمیں یہ پتے ملے اور رنگ حکم تھا جو کہ دوسری جانب سے رکھا گیا تھا- اکابرینِ رنگ محمد وارث و یاز صاحب کیا سمجھتے ہیں ہم کیسا کھیلا ہوں گے-

IMG_20180307_172729.jpg
 
آپ کے پتوں سے پی تو نہیں نکلتی لیکن ساتھی سے مل کر کوئی دو چار سَریں ضرور چُکی جا سکتی ہیں۔

لیکن ہم نے پی بدل لی تھی- اگرچہ ایک جگہ ہم غلطی کرنے والے تھے جس پر چچا جی جن سے ہم نے پتے لئے ٹہوکا دیا اور کہا یہ نہیں یہ پھینکو-
 
کیا آپ کا بیلی تگڑا تھا بدرنگی میں ؟

جی پہلی سر رنگ رکھنے والے نے رنگ کی ہی یعنی حکم کی 10 چلائی جس پر ہم نے پنجی سُٹی اسکو ہمارے ساتھی نے بیگی Q سے جیتا اور پھر مسلسل دو سریں اٹ کے بادشاہ اور بیگی سے اٹھائی-
یوں ہم نے کوٹ بچا لیا بعد ازاں ہم نے بالترتیب پان اور چڑیا کے بادشاہ سے 4 سریں اٹھائیں-
پھر ہم کوٹ کی طرف بڑھے تو صاحب رنگ نے رنگ سے کاٹ لگا کر سر جیت لی-

اور ہم نے چچاجی کا شکریہ ادا کیا اور سیپ کھیلنے والوں کے پاس جا بیٹھے- :)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین

آپ سب احباب نے اِکے قومی بچت میں جمع کرا رکھے تھے کیا؟
:thinking:
 
یاز

محفلین
پائن اٹ کا اکا میرے پاس اور پان و چڑیا کا میرے ساتھ کے پاس اب کیا ایک دوسرے سے بڑھ بڑھ مارتے رہتے- :unsure:
پھر دوسری چال بھی رنگ ہی کی چلنا چاہیے تھی۔
نیز یہ کہ جس نے اکے پہ رنگ رکھا، اس نے رنگ ہی کی پہلی چال چلا کر (جبکہ تینوں بدرنگیاں بھی سیف نہ تھیں) حماقتِ عظمٰی کا ثبوت دیا۔
 
نہیں صاحب فلیش رسیا آج بھی نہیں تھے مزید استفسار پر چند چاچوں نے بتلایا کہ وہ کچھ دنوں سے نہیں آ رہے پھر کبھی سہی-

یہ رہی رنگ کی بازی
IMG_20180307_172609.jpg

بعد ازاں ہم نے چاچا جی کہا اک موقع ہمیں بھی دیجئیے-
ہمیں یہ پتے ملے اور رنگ حکم تھا جو کہ دوسری جانب سے رکھا گیا تھا- اکابرینِ رنگ محمد وارث و یاز صاحب کیا سمجھتے ہیں ہم کیسا کھیلا ہوں گے-

IMG_20180307_172729.jpg

آپ کے پتوں سے پی تو نہیں نکلتی لیکن ساتھی سے مل کر کوئی دو چار سَریں ضرور چُکی جا سکتی ہیں۔

ہم بھی یہی کہیں گے کہ کوٹ بچایا جا سکتا ہے۔ پی بھی بچ سکتی ہے، اگر پارٹنر بھی "صاحبِ نصاب" ہو

لیکن ہم نے پی بدل لی تھی- اگرچہ ایک جگہ ہم غلطی کرنے والے تھے جس پر چچا جی جن سے ہم نے پتے لئے ٹہوکا دیا اور کہا یہ نہیں یہ پھینکو-

کیا آپ کا بیلی تگڑا تھا بدرنگی میں ؟

بدرنگی میں تگڑا ہونا بھی ایسا ضروری نہ تھا۔ وہاں سے تو عبداللہ صاحب بھی نہ بھاگنے دیتے۔ بس ایک رنگ کا اکا بھی کافی تھی، جس کا استعمال ساتویں سر پہ کیا جاتا۔

جی پہلی سر رنگ رکھنے والے نے رنگ کی ہی یعنی حکم کی 10 چلائی جس پر ہم نے پنجی سُٹی اسکو ہمارے ساتھی نے بیگی Q سے جیتا اور پھر مسلسل دو سریں اٹ کے بادشاہ اور بیگی سے اٹھائی-
یوں ہم نے کوٹ بچا لیا بعد ازاں ہم نے بالترتیب پان اور چڑیا کے بادشاہ سے 4 سریں اٹھائیں-
پھر ہم کوٹ کی طرف بڑھے تو صاحب رنگ نے رنگ سے کاٹ لگا کر سر جیت لی-

اور ہم نے چچاجی کا شکریہ ادا کیا اور سیپ کھیلنے والوں کے پاس جا بیٹھے- :)

آپ سب احباب نے اِکے قومی بچت میں جمع کرا رکھے تھے کیا؟
:thinking:

پائن اٹ کا اکا میرے پاس اور پان و چڑیا کا میرے ساتھی کے پاس اب کیا ایک دوسرے سے بڑھ بڑھ مارتے رہتے- :unsure:

:bulgy-eyes:
ایک لڑی نہ بنا دی جائے۔ گروز سے رنگ کھیلنا سیکھیے۔ :p
 
پھر دوسری چال بھی رنگ ہی کی چلنا چاہیے تھی۔
نیز یہ کہ جس نے اکے پہ رنگ رکھا، اس نے رنگ ہی کی پہلی چال چلا کر (جبکہ تینوں بدرنگیاں بھی سیف نہ تھیں) حماقتِ عظمٰی کا ثبوت دیا۔

شائد کچھ ایسا ہی ہو-
دوسری ہی چال میں جب ساتھی نے اٹ کا بادشاہ مارا تھا تو میں بڑھ کر اکا مارنے ہی والا تھا کہ چاچا جی ٹہوکا دیا یہ نہیں یہ بعد ازاں پان کی چال دوسری طرف سے آئی سے جسکو میں نے پان سے جیتا اور اوپر سے پھر چڑیا کا ایکا مارا- خیر کل کو ویڈیو بنا کر پیش کی جائے گی- بشرطیکے ہم گندا کوٹ کرنے میں کامیاب رہے- :D:p
 
یہ رہی لڈو نما گیم جسکو "پاشا" کہا جاتا ہے-
اسکو سمجھنے کے لئے کل اک چچا جی سے بعد از عصر کی اپائٹمنٹ لی ہے جن سے تھوڑی بہت سیاست پر گفتگو بھی رہی-

IMG_20180307_172431.jpg
 
یہاں کونے میں نو آموز بھابھی ٹُلا کھیل رہے تھے یہ زیادہ ہی نو آموز تھے
یعنج یہ جو صاحب پتوں کو دانتے میں لئے بیٹھے ہیں مسلسل تین دفعہ ایک ہی چال پر ٹُلے لے رہے تھے-
IMG_20180307_173136.jpg
 
Top