اردو لغت کبیر کی گولڈن ڈکشنری کے لیے تیاری

محمد عمر

لائبریرین
شکریہ عمر بھائی، لیکن نئی فائل میں الفاظ و تراکیب کی تعداد پہلے سے کافی کم ہے بہت سے ایسے الفاظ نئی فائل میں موجود نہیں ہیں جو سابقہ فائل میں موجود تھے۔ مثلاً لفظ "عمدگی"۔ شاید آپ نے دوبارہ ڈاؤن لوڈ کیا تو کچھ صفحات ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئے۔ اس کے علاوہ کچھ ایسے الفاظ جن کی تفصیلات ایک سے زیادہ صفحات تھے ان میں سے زیادہ تر میں ایک یا دو صفحات کی تفصیلات شامل ہوئی ہیں باقی نہیں۔ مثلاً لفظ "سال"۔ شاید اس کی وجہ بھی وہی ہو کہ ابھی تک تمام صفحات ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئے۔ نیز سلیش والے الفاظ کے لیے ایک مشورہ ہے کہ ایسے الفاظ جن میں سلیش ہے اور سلیش کے دونوں طرف اعراب حذف کرنے کے بعد ایک جیسا ہی لفظ ہے ان میں سلیش کو ختم کر کے لفظ کو ایک ہی بار شامل کر دیا جائے۔ یہ طریقہ ایسے الفاظ کے لیے کارگر ہو سکتا ہے جن میں صرف اعراب کے فرق کے ساتھ ایک لفظ کو دو بار لکھا گیا ہے۔ مثلاً لفظ "آتش" اور اس کے مرکبات وغیرہ۔

تمام الفاظ شامل کر کے نئی فائل اپلوڈ کر دی ہے۔ ابھی سلیش والے الفاظ پر کام باقی ہے۔ اگر ہو سکے تو اس پر ایک نظر دوڑائیں۔
 
تمام الفاظ شامل کر کے نئی فائل اپلوڈ کر دی ہے۔ ابھی سلیش والے الفاظ پر کام باقی ہے۔ اگر ہو سکے تو اس پر ایک نظر دوڑائیں۔
بہت شکریہ عمر بھائی، اگر ہو سکے تو پہلے کی طرح ایک json فائل بھی شیئر کر دیں جس میں الفاظ اور معانی میں کوئی ترمیم نہ کی گئی ہو۔
 
محمد عمر

لائبریرین
بہت شکریہ عمر بھائی، اگر ہو سکے تو پہلے کی طرح ایک json فائل بھی شیئر کر دیں جس میں الفاظ اور معانی میں کوئی ترمیم نہ کی گئی ہو۔

یہاں سے دونوں فائلیں ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ json کا فارمیٹ کچھ تبدیل کیا ہے۔ اب صرف ایک ایرے ہے الفاظ کی۔پائتھون سکرپٹ کو تھوڑا تبدیل کرنا پڑے گا۔
 
اردو لغت کبیر کی محمد عمر بھائی کی دی گئی جدید ترین فائل سے بنایا گیا گولڈن ڈکشنری میں آف لائن استعمال کے قابل ورژن یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس لغت میں الفاظ تلاش کرنے کے لیے کسی قسم کے اعراب کے بغیر لفظ لکھیں۔
ByDkQ7G.png
 
آخری تدوین:

بہت خوب۔ آپ کی کوشش سے اسے ڈیٹا کو استعمال کے قابل بنایا جا سکا۔ کیا آپ اسے ایک نئی لڑی کے طور پر پوسٹ کر سکتے ہیں تا کہ مستقبل میں تلاش میں آسانی ہو۔
میں نے 270000 تک الفاظ کے صفحات ڈاؤنلوڈ کئے ہیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ آگے کے الفاظ میں سے بقیہ الفاظ کو ڈھونڈ نکالوں۔
 
نکتہ ور

محفلین
محمد عمر ناصر محمود 313 کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ آپ کی یہ گفتگو الگ لڑی میں منتقل کر دی جائے تاکہ مستقبل میں ڈھونڈنا آسان ہو
بہت خوب۔ آپ کی کوشش سے اسے ڈیٹا کو استعمال کے قابل بنایا جا سکا۔ کیا آپ اسے ایک نئی لڑی کے طور پر پوسٹ کر سکتے ہیں تا کہ مستقبل میں تلاش میں آسانی ہو۔
میں نے 270000 تک الفاظ کے صفحات ڈاؤنلوڈ کئے ہیں۔ کوشش کرتا ہوں کہ آگے کے الفاظ میں سے بقیہ الفاظ کو ڈھونڈ نکالوں۔
رپورٹ کر دیا ہے امید ہے کہ کام ہو جائے گا
 
