اردو رسم الخط کا جدید تقاضا

مظہر آفتاب

محفلین
اردو عر بی رسم الخط تو لازوال حیثیت رکھتا ہے مگر عہد حاضر میں اردو کی نئی ضرورت انگریزی رسم الخط جسے عرف عام میں رومن کہا جاتا ہے کیا یہ ممکن ہے آنے والے دنوں میں اردو محفل اردو کی ترقی و ترویج کے لیے شائع ہونے والا مواد رومن اردو میں کنورٹ دے یا پھر محفل کے تین رسم الخط نمایاں کر دیں ؟
 
رومن اردو نے جتنی ترقی کرلی ہے بہت ہے ہماری محفل کے کچھ افراد نے اس پر کافی کام کیا ہے۔مثلاً کنورٹر وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔

جہاں مجبوری وہاں تو چلو مجبوراً رومن میں لکھ لیا۔

مجھے پسند نہیں ہے کہ سہولت ہونے کے باوجود رومن میں لکھا جائے۔
 
فاخر رضا

اتنی بڑی قوم ہے جو مغرب اور انڈیا میں بستی ہے اور اردو سمجھنے کے باوجود لکھ پڑھ نہیں سکتے. انکے لئے تو اچھا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو عر بی رسم الخط تو لازوال حیثیت رکھتا ہے مگر عہد حاضر میں اردو کی نئی ضرورت انگریزی رسم الخط جسے عرف عام میں رومن کہا جاتا ہے کیا یہ ممکن ہے آنے والے دنوں میں اردو محفل اردو کی ترقی و ترویج کے لیے شائع ہونے والا مواد رومن اردو میں کنورٹ دے یا پھر محفل کے تین رسم الخط نمایاں کر دیں ؟

اردو سے رومن اردو میں تبدیلی کافی اہم کام ہے لیکن اس پر فی الحال کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔
محفل کے تین رسم الخط سے آپ کی کیا مراد ہے؟
 
اردو سے رومن اردو میں تبدیلی کافی اہم کام ہے لیکن اس پر فی الحال کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔
محفل کے تین رسم الخط سے آپ کی کیا مراد ہے؟
غالباً ریختہ کی طرز پر عربی، دیوناگری اور رومن رسم الخط کی بات کر رہے ہیں۔
 
مظہر آفتاب

محفلین
رومن اردو نے جتنی ترقی کرلی ہے بہت ہے ہماری محفل کے کچھ افراد نے اس پر کافی کام کیا ہے۔مثلاً کنورٹر وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔

جہاں مجبوری وہاں تو چلو مجبوراً رومن میں لکھ لیا۔

مجھے پسند نہیں ہے کہ سہولت ہونے کے باوجود رومن میں لکھا جائے۔
محترم یہ درست ہے کہ سہولت ہونے کے باوجود رومن میں لکھنا اچھا نہیں ۔ مگر کیا درست نہیں کہ انٹرنیٹ پر رومن میں لکھی گئی تحریر سے زیادہ لوگ مستفید ہوں گے ؟
 
مظہر آفتاب

محفلین
تجویز یقینا اچھی ہے، لیکن اس پر عملدآمد قدرے مشکل ہوگا۔
درست یہ کام مشکل ہے مگر شروعات تو کی جا سکتی ہے زبان کا اصول بھی یہی ہوتا ہے پہلے لوگ بولنا شروع کرتے ہیں پھر اس کے اصول مرتب کیے جانے لگتے ہیں سب پہلے ہمارے اساتذہ کو چاہیے کہ اس کے قواعد وضوابط طے کریں ۔
 
اردو عر بی رسم الخط تو لازوال حیثیت رکھتا ہے مگر عہد حاضر میں اردو کی نئی ضرورت انگریزی رسم الخط جسے عرف عام میں رومن کہا جاتا ہے کیا یہ ممکن ہے آنے والے دنوں میں اردو محفل اردو کی ترقی و ترویج کے لیے شائع ہونے والا مواد رومن اردو میں کنورٹ دے یا پھر محفل کے تین رسم الخط نمایاں کر دیں ؟
رومن اردو کوئی رسم الخط نہیں ہے اور نہ ہی اسکی کوئی اسٹینڈرڈائز شکل موجود ہے۔ اردو کے دو ہی اسٹیڈرڈ رسم الخط ہیں؛
  • عربی
  • دیوناگری
 
