اتائی یا عطائی؟

اردو لغت بورڈ کی لغت میں موجود دونوں کی اسناد میں سے ایک ایک مثال

اس طرح ادا کروں ، اتائی کیا اچھے گویے سے بھی نہ ہو سکے .

(۱۸۸۰ ، فسانۂ آزاد، ۳: ۹۹۰)

عطائی بھی ہر ایک لیتا تھا وہ تان
کہ جس سے بوعلی سینا ہو حیران
(۱۷۷۸، گلزار ارم، ۱۶۰)
 
کیا اس لغت میں لفظ "لغت" کو مونث بتایا گیا ہے؟ :):)
 
کیا اس لغت میں لفظ "لغت" کو مونث بتایا گیا ہے؟ :):)
Screenshot_2018-02-09-20-49-50_mh1518191444545.jpg
 
رانا صاحب سے معذرت چاہیں گے کہ ان کا دھاگا موضوع سے دور جا پڑا ہے۔ امید ہے اسے دوبارہ موضوع پر لانے کی کوشش کی جائے گی :):)
 
مذکورہ لغت میں لفظ "لغت" کی ذیل میں تمام اسناد میں بھی مذکر ہے۔:)
سوائے اس ایک سند کے

ترقی اردو بورڈ کی داغ بیل ڈالی گئی جس نے اردو کی عظیم لغت تیار کرنے اور اس کو شائع کرنے کا بیڑا اٹھایا.

( ۱۹۷۸ ، پاکستان کے تہذیبی مسائل ، ۵۶ ).
 
آصف اثر

معطل
اردو کے جس لفظ کے آخر میں ت سے پہلے زبر آکر ”اَت“ کی آواز بنائے وہ مؤنث ہوتاہے۔ مثلا : صداقت، لیاقت، امانت، دیانت، ظلمت“ وغیرہ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اردو کے جس لفظ کے آخر میں ت سے پہلے زبر آکر ”اَت“ کی آواز بنائے وہ مؤنث ہوتاہے۔ مثلا : صداقت، لیاقت، امانت، دیانت، ظلمت“ وغیرہ۔
یہ ت کیوں کہ عربی کی ۃ (تا مربوطۃ ) کا متبال ہوتا ہے جو لفظی تانیث کی عام علامت ہے لہذا اردو میں عموما یہی چلن عام ہے۔ لفظ لغت بھی اس سے مستثنی نہیں ۔
ویسےاگر کوئی غیر عربی لفظ اگر اس قاعدے سے ہٹ کر مل جائے تو عجب نہیں دلچسپ ہو۔
 
یہاں دی گئی امثال تو کچھ اور کہتی ہیں۔ :)
فرہنگِ آصفیہ کے مطابق بھی مذکر ہے۔
 
Top