محمد عمر

لائبریرین
بہت بہت مبارک باد قبول کیجیے۔

مطلب؟
ویب سائیٹ پر کوئی انڈیکس نہیں ہے ۔ لہذا الفاظ کے یو ار ایل کو ٹیمپلیٹ کر کے صفحات کو ڈاؤنلوڈ کیا گیا ہے۔ فی الحال 1 سے 270000 کے الفاظ کے صفحات کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد 261000 اسے کچھ زائد الفاظ سکریپ کئے گئے ہیں۔ ہو سکتا ہے کچھ الفاظ مزید موجود ہوں ۔
 
آخری تدوین:
یہاں سے دونوں فائلیں ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ json کا فارمیٹ کچھ تبدیل کیا ہے۔ اب صرف ایک ایرے ہے الفاظ کی۔پائتھون سکرپٹ کو تھوڑا تبدیل کرنا پڑے گا۔

اردو لغت کبیر کی محمد عمر بھائی کی دی گئی جدید ترین فائل سے بنایا گیا گولڈن ڈکشنری میں آف لائن استعمال کے قابل ورژن یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں۔ اس لغت میں الفاظ تلاش کرنے کے لیے کسی قسم کے اعراب کے بغیر لفظ لکھیں۔
ByDkQ7G.png
اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو آپ کی محنتوں کا صلہ عطا فرمائے۔ ایک سوال ہے کہ جیساکہ پہلے بھی اس پر بات ہوئی ہے کہ اس میں بہت سے مقامات پر املا کی غلطیاں ہیں، تو کیا ایسا ممکن ہے کہ اس کی ایسی فائل بنالی جائے جو قابل تبدیلی ہو اور پھر یہاں موجود احباب مل کر اس کی پروف ریڈنگ کردیں۔ اور آپ دوبارہ اس فائل کو گولڈن ڈکشنری کے قابل بنا دیں۔
اگر ایسا ممکن ہے تو یقینا اس کی افادیت کئی گنا بڑھ جائے گی۔
محمد تابش صدیقی
محمد وارث
الف عین سر
دوست
 
دوست

محفلین
املا کی اغلاط کے حوالے سے یہ بات پیش نظر رہے کہ اس میں استعمال کردہ اصطلاحات تاریخی کتب سے لی گئی ہیں اور میرے خیال میں مصنفین نے اسی املا کو برقرار رکھا ہے۔ براہ کرم اگر یہ اندازہ غلط ہے تو تصحیح فرمائیں۔
 
اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو آپ کی محنتوں کا صلہ عطا فرمائے۔ ایک سوال ہے کہ جیساکہ پہلے بھی اس پر بات ہوئی ہے کہ اس میں بہت سے مقامات پر املا کی غلطیاں ہیں، تو کیا ایسا ممکن ہے کہ اس کی ایسی فائل بنالی جائے جو قابل تبدیلی ہو اور پھر یہاں موجود احباب مل کر اس کی پروف ریڈنگ کردیں۔ اور آپ دوبارہ اس فائل کو گولڈن ڈکشنری کے قابل بنا دیں۔
ممکن تو ہے تاہم یہ بھی ذہن میں رہے کہ ویب سائٹ پر بھی غلطیوں کو درست کرنے کا عمل جاری ہے جیساکہ کچھ عرصہ پہلے کی سکریپنگ میں کئی الفاظ میں غلطیاں تھیں اور جب عمر بھائی نے دوبارہ سکریپنگ کی تو بہت سی غلطیاں درست کر دی گئی ہیں۔ اس کے باوجود بھی لغت میں بہت سی جگہوں پر بہتری کی گنجائش ہے مثلاً کئی جگہ ٹائپنگ کی غلطیاں بھی ہیں، کچھ الفاظ میں اضافی طور پر سپیس شامل کر دی گئی ہے، کچھ تراکیب میں کئی متبادل الفاظ سلیش سے علیحدہ کر دیے گئے ہیں وغیرہ، تو یقیناً ایسے الفاظ اور ایسی غلطیوں کی درستی کے لیے مربوط طور پر کوشش کی جائے تو بہتر ہو گا۔
 
سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے رابطہ
اس سافٹ ویئر میں یوزر اپنی مرضی کی لغت کا اضافہ کرسکتا ہے ۔ اس میں بیک وقت مختلف لغت استعمال کی جاسکتی ہیں۔
گولڈن ڈکشنری ونڈوز کے علاوہ اینڈرائیڈ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ مفت ورژن اب پلے سٹور سے ہٹا دیا گیا ہے تاہم کچھ دیگر ویب سائٹس پر اب بھی دستیاب ہے۔
 
Top