ایک اشتہار

عباس اعوان

محفلین
کیا آپ کی بیوی ہر وقت آپ کے سر پر سوار رہتی ہے ؟
کیا آپ اس کی فرمائشیں پوری کر کر کے تھک چکے ہیں ؟
کیا آپ کو دوستوں کے ساتھ منگ پتا کھیلنے کے لیے کپڑے برتن دھونے سے فرصت نہیں ملتی ؟
کیا آپ کے ماتھے پر محراب کے ساتھ ساتھ ڈوئی کا بھی پکا نشان پڑ چُکا ہے ؟
تو گھبرائیے مت،
ہمارے پاس آپ کی تمام مشکلات کا حل موجود ہے۔
آج ہی ہمارے سنٹر سے دوسری شادی کے لیے رابطہ کریں، آپ کی بیویوں کو ایک دوسرے سے لڑنے سے فرصت نہیں ملے گی اور آپ کے پاس اپنے لیے وقت ہی وقت۔
ایک خوش باش شوہر نمودار ہوتاہے۔
"پہلے میں جب بھی آفس سے گھر آتا تھا، تو ساتھ سبزی وغیرہ بھی لے آتا تھا، گھر پہنچ کر کھانا پکنے کے لیے رکھ دیتا تھا اور اس دوران صفائی وغیرہ کر دیتا تھا، کھانا کھانے کے دوران اپنی کاہلی پر بیگم سے ڈانٹ وغیرہ بھی کھا لیا کرتا تھا، سارے دن کی تھکی ہوئی بیگم کے پاؤں دبا کر جب سونے کو آنکھیں موندتا تھا تو بیگم سارا کمبل پنی طرف کھینچ لیتی تھی، اور میں ائیر کنڈیشنر کی ٹھنڈ سے ساری رات یوں کانپتا تھا جیسے چھیاسی ماڈل فورڈ کا سائلنسر۔ ویک اینڈ پر میں فرش اور کپڑے دھوتا تھا اور بیگم کرتی تھی ماہنامہ شعاع ڈائجسٹ کا مطالعہ۔ وہیں کے ہیروز کے تیکھے ناموں سے متاثر ہو کر اس نے منے کو "رمز جان قزلباش" کہنا شروع کر دیا تھا۔ پھر میرے دوست نے مجھے امید میرج سنٹر کا بتایا۔ انہوں نے میری دوسری شادی کروانے میں مدد کی، دوسری شادی کیا ہوئی میری زندگی میں گویا بہار آ گئی، ویسی ہی بہار جس کا خواب ہر کنوارہ پہلی شادی سے پہلے دیکھتا ہے۔ دوسری بیگم کے آتے ہی دونوں میں مسابقت پیدا ہوئی اور گھر میں شروع ہو گئی موافقت۔ کھانا تو کھانا، اب میری بیگم مجھے سردیوں میں پنجیری تک بنا کر کھلاتی ہے۔ اور تو اور اب منے کو بھی گُڈو کہہ کر بلاتی ہے۔ میری زندگی اب پر سکون ہے۔ شکریہ امید میرج سنٹر۔۔۔۔۔"
آج ہی رابطہ کریں۔ آپ کی زندگی میں زندگی کی امید، امید میرج سنٹر۔
بقلم: عباس اعوان
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
صرف گاہکوں کا پھانسنے کے لیے یہ اشتہار، وگرنہ۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے سسر مرحوم کی دو بیویاں تھیں۔ میری بیوی بتاتی ہے کہ اُس کے مرحوم والد فرمایا کرتے تھے کہ ایک آدمی سولی پر لٹکا جان کنی کی حالت میں تھا، اُس سے کسی نے پوچھا میاں کیسے ہو؟ وہ سولی پر لٹکا شخص کہنے لگا، بہت بری حالت میں ہوں لیکن پھر بھی دو بیویوں والے سے تو بہتر ہی ہوں! :)
 
ہو سکتا ہے، آپ کو ڈرانے کے لیے انھوں نے ایسے بتایا ہو۔ :)
 
یعنی زیادہ ہونی چاہییں !!!!
:)
 
فیس بک پر ایک گروپ موجود ہے، جس میں اکثر دوسری شادی کا موضوع ہی زیرِ بحث رہتا ہے۔
ایک دوست نے مجھے بھی وہاں ایڈ کر دیا۔
کچھ دن قبل میری بیگم نے اس گروپ کی کوئی پوسٹ دیکھی۔ گروپ میں دیکھا کہ میں بھی ممبر ہوں۔
اس کے بعد میں نے پھر اس گروپ کی کافی پیچھے تک پوسٹس دکھائیں کہ میرا کسی پر کمنٹ اور لائک نہیں ہے۔ :p
 
محمد وارث

لائبریرین
ہو سکتا ہے، آپ کو ڈرانے کے لیے انھوں نے ایسے بتایا ہو۔ :)
آپ نے بالکل درست فرمایا، کیونکہ میری نظر ہمیشہ بقول عباس صاحب "زیادہ" پر ہوتی ہے یعنی چار اور 72، اللہ اللہ!

یعنی زیادہ ہونی چاہییں !!!!
:)
 
فیس بک پر ایک گروپ موجود ہے، جس میں اکثر دوسری شادی کا موضوع ہی زیرِ بحث رہتا ہے۔
ایک دوست نے مجھے بھی وہاں ایڈ کر دیا۔
کچھ دن قبل میری بیگم نے اس گروپ کی کوئی پوسٹ دیکھی۔ گروپ میں دیکھا کہ میں بھی ممبر ہوں۔
اس کے بعد میں نے پھر اس گروپ کی کافی پیچھے تک پوسٹس دکھائیں کہ میرا کسی پر کمنٹ اور لائک نہیں ہے۔ :p
مطلب آپ پھڑی گئے ۔:LOL:
 
یاز

محفلین
واہ، خوب اشتہار ہے۔ وصیت اور دیگر ضروری کام اشتہار پہ عمل سے پہلے ہی کر لینا احسن اقدام ہو گا۔
 
ربیع م

محفلین
ویسے دو شادیوں کے بعد راوی چین ہی چین لکھتا ہے کیونکہ پہلی کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ اب یہ تیسری بھی کروائے.... الخ
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی ماہرِ زوجیات ہیں جبکہ نیرنگ خیال ہمارے مرشد۔
:)
قبلہ محترم، ایک مریض ساری زندگی ایک ہی ڈاکٹر سے اپنا علاج کروا کے اس کا مریض یا مرید یا وغیرہ وغیرہ تو ہو سکتا ہے لیکن ایک قیدی ساری زندگی ایک ہی جیل میں قید کاٹ کر "ماہرِ جیل خانہ جات" یا "ماہرِ قید خانہ جات" کیسے ہو گیا یہ آج تک نہیں جان پایا۔ :)
 
واہ قبلہ کیا خوب بیاں فرمایا ، سبحان اللہ جی سبحان اللہ ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ان دو ناموں کے متعلق یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ یہ دوسری شادی سے متعلقہ کسی بھی موضوع کو برا نہیں مناتے
ذوالقرنین صاحب کا تو مجھے علم نہیں لیکن "شاہ" جی یہ اس لیے کہ مجھے یقینِ کامل ہے کہ اس جنم میں کم از کم میری دوسری شادی ممکن نہیں! :)
 
Top