ہندوستان کا دورہ جنوبی افریقہ ۔۔ نامہ وقت اور تبصرے

فہد اشرف

محفلین
جنوبی افریقہ کی مجموعی برتری 96 رنوں کی ہو گئی ہے۔ بارش نے فی الحال میچ کو روک رکھا ہے۔
اسکور: جنوبی افریقہ 68-2
ایلگر 29 ڈی ویلیئرس 35 کھیل رہے ہیں
 
چوتھے دن کا آغاز ہو چُکا
افریقہ نے 90-2 سے آغاز کیا اور اسوقت اسکور 102-2
یوں مجموعی برتری 132 رنز

آج فیف الیون کا کڑا امتحان ہوگا آیا وہ میچ جیتنے کے لئے تو وہ کتنے رنز کو اپنے لئے محفوظ اور کتنے اوورز انڈیا کو آؤٹ کرنے کو بچاتے-
یا پھر ڈرا کو ترجیح دیتے-

نوٹ آج اور کل 98 اوورز کا کھیل ہوگا-
 
بریکنگ: کوہلی کو میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ جبکہ 1 ڈی میرٹ پوائنٹ سے نوازا گیا ہے-
یہ غالباً کل اسٹمپس کال کرنے پر ایمپائرز سے بحث پر دیا گیا ہے-
 

محمد وارث

لائبریرین
ڈی میرٹ پوائنٹس کے بارے میں کچھ بتائیں
کوڈ آف کنڈکٹ کی ہر خلاف ورزی کے ساتھ جرمانے کے ساتھ ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں اور یہ خلاف ورزی کے لیول کے ساتھ منسلک ہیں جیسے لیول 1 کی خلاف ورزی کے ساتھ 1 سے 2 ڈی میرٹ پوائٹنس اور لیول 4 کی خلاف ورزی کے ساتھ 7 سے 8 ڈی میرٹ پوائنٹس۔ ایک بار ڈی میرٹ پوائٹ مل جائے تو وہ دو سال تک کھلاڑی کی ہسٹری پر رہتا ہے، دو سال کے اندر 4 ڈی میرٹ پوائنٹس ہو جائیں تو ایک ٹیسٹ میچ یا دو ون ڈے کی پابندی آٹو میٹک لگ جاتی ہے، 8 پوائنٹس کی صورت میں دو ٹیسٹ یا چار ون ڈے کی پابندی۔
 
کوئنٹن ڈی کوک بالآخر آؤٹ ہونے میں کامیاب!!
مسلسل چار گیندوں میں چار ایجز
تین تو سلپ، کیپر کے دائیں بائیں اوپر نیچے سے گزر گئے
جبکہ چوتھا سیدھا پارتھو پٹیل کے ہاتھ میں-

افریقہ 163-5
لیڈ بائے 191

 
چوتھے دن دوسرے سیشن کا کھیل جاری
جنوبی افریقہ 199-5
لیڈ بائے 228 رنز

محمد وارث و یاز یا مفکرینِ ٹیسٹ کرکٹ کیا خیال ہے اگر افریقنز آل آؤٹ نہیں ہوتے تو کیا ٹوٹل سیٹ کرنا چاہئیے اور آخری سیشن کے کتنے اوورز انڈیا کو بیٹنگ کروانی چاہئیے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
چوتھے دن دوسرے سیشن کا کھیل جاری
جنوبی افریقہ 199-5
لیڈ بائے 228 رنز

محمد وارث و یاز یا مفکرینِ ٹیسٹ کرکٹ کیا خیال ہے اگر افریقنز آل آؤٹ نہیں ہوتے تو کیا ٹوٹل سیٹ کرنا چاہئیے اور آخری سیشن کے کتنے اوورز انڈیا کو بیٹنگ کروانی چاہئیے؟
یہ اس بات پر منحصر ہے کل موسم کی کیا صورتحال ہوگی، اگر تو کل موسم سارا دن صاف ہے تو پھر آج شام دس پندرہ کے قریب اوورز اور کل کا سارا دن انڈیا کو دے دینا چاہیئے، آج ابھی 60 اوورز کا کھیل باقی ہے سو افریقہ اگر 45 اوورز مزید کھیل جاتا ہے تو لیڈ 350 کے قریب جا لگے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بعض دفعہ ایسی صورتحال میں آل آؤٹ ہو جانا blessing in disguise ہوتی ہے کیونکہ کپتان محفوظ تر ہونے کے چکروں میں فیصلہ کرنے میں دیر کر کے ایڈوانٹج کھو دیتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
میرے خیال میں مزید 30 اوورز کھیل کر لیڈ کو 330 سے اوپر کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے اور بھارتی ٹیم کو آج تقریباً 20 اوورز کے لئے کھلانا چاہیے
 
مجموعی برتری 251 نز ہو چُکی ہے-
فیف جی کا بلاک-تھن بدستور جاری -
112 گیندوں میں ابتک محض 32 رنز-

اب جب محض 3 ہی وکٹس باقی ہیں اور قریباً 47 اوورز کا کھیل، پھر بھی پلیسیز کی جانب سے رنز بٹورنے کی کوئی کوشش نہیں نظر آ رہی ہے-

نئی گیند بھی محض 6 گیند دور ہے-

ابھی ابھی فیف کی اننگ کی جھلکیاں دکھلائی گئیں-
آف اسٹمپ، اور چوتھی/پانچویں وکٹ کیا خوب اور دلکش ڈیفنس کا مظاہرہ کیا ہے- خوبیش است!
 

یاز

محفلین
فاف جی بھی پویلین لوٹے
کوئی پل آتا ہے کہ آخری وکٹ بھی جائے اور انڈیا چیزنگ شروع کرے
 
Top