ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

سروش

محفلین
فہد اشرف ، انڈیا نے ایک ایڈ بنایا ہوا ہے جو کہ سونی ای ایس پی این وغیرہ پر آرہا ہے ، "25 سالہ ہار کا بدلہ لیں گے"۔ اسکی تاریخ پر کوئی روشنی ڈالیں گے !!!
 

فہد اشرف

محفلین
فہد اشرف ، انڈیا نے ایک ایڈ بنایا ہوا ہے جو کہ سونی ای ایس پی این وغیرہ پر آرہا ہے ، "25 سالہ ہار کا بدلہ لیں گے"۔ اسکی تاریخ پر کوئی روشنی ڈالیں گے !!!
25 سالوں میں ہم افریقہ میں ایک بھی سیریز نہیں جیت سکے ہیں۔
ویسے اس ایڈ پہ کافی تنقید بھی ہوئی ہے.
Watch: South Africa’s promo for India series is so much better than ‘Hisaab 25 saal ka’

From ‘Angrezon ki pungi’ to ‘Hisaab 25 saal ka’, Indian cricket series promos need to grow up
 
ہندوستانی ٹیم ہوم سیریز جن پچوں پر کھیلتی ہے اس حساب سے اگلے پچیس سال بھی افریقہ میں جیتنے کا کوئی امکان نہیں۔
 

فہد اشرف

محفلین
آخری تدوین:

سروش

محفلین
N8LIvw-YQ2C-RNxhFUezMg.png
 
تیسرے سیشن کا کھیل جاری
جنوبی افریقہ 186-2
آملہ 39 اے بی ڈی وی 17

دونوں بلے باز اچھے سے سیٹ ہو چُکے ہیں- وکٹ بھی سازگار دکھائی پڑتی ہے- یعنی کہ ایک بڑا سکور (450 کم از کم) ہوتا دکھائی دے رہا-
 
اشانت نے ڈی ویلئیرز کو ڈھیر کر لیا-
جنوبی افریقہ 199/3

یہاں پر اگر انڈیا جلد ہی ایک اور وکٹ جبکہ دن کے اختتان تک اگر 2-3 اور وکٹس چٹکا لیتا ہے تو پھر وہ بھی آج کے دن میں اپنا شئیر خوب کما لیں گے-
 
82 رنز بنانے کے بعد آملہ جی نے خود کو رن آؤٹ کروا لیا
اور ڈی کوک بنا کھاتے کھولے پویلین واپس
افریقہ 250/5
افریقینز خود کو مشکلات میں ڈالتے ہوئے!!
 

فہد اشرف

محفلین
انڈیا 132-4 روہت ابھی ابھی 10 رن بنا کے ایل بی ڈبلیو، کوہلی 66 رن بنا کر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ابھی 203 رنوں کا قرض چکانا ہے
 
کوہلی جی کی آجکی اننگ خوب داد کی مستحق ہے-
یوں معلوم ہوتا ہے کوہلی جی ایک الگ ہی وکٹ پر کھیل رہے ہیں-
کہہ سکتے ہیں کہ یہ بیٹنگ وکٹ کے لئے سازگار ہے لیکن پھر انہوں جے بہت خوب اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جسکی خوب داد دینا بنتی ہے-
 

محمد وارث

لائبریرین
کوہلی کا انوشکا پر تنقید کرنے والوں کو بھر پور جواب، 153 بنائے۔ انڈیا پہلی اننگز میں 307 رنز بنا سکا اور یوں افریقہ کو صرف 28 رنز کی برتری ملی۔

دوسری اننگز میں افریقہ کے 20 پر 2 آؤٹ یعنی 48 رنز کی برتری۔

انتہائی دلچسپ میچ، سنا ہے باؤنس کم ہو رہا ہے سو چوتھی اننگز میں 250 کا ٹارگٹ بھی مشکل ہو جائے گا انڈیا کے لیے۔
 
Top