واٹس ایپ

ہادیہ

محفلین
السلام علیکم۔ کیا حال ہیں محفلین؟
( ویسے میرے جو دو تین ذاتی تھریڈ ہیں ۔ سب میں حال پوچھتی ہوں۔ کبھی کسی نے جواب نہیں دیا۔ )
واٹس ایپ کے حوالے سے کچھ گپ شپ ہوجائے۔
واٹس ایپ communication کا اچھا ذریعہ ہے مگر آج ایک سوال دماغ میں آرہا۔ کیا واٹس ایپ میں بھی سیکیورٹی خدشات ہوسکتے۔ جیسے ہیکنگ وغیرہ کے؟؟
کچھ رائے دیں اس حوالے سے:)
 
آخری تدوین:

ہادیہ

محفلین
کچھ دن پہلے یوٹیوب میں سرچنگ کے دوران ایک ویڈیو دیکھنے کو ملی۔ جس میں واٹس ایپ کی ہیکنگ کا بتایا گیا تھا۔ مطلب آپ جو بھی گپ شپ کرتے ہیں پکس وغیرہ شئیر کرتے ہیں ۔ کوئی بھی آسانی سے ان تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ ایک کوڈ سکینگ کا طریقہ بتایا گیا تھا ۔ جس کے ذریعے آسانی سے کوئی بھی آپ کا واٹس ایپ اپنے سسٹم میں یوز کرسکتا۔
اب میرا سوال یہ ہے۔ کیا واقعی اس میں بھی ایسے خطرات ہوسکتے ہیں؟؟
 
زیک

مسافر

وہ کیو آر کوڈ آپ کے فون واٹس ایپ اکاؤنٹ ہی سے سکین کرنا ہو گا۔ اگر کسی نے آپ کا فون لے کر ایسا کر لیا تو وہ یہ کئے بغیر بھی فون پر تمام میسج پڑھ سکتا ہے
 
فاخر رضا

محفلین
اسپتال میں what's app پر آفیشل گفتگو ممنوع ہے. ظاہراً وجہ یہ ہے کہ یہ محفوظ نہیں ہے. اسے فیس بک سے بھی connect کردیا گیا ہے (option میں)
امریکہ میں ایک دفعہ صرف میرا موبائل اور لیپ ٹاپ مانگا گیا اور password بھی. دس پندرہ منٹ بعد واپس مل گیا. لوگ کہتے ہیں کہ عرب ملکوں سے جانے والے عربوں کو what's app کی وجہ سے پندرہ بیس گھنٹے تک روکا گیا ہے. میرے مریض کے لواحقین کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا. Students کو بھی اس پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
 
فاخر رضا

محفلین
زیادہ تر امریکہ کے سفر میں بہت آسانی سے immigration ہوجاتی ہے خاص طور پر فیملی کے ساتھ. والدین کے ساتھ تو بہت ہی آسان ہوگیا تھا.
میں اب امریکہ جانے سے پہلے سارے مذہبی ٹائپ گروپ delete کردیتا ہوں. مگر اب وہ پوچھتے نہیں ہیں
 
ہادیہ

محفلین
جب بھی کچھ مفت ملے تو سمجھ لیں کہ آپ کسی نہ کسی طرح قیمت ادا کررہے ہیں. کچھ بھی فری نہیں اس دنیا میں
یعنی واٹس ایپ بالکل محفوظ نہیں ہے۔ہم اپنی فیملی فرینڈز سے پکس شئیر کرتے ہیں اور ظاہر ہے یہ سب پرسنل ہے۔ اس کا مطلب ہے تھرڈ پرسن آسانی سے رسائی حاصل کرسکتا؟؟
 
فاخر رضا

محفلین
اپنے موبائل میں کسی بھی ویڈیو کی موجودگی کی ذمہ داری آپ کی اپنی ہے. چاہے وہ آپ forward کریں یا نہ کریں. اسی طرح تصاویر کا بھی حال ہے. کراچی میں کچھ عرصے پہلے ایجنسی والے موبائل لے کر نمبر ڈائل کرکے دیکھ رہے تھے کہ وہ نمبر آپ کے پاس save ہے یا نہیں یا redial لسٹ میں ہے یا نہیں
 
فاخر رضا

محفلین
یعنی واٹس ایپ بالکل محفوظ نہیں ہے۔ہم اپنی فیملی فرینڈز سے پکس شئیر کرتے ہیں اور ظاہر ہے یہ سب پرسنل ہے۔ اس کا مطلب ہے تھرڈ پرسن آسانی سے رسائی حاصل کرسکتا؟؟
فیملی کی تصویروں کو آپ بآسانی defend کرسکتے ہیں مگر کسی کو گولی مارتے یا گلے کاٹنے کی تصاویر کو کیسے defend کریں گے
 
ہادیہ

محفلین
اس میں کل ایک اور آپشن میں نے دیکھی۔ two-step verification.. کیا یہ وہی سہولت ہے جو جی میل نے بھی فراہم کی تھی۔
 
زیک

مسافر
امریکہ میں ایک دفعہ صرف میرا موبائل اور لیپ ٹاپ مانگا گیا اور password بھی. دس پندرہ منٹ بعد واپس مل گیا. لوگ کہتے ہیں کہ عرب ملکوں سے جانے والے عربوں کو what's app کی وجہ سے پندرہ بیس گھنٹے تک روکا گیا ہے.
اس صورت میں وہ آپ کے فون پر تمام میسج پڑھ سکتے ہیں۔ یہ تو جنرل بات ہے کہ کسی کو بھی فون اور پاس کوڈ دیں گے تو وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔

یہ بات یاد رہے کہ کسی بھی غیر ملک میں داخل ہوتے ہوئے آپ کے حقوق نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ امیگریشن افسر آپ کا تمام سوشل میڈیا چیک کر سکتا ہے اور کوئی بھی سوال کر سکتا ہے
 
وہاں شاید امریکیوں کو بھی نہیں بخشتے
 
زیک

مسافر
یعنی واٹس ایپ بالکل محفوظ نہیں ہے۔ہم اپنی فیملی فرینڈز سے پکس شئیر کرتے ہیں اور ظاہر ہے یہ سب پرسنل ہے۔ اس کا مطلب ہے تھرڈ پرسن آسانی سے رسائی حاصل کرسکتا؟؟
تھرڈ پرسن کون ہے اس پر کافی منحصر ہے۔ ہیک کرنے کی ضرورت نہیں کہ آپ کا فون ان لاک ہو تو گھر میں کوئی بھی اٹھا کر چیک کر سکتا ہے۔

تصاویر اگر عام قسم کی ہیں تو بڑا مسئلہ نہیں لیکن اگر قابل اعتراض ہیں تو پھر شیئر کرنا بالکل غلط ہے
 
زیک

مسافر
اسپتال میں what's app پر آفیشل گفتگو ممنوع ہے. ظاہراً وجہ یہ ہے کہ یہ محفوظ نہیں ہے.
ہمارے ہاں کمپنیاں آفس چیٹ اور ای میل کے علاوہ کوئی دفتری بات کرنا صحیح نہیں سمجھتے کہ کسی ایکسٹرنل سسٹم پر کمپنی کا کانفیڈنشل ڈیٹا ہونا برا سمجھا جاتا ہے
 
Top