اردو رسم الخط کو چھوڑ کر رومن رسم الخط پر منتقل ہونا تو کسی طرح بھی مناسب معلوم نہیں ہوتا، کیونکہ رومن رسم الخط چاہے جتنا بھی مفید ہو، بہرحال اصل اردو خط نہیں۔ البتہ دونوں سہولتیں بیک وقت مہیا کی جاسکیں تو شاید بہتر ہو۔
ویسے جو لوگ اردو پڑھنے والے ہیں ان کو اصل اردو رسم الخط کی طرف آنے میں کیا رکاوٹ ہے؟
 
سروش

محفلین
ناقابل قبول کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ اصل میں اسکی کچھ ضرورت محسوس ہوتی ہے کہیں کہیں ، خاص کر جب ہندی یا اردو مواد کو برصغیر میں آپ عام کرنا چاہیں کہ ہر جگہ کے قارئین پڑھ سکیں تو پھر رومن ہی کی ضرورت پڑتی ہے ۔ اسکے لئے کچھ کام محفل پر ہوچکا ہے ، کچھ ہم نے کیا تھا ۔ لیکن خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہوسکی ۔ پروجیکٹ اب بھی موجود ہے اسی فورم کے رکن عمر اثری بھائی اور @ابوطلحہ بابر بھائی اس پر کام کرتے ہیں ۔
میرا اپنا خیال ہے کہ رومن میں منتقل کرنے کے لئے ہمیں ترکش یا ملائی کے قواعد کو اپنانا چاہئے ۔ بلکہ ترکش تو کافی حد تک اردو کے مماثل ہے اور اسکے حروف آسانی سے اپنائے جاسکتے ہیں ۔ لیکن بہرحال یہ اردو کا نقصان ہوگا ۔
 
مصطفیٰ کمال اتا ترک نے جو ترکی زبان کو رومنائز کیا تھا اسکے فوائد اور نقصانات دونوں ہوئے تھے۔ یہ کام اگر حکومتی پیمانہ پر ہو تو بہتر ہے۔ فی الحال اسکے دور دور تک کوئی آثار نہیں۔
 
اردو محفل بنانے کے مقاصد میں سے ایک مقصد اردو رسم الخط کی ترویج رہا ہے۔ اور الحمد للہ اس میں بڑی حد تک کامیابی رہی ہے۔
اب اردو رسم الخط انٹرنیٹ پر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے، تمام اخبارات نے اردو رسم الخط اپنا لیا ہے، تقریباً تمام اردو بلاگرز نے اردو رسم الخط کو اپنا لیا ہے، دن بدن فیس بک، ٹوئٹر پر اردو رسم الخط میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جہاں تک ریختہ کا معاملہ ہے وہ ایک مکمل آرگنائزیشن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہاں مینولی تمام مواد مختلف رسم الخط میں کنورٹ کیا جاتا ہے۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی آٹومیشن انوالو ہو گی۔
جبکہ اردو محفل پر مواد لوگ انفرادی حیثیت میں پوسٹ کرتے ہیں۔ اور انتظامیہ کے تمام افراد رضاکارانہ کام کر رہے ہیں۔ کل وقتی ٹیم کے بغیر تمام مواد کی کنورژن ناممکن کام ہے۔

آخر میں پھر اسی بات کا اعادہ کروں گا کہ اردو محفل کا مقصد اردو رسم الخط کی ترویج رہا ہے، اسی لیے یہاں رومن میں پوسٹ کرنے کی بھی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ کسی بھی زبان کی ترویج اس کے اپنے رسم الخط میں ہی ممکن ہو سکتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
رومن اردو ناقابلِ قبول ہے۔
بالکل درست کہا۔ پاکستان میں یہ کوشش پہلے بھی کی جا چکی ہے فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں لیکن رومن سکرپٹ کے حمایتی بھول جاتے ہیں کہ اردو میں عربی فارسی سکرپٹ اردو کا لازمی حصہ ہے جس کو بدلنا اردو کے کچھ سو سال اور عربی فارسی کے کئی سو سال پرانے عظیم ذخیرے سے محروم ہونا ہے۔ ایسی ترقی معکوس نامنظور۔ :)
 
Top