’اللہ‌یار اینڈ دا لیجنڈ آف مارخور‘

سعادت

تکنیکی معاون
اور ہم نے یہ فلم دیکھ لی۔ :)

ٹریلر کی مانند فلم میں بھی تقریباً تمام مناظر — شمالی علاقہ‌جات، وہاں کا ایک گاؤں، پہاڑی سلسلے، اور جنگل وغیرہ — شاندار تھے۔ اینیمیشن بھی ٹھیک تھی (کچھ جگہوں پر کرداروں کے منہ کی حرکات ان کے مکالموں کے ساتھ مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے عجیب محسوس ہوئیں، لیکن انہیں نظر انداز کیا جا سکتا تھا)۔

کہانی دلچسپ تھی: ایک چھوٹا سا لڑکا، اللہ یار، ایک حادثے کے بعد ایک کمسن مارخور، مہرو، کو اس کے گھر (’سیاہ کوہ‘) تک پہنچانے کا ذمہ لیتا ہے تاکہ ایک سفّاک شکاری، مانی، کے بارے میں مہرو کے قبیلے کو خبردار کیا جا سکے۔ راستے میں دو مزید کردار — ہیرو نامی ایک چکور، اورچکُّو (چقُّو؟) نامی ایک کمسن برفانی چیتا — بھی ان کے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں۔ تمام کرداروں کی آپس میں نوک جھونک مزیدار تھی، لیکن کہانی کا کلائمکس تھوڑا کمزور لگا۔

فلم میں موجود مزاح کچھ جگہوں پر شاندار تھا (ہیرو کی اکثر لائنز پر تھیٹر قہقہوں سے گونجتا رہا)، لیکن کچھ اور جگہوں پر موجود toilet humor پسند نہیں آیا۔

فلم کے کچھ تبصروں میں مَیں نے پڑھا کہ مکالموں میں جو اردو زبان استعمال کی گئی، وہ بچوں کے لیے سمجھنا کچھ مشکل ثابت ہو سکتی ہے۔ میرے خیال میں تو کچھ جگہوں پر اردو مزید بہتر ہو سکتی تھی، لیکن ان چند جگہوں سے قطع نظر، پاکستان میں بچوں کے لیے تخلیق کیا جانے والا اردو میڈیا پہلے ہی بہت کم ہے، سو اس معاملے میں فلم کے خالقین کی کاوش قابلِ تحسین ہے۔ (اگر کچھ الفاظ بچوں کی سمجھ میں نہیں آتے، تب بھی کم از کم وہ اپنے والدین یا بڑے بہن بھائیوں سے ان کے معانی تو پوچھ سکتے ہیں۔)

یہ بات بھی پسند آئی کہ فلم میں بچوں کے سیکھنے کے لیے اچھے اسباق موجود ہیں: جنگلی حیات کا تحفظ، استاد کا احترام، کسی سے تعصب نہ رکھنا، وغیرہ۔

سو ’اللہ‌یار اینڈ دا لیجنڈ آف مارخور‘ میں خامیاں تو ہیں، لیکن مجموعی طور پر ایک اچھی فلم ہے۔ :) اب ’تھرڈ ورلڈ سٹوڈیوز‘ کی اگلی کاوِش کا انتظار رہے گا۔
 
فلم کے ٹریلر میں ایک مثال اِس جگہ ہے۔ :)
سعادت بھائی یہ لنک دینے کا طریقہ ذرا سکھا دیں کہ جہاں سے ہم ویڈیو دکھانا چاہیں وہیں سے سٹارٹ ہو، جیساکہ آپ نے کیا۔
اسی طرح اگر کسی پیج کے درمیان یا آخر کا لنک دینے کا طریقہ بھی۔
موضوع سے ہٹنے کے لیے معذرت!!
 

سعادت

تکنیکی معاون
سعادت بھائی یہ لنک دینے کا طریقہ ذرا سکھا دیں کہ جہاں سے ہم ویڈیو دکھانا چاہیں وہیں سے سٹارٹ ہو، جیساکہ آپ نے کیا۔
  1. یوٹیوب ویڈیو کو اپنی مطلوبہ جگہ پر روکیں۔
  2. ویڈیو پر رائٹ‌کلک کریں۔ ایک مِینو کھلے گا جس میں سے Copy video URL at current time منتخب کر لیں۔
  3. کاپی ہونے والے ربط کو جہاں دل چاہے شیئر کریں۔ :)

اسی طرح اگر کسی پیج کے درمیان یا آخر کا لنک دینے کا طریقہ بھی۔
یہ بات سمجھ میں نہیں آئی۔ آپ کس پیج کی بات کر رہے ہیں؟
 

سعادت

تکنیکی معاون
میرا مطلب ہے کہ مثلا اس پیج کا لنک دے کر میں چاہتا ہوں کہ قاری سیدھا پیج کے درمیان پہنچے
سیدھا درمیان میں پہنچنے کا تو علم نہیں؛ البتہ محفل کے ہر مراسلے کی بائیں جانب (’+اقتباس‘ اور ’جواب‘ سے پہلے) اُس مراسلے کا متعلقہ لڑی میں نمبر لکھا ہوتا ہے۔ اس نمبر پر کلک کریں گے تو ایک ونڈو کھل جائے گی جس میں اس مراسلے کا ربط موجود ہو گا۔ اس ربط کو کاپی کر کے براؤزر کی ایڈریس‌بار میں پیسٹ کریں گے تو سیدھا اُسی مراسلے پر پہنچیں گے۔
 
سیدھا درمیان میں پہنچنے کا تو علم نہیں؛ البتہ محفل کے ہر مراسلے کی بائیں جانب (’+اقتباس‘ اور ’جواب‘ سے پہلے) اُس مراسلے کا متعلقہ لڑی میں نمبر لکھا ہوتا ہے۔ اس نمبر پر کلک کریں گے تو ایک ونڈو کھل جائے گی جس میں اس مراسلے کا ربط موجود ہو گا۔ اس ربط کو کاپی کر کے براؤزر کی ایڈریس‌بار میں پیسٹ کریں گے تو سیدھا اُسی مراسلے پر پہنچیں گے۔
بہت شکریہ
 

جاسمن

لائبریرین
ایک عمر تک بچے ٹوائلٹ سے متعلق کوئی بھی بات کر کے یا سنی گئی بات سنا کے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اسے ٹوائلٹ ہیومر کہا ہے یہاں۔
علم نفسیات میں شاید یہ ایک فیز ہے۔
 
Top