آج کی دلچسپ خبر!

کراچی، صدر میں اے ٹی ایم کا ڈیٹا چراتے 2چینی باشندے گرفتار
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں عبداللہ ہارون روڈ پر واقع ایک بینک کے اے ٹی ایم سے ڈیٹا چوری کرتے ہوئے دو چینی باشندے پکڑے گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
چاروں ملزمان بینک کے اے ٹی ایم کے اندر مشین میں کارروائی کرر ہے تھے،پکڑے گئے افراد کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ملزمان کے پکڑے جانے کے بعد متعدد افراد بینک کے باہر جمع ہوگئے جنہوں نے ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔بینک کے عملے نے ملزمان کوپکڑنے کے بعد ایک کمرے بند کردیا اور پولیس کو طلب کرلیا۔
ایس پی صدرتوقیرنعیم کے مطابق دونوں چینی باشندے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث ہیں،جن کے قبضے سے اسکینگ مشینیں ملی ہیں، ملزمان آج اسکینگ مشینیں اتارنے آئے تھے۔
 
قصور میں زیادتی کا ملزم گرفتار ہوگیا، احمد رضا قصوری

سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ قصور میں زیادتی کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
احمد رضا قصوری نے کہا کہ فوٹیج میں جو ملزم ہے وہ ان کا رشتہ دار ہی نکلا ہے، ان کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے انہیں بتایا کہ ملزم پکڑا گیا ہے۔
احمد رضا قصوری نے کہا کہ وہ زینب قتل کیس میں از خود نوٹس لینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرنے گئے تھے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے قصور واقعے کے کسی بھی ملزم کی گرفتاری کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔
 
بگ بیش میں فیلڈنگ میں مداخلت پر بیٹسمین آؤٹ

l_432348_071651_updates.jpg

بگ بیش ٹی20لیگ کی تاریخ میں پہلی بار فیلڈنگ میں رکاوٹ بننے پر برسبین ہیٹ کے بیٹسمین الیکس روز کو آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ پرآؤٹ قرار دے دیا ۔

big1.jpg

ہوبارٹ ہریکنز کے خلاف میچ کے 17 ویں اوور کی آخری گیند روز نے باؤنڈری کی جانب اسٹروک کھیلا وہ دوسرا رن مکمل کررہے تھے کہ فیلڈر کی تھرو پر گیند ان سے ٹکرا کر وکٹوں پر جالگی۔

big2.jpg

اپیل پر فیلڈ لیگ امپائر نے قواعد کے مطابق انہیں فیلڈنگ میں مداخلت کا قصور وار سمجھتے ہوئے آؤٹ قرار دے دیاجبکہ اس فیصلے پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔
 
ایسا آٶٹ پہلے بھی دیکھ چکا ہوں۔ یہ پہلا نہیں ہے
 
بھارتی سپریم کورٹ کے 4 ججوں کے چیف جسٹس پر الزامات

l_432793_025813_updates.jpg

بھارتی سپریم کورٹ کے 4 ججوں نے چیف جسٹس سپریم کورٹ پر عدلیہ میں انتظامی معاملات درست طریقے سے نہ چلانے اور مخصوص مقدمات جونیئر ججوں کو دیئے جانے کے الزامات عائد کر دیئے۔ بھارتی میڈیا نےججوں کی پریس کانفرنس کو بغاوت قرار دے دیا۔
بھارتی عدلیہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ اس وقت پیش آیا جب 4 ججز نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو شکایتی خط لکھا کر کہا احتجاج کیا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر بھارت میں جمہوری نظام برقرار نہیں رہ سکے گا۔
بغاوت سے پھرپور اس پریس کانفرنس کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے مزید 2 ججوں نے پریس کانفرنس کرنے والے 4 ججوں سے ملاقات کی ۔
بھارتی ججوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چیف جسٹس کا مواخذہ کرنے والے ہم نہیں ہیں،عدلیہ کے ادارے کو تحفظ نہ ملا تو جمہوریت خطرے میں ہوگی۔
بھارتی ججوں کی پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعظم مودی سرگرم ہوگئے اور انہوں نے وزیر قانون سے ملاقات کی اور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
 
