میری اسکیچ بک

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ماشاءاللہ ،
ظہیر بھائی آپ کے اسکیچ بہت بہت عمدہ اور شاندار ہیں ، آپ کی مہارت اور فن سے محبت ہر اسکیچ میں نظر آرہی ہیں۔
نوازش! بہت شکریہ معان بھائی ! اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ بس یہ ٹامک ٹوئیاں مارتا رہتا ہوں ۔ خود کو مصروف رکھا ہو اہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک اور مشروم

MR_7.jpg
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اکثر تصویریں جو لگارہا ہوں ان کی حیثیت میرے لئے یادش بخیریا کی ہے ۔ انہیں دیکھ کر پرانے دن اور اس وقت کی سرگرمیاں یاد آرہی ہیں ۔ :):):)

vase_7.jpg

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پہلی نظر میں یوں لگا جیسے یہ گلدستہ آپ نے ایمی کو پیش کیا تھا
:):):)

نہیں ایسی کوئی بات نہیں زیک ۔ بلکہ ایمی نے یہ گلدستہ بذریعہ ریڈرز ڈائجسٹ مجھے ڈرائنگ کے لئے دیا تھا ۔ :):):)

اس اسکیچ سے جو یاد وابستہ ہے وہ ۱۹۹۶ کی ہے ۔ میں اس زمانے میں ڈیٹرائٹ میڈیکل سینٹر میں ریزیڈینسی کررہا تھا اور اس مہینے میری پوسٹنگ ایمر جنسی روم میں تھی ۔ ڈی ایم سی کا ایمرجنسی روم عام طور پر بہت مصروف ہوتا ہے ۔ لیکن ایک رات اتنی برف پڑی کہ ایمرجنسی روم میں بھی سناٹا طاری ہوگیا ۔ مریضوں نے آنا بند کردیا ۔ رات کے آخری پہر بوریت سی ہونے لگی تو میں مریضوں کی انتظار گاہ میں جا کر بیٹھ گیا اور رسالوں کی ورق گردانی کرنے لگا۔ وہیں ریڈرز ڈائجسٹ کے سرورق پر نظر پڑی تو یہ پینٹنگ نظر آئی ۔( ایک زمانے میں ریڈرز ڈائجسٹ ہر ماہ اپنے سرورق پر کسی نہ کسی آرٹسٹ کی کوئی پینٹنگ لگاتا تھا ۔ یہ سلسلہ کئی سال جاری رہا ۔) اسکیچ بک ساتھ نہیں تھی ۔ سو میں نے پرنٹر کی ٹرے سے سادہ کاغذ نکال کر یہ ڈرائنگ بنائی تھی ۔ ڈرائنگ ابھی ختم ہی کی تھی کہ اندر سے بلاوا آگیا ۔ اور پھر وہی ہم اور وہی پیشہءطبابت ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اس دھاگے کو بھی فعال بنانے کا ارادہ ہورہا ہے ۔ بہت ساری نئی تصاویر شامل کرنے کا خیال ہے ۔
پانچ سال پرانے اس دھاگے سے تمام تصاویر غائب ہوگئی ہیں ۔ کیا ایسا کوئی طریقہ ہے کہ ان تصاویر کو دوبارہ یہاں پوسٹ کیا جاسکے؟!
کمپیوٹر سے وابستہ دوستوں سے مدد کی درخواست ہے۔ مدد کے لیے شکر گزار رہوں گا ۔ :):):)
 
زیک

مسافر
اس دھاگے کو بھی فعال بنانے کا ارادہ ہورہا ہے ۔ بہت ساری نئی تصاویر شامل کرنے کا خیال ہے ۔
بہترین خیال ہے۔

کیا ایسا کوئی طریقہ ہے کہ ان تصاویر کو دوبارہ یہاں پوسٹ کیا جاسکے؟
پہلی بات یہ کہ یہ تجربہ ہر رکن کو ہے کہ ایسی سائٹس سے تصاویر کے ربط وقت کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں۔ میری بی بہت لڑیاں ایسی ہیں۔ کچھ سالوں سے فلکر کا پرو اکاؤنٹ ہے اور اسی سے یہاں پوسٹ کرتا ہوں تو اب کوئی مسئلہ نہیں۔ سو آپ کو بھی ایسی کسی امیج پوسٹنگ کی ضرورت ہو گی جو امیجز بھی محفوظ رکھے اور ان کے ہاٹ لنک بھی۔

دوسرے یہ کہ پرانی تصاویر کا کیا کیا جائے۔ کتنی تصاویر ہیں؟ اگر بہت زیادہ تعداد نہیں ہے اور آپ پہلے مسئلے کا حل ڈھونڈ لیتے ہیں تو مجھے مکالمے میں بتا دیں کہ کہاں کونسی تصویر شامل کرنی ہے۔
 
سب سے پہلے تو آپ کا شکریہ! اللہ کریم آپ کو فلاح دارین عطا فرمائے۔ آمین
فلکر پر اکاؤنٹ تو میرا بھی بہت پرانا ہے اور 2011 سے ہے ۔ لیکن میں نے اسے بہت کم استعمال کیا ہے۔ اب آئندہ وہیں پر تصاویر اپلوڈ کروں گا ، ان شاء اللہ۔

کیا لنکس کو دائمی طور پر برقرار رکھنے کے لیے فلکر کا پرو اکاؤنٹ چاہیے ہوگا یا موجودہ اکاؤنٹ سے بھی کام چل جائے گا؟ بقیہ تفصیل چند روز میں مہیا کرتا ہوں ۔ بہت بہت شکریہ!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
فری اکاؤنٹ میں ہزار تصاویر کی حد ہے اور کچھ دوسری قیود بھی ہیں۔ ہاٹ لنک کام کرے گا۔
بہت شکریہ!
اب کسی دن بیٹھ کر تمام تصاویر کو ان کے متعلقہ مراسلات کے ساتھ میچ کر کےفلکر پر ڈالتا ہوں۔ ۔ اور پھر آپ کو بتاتا ہوں کہ کل کتنی تصاویر ہیں ۔ اگر زیادہ نہ ہوئیں تو آپ کو تکلیف دوں گا ورنہ نئے سرے سے پوسٹ کردوں گا ۔ ایک بار پھر آپ کی مدد کا شکریہ!
 
Top