میری اسکیچ بک

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرے شہر سے کوئی ڈیڑھ گھنٹے دور جھیل مشی گن پر ایک قدیم شہر بنام اسٹرجن بے ہے ۔ یہاں کا ایک آرٹسٹ گیرارڈ ملر میرے پسندیدہ ٓرٹسٹوں میں سے ہے ۔ اور اس کے کام سے متاثر ہوکر میں نے کئی اسکیچ پین سے بنائے ہیں ۔ ان میں سے ایک یہ ہے ۔ اس کا اصل سائز آرٹ بورڈ پر دس ضرب سات انچ ہے ۔ اور اس میں مائکرون پین صفر اعشاریہ ایک ایم ایم موٹائی سے لیکر ۱یک ایم ایم موٹائی تک کے پین استعمال ہوئے ہیں ۔

scan0004_-_small.jpg
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایریزونا کی مشہور چٹانوں کا ایک منظر ۔ یہ ڈرائنگ فوٹو گراف سامنے رکھ کر اس کی مدد سے بنائی گئی ۔ مائکرون کے مختلف پین اور آرٹ بورڈ پر ۔ اصل سائز دس انچ ضرب سات انچ ۔

Arizona_4.jpg
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ اسکیچ روایتی پین اور انک تکنیک سے بنایا تھا ۔ یعنی ایک بہت ہی باریک نب ہوتا ہے کہ جسے کرو کوئل کہتے ہیں اسے ایک قلم پر لگا کر انڈیا انک میں ڈبو ڈبو ڈرائنگ بنائی جاتی ہے ۔ فائدہ اس کا یہ کہ قلم کی نوک پر دباؤ تبدیل کرکے لکیر کو حسب ِضرورت موٹا یا پتلا کیا جا سکتا ہے ۔ عموماً پرفیشنل لوگ یہی نب استعمال کرتے ہیں ۔ ( غلطی سے میرے ہاتھ لگ گیا ۔ :)) ۔ یہ ڈرائنگ بہت پرانی ہے ۔بناتے وقت مسطر پاس نہیں تھا ۔ سو اس کا تناظر یا پرسپیکٹیو ذرا بگڑا ہوا ہے ۔


house_33.jpg
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ تکنیک اسٹپلنگ کہلاتی ہے ۔ اس میں لکیر کے بجائے نقطوں سے تصویر بنائی جاتی ہے ۔ یہ تصویر چھوٹی ہے لیکن اسی تکنیک میں ایک بہت بڑے سائز کی تصویر تیس سال پہلے پاکستان مین بنائی تھی اور ابھی تک ایک دوست کے دیوان خانے میں لگی ہوئی ہے ۔

barn_20.jpg
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوبصورت
اگلی لڑی کا متوقع عنوان
میری گائی گئی کچھ غزلیں
بہت شکریہ تابش بھائی !
گائی تو نہیں ہیں البتہ گنگنائی ہوئی کہہ سکتے ہیں ۔ اور صورِ اسرافیل سے پہلے ان کا شیئر کرنا ممکن نہیں ہے ۔ :D
 
Top