واٹس ایپ

ہادیہ

محفلین
تھرڈ پرسن کون ہے اس پر کافی منحصر ہے۔ ہیک کرنے کی ضرورت نہیں کہ آپ کا فون ان لاک ہو تو گھر میں کوئی بھی اٹھا کر چیک کر سکتا ہے۔

تصاویر اگر عام قسم کی ہیں تو بڑا مسئلہ نہیں لیکن اگر قابل اعتراض ہیں تو پھر شیئر کرنا بالکل غلط ہے
گھر والے میرے نزدیک تھرڈ پرسن نہیں ہیں۔ وہ چیک کرلیں اس میں کیا مسئلہ ہوسکتا۔تھرڈ پرسن میں اسے ہی سمجھتی ہوں جو میری فیملی کا فرد نا ہو۔ میرے خیال میں عام تصاویر بھی اتنی ہی پرسنل ہوتی ہیں ۔ جتنی خاص۔ البتہ قابل اعتراض سے آپ کی کیا مراد ہے؟
 
فاخر رضا

قابل اعتراض کوئی بھی ایسا مواد جس میں تشدد کرتے دکھایا گیا ہو. یہ صرف ایک مصداق ہے، اور بھی ہوسکتے ہیں
 
زیک

مسافر
وہاں شاید امریکیوں کو بھی نہیں بخشتے
ایک اہم فرق کے ساتھ: کسی امریکی کو وہ ملک میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتے۔ ڈیوائس پرائیویسی کا معاملہ کورٹ میں جا سکتا ہے جبکہ غیرملکی کو ایسی صورت میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے
 
زیک

مسافر
گھر والے میرے نزدیک تھرڈ پرسن نہیں ہیں۔ وہ چیک کرلیں اس میں کیا مسئلہ ہوسکتا۔تھرڈ پرسن میں اسے ہی سمجھتی ہوں جو میری فیملی کا فرد نا ہو۔ میرے خیال میں عام تصاویر بھی اتنی ہی پرسنل ہوتی ہیں ۔ جتنی خاص۔ البتہ قابل اعتراض سے آپ کی کیا مراد ہے؟
گھر کا فرد ضروری نہیں دوست یا کولیگ بھی آسانی سے آپ کا فون چیک کر سکتے ہیں۔

پرسنل تصاویر اگر آپ نے کسی سے شیئر کیں تو وہ صرف پرسنل نہیں رہیں وہ شخص آگے مزید بھی شیئر کر سکتا ہے۔ اس کا چانس کم ہے اور آپ کو قریبی لوگوں پر بھروسہ کرنا ہوتا ہے لیکن یہ ممکن ضرور ہے۔

قابل اعتراض تصاویر سے مراد ایسی کوئی بھی تصویر جس پر اعتراض ہو سکتا ہو۔ تشدد والی تصاویر، کسی با پردہ شخص کی بغیر مکمل پردے کے تصویر، اخلاق سے گری ہوئی تصویر وغیرہ وغیرہ
 
ہادیہ

محفلین
یہ بات تو ٹھیک کی آپ نے زیک۔۔جن سے ہم شیئر کرتے ہیں وہ بھی شیئر کرسکتے ہیں نیکسٹ ۔۔ چانس تو کم ہوتا ہے ۔مگر بات ہے ہمیں کتنا بھروسہ ہے۔
 
ایک سوال:
واٹس ایپ کے مطابق واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات اور کالز انکریپٹڈ ہوتے ہیں اور ان تک واٹس ایپ سمیت کسی تھرڈ پارٹی کو رسائی نہیں دی جاتی۔ اس بات پر کس حد تک بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟
 
زیک

مسافر
ایک سوال:
واٹس ایپ کے مطابق واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات اور کالز انکریپٹڈ ہوتے ہیں اور ان تک واٹس ایپ سمیت کسی تھرڈ پارٹی کو رسائی نہیں دی جاتی۔ اس بات پر کس حد تک بھروسہ کیا جا سکتا ہے؟
کافی حد تک۔ یاد رہے کہ صرف میسج اینکرپٹڈ ہوتے ہیں میٹاڈیٹا نہیں
 
اے خان

محفلین
مزاج آج کل نازک نازک سے ہیں.
کوئی دیکھے نا دیکھے بشیر تو دیکھے گا.
اسی وجہ سے واٹس ایپ میں صرف دوستوں سے رابطے کے لیے استعمال کرتا ہوں. میرے میسیجز اور تصاویر عمومی ہوتے ہیں اس لئیے پرائیویسی کا سوال پیدا نہیں ہوتا .. :):):):)
 
Top