دماغی حالت پر شبہات کے بعد ٹرمپ کا پہلا طبی معائنہ

l_432877_075857_updates.jpg
دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا طبی معائنہ کرالیا۔ وائٹ ہاؤس کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیا ہے۔
بے تکی حرکتیں، زبان پھسلنے کا واقعہ اور نئی شائع ہونے والی کتاب میں ٹرمپ کے ساتھیوں کی جانب سے انہیں بچوں جیسا قرار دیے جانے کے بعد ٹرمپ پر غیر معمولی دباؤ تھا کہ وہ خود کو منصب صدارت کےلیے فٹ ثابت کریں ۔
میری لینڈ کے فوجی میڈیکل سینٹر میں ان کا پہلا طبی معائنہ ہوا، جس کے نتائج سے ٹرمپ منگل کے روز امریکی عوام کو آگاہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کا کہناہےکہ ڈاکٹروں نے ٹرمپ کی صحت کو بہترین قرار دیاہے۔ یہ پہلے ہی واضح کیا گیا تھا کہ ٹرمپ کا نفسیاتی چیک اپ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ اپنے منہ میاں مٹھو بننے والے ٹرمپ نے خود مستحکم اور عقلمند قرا ردیا تھا ۔
 
عثمان

محفلین

یہ سالانہ میڈیکل چیک اپ ہے اور ہر امریکی صدر کا ہر سال کیا جاتا ہے۔
 
پنجاب میں خواتین کے لیے ویمن سیفٹی ایپ متعارف

l_434181_070419_updates.jpg

پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے خواتین کے لیے ویمن سیفٹی ایپ متعارف کرا دی۔خواتین کو کسی کا ڈر ہو،محفوظ مقام پر پہنچنا ہو ، سفر کو محفوظ بنانا ہو،کوئی جنسی طور پر ہراساں کرے،پریشانی کی ضرورت نہیں ،بس اینڈرائیڈ موبائل پر ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں ،ایک بٹن دبائیں،ڈولفن فورس ،منٹوں میں آپ کے پاس حاضر ہوجائے گی۔
ویمن سیفٹی ایپلی کیشن میں خواتین کے لیے محفوظ سفر کی منصوبہ بندی،ہنگامی ردعمل بٹن،جنسی طورپرہراساں کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور شعور کی بیداری جیسی خصوصیات ہیں۔
ویمن سیفٹی ایپ کی شکایت اور رجسٹریشن کے لیے 15پر رابطہ کریں۔
 
تھیٹرز اور سنیما گھروں میں انسداد تمباکو نوشی مہم کا آغاز

l_433749_044137_updates.jpg

وزارت صحت ملک میں تمباکو نوشی پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ وزارت کے انسداد تمباکو سیل نے، وفاقی فلم سنسر بورڈ کے ساتھ مل کر ملک بھر کے تھیٹرز اور سنیما گھروں میں انسداد تمباکو نوشی مہم کا آغاز کیا ہے۔
اس مہم کے سلسلے میں مرکزی فلم سنسر بورڈ اسلام آباد نے تمام سینما گھروں اور تھیٹرز میں تمباکو نوشی کی روک تھام سے آگاہی کے لئے Alive اور Sponge سکے نام سے دو پیغامات دئیے ہیں جنہیں روزانہ کے پروگراموں میں باقاعدگی سے نشر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت کے انسداد تمباکو نوشی سیل نے حال ہی میں صحت کی حفاظت کےلئے سگریٹ کے پیکٹس کے 50 فیصد حصے پر نیا تصویری انتباہ دینے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
 
پیکٹس پر جو تصویر دی جاتی ہے وہ بڑی گھٹیا ہے، مجھے تو اس سے ابکائی سی آنے لگتی ہے۔ اِک ذرا ہینڈسم جوان کی تصویر لگا دیا کریں جو ہیرو سٹائل میں "سُوٹا" لگا رہا ہو تو اچھا ہوگا۔:)
ویسے کیا ایسی تصویریں دیکھ کر سیگریٹ سے کوئی کراہت پیدا ہوتی ہے؟
محمد وارث وغیرہ وغیرہ
 
ویسے یہ بھی بڑے لطیفوں میں سے ایک ہے۔
مجھے آج تک نہیں سمجھ آیا کہ سگریٹ کی ڈبی پر ایسے انتباہ سے کیا فرق پڑتا ہے۔ آج تک کسی کا نہیں سنا کہ ڈبی پر یہ انتباہ پڑھ کر اس نے سگریٹ چھوڑی ہو۔
 
ویسے یہ بھی ایک بڑے لطیفوں میں سے ایک ہے۔
مجھے آج تک نہیں سمجھ آیا کہ سگریٹ کی ڈبی پر ایسے انتباہ سے کیا فرق پڑتا ہے۔ آج تک کسی کا نہیں سنا کہ ڈبی پر یہ انتباہ پڑھ کر اس نے سگریٹ چھوڑی ہو۔
خاص طور پر جب ساتھ میں یہ بھی لکھا ہو کہ "زندہ دلوں کی روایت" وغیرہ وغیرہ
 
Top