قرآن کریم کی تلاوت سنیے

فاخر رضا

محفلین
آپ تو سر کافی سینیئر ہیں، میں اس وقت فقط آٹھ سال کا تھا
ایک اور device کا ذکر کردوں وہ بھی حج کے موقع پر بہت عام نظر آتا تھا، شاید بسم اللہ کے نام سے وہ بھی آڈیو ہی تھا مگر اس میں عربی دیکھ بھی سکتے تھے. شاید اب بھی مل رہا ہو
 
فاخر رضا

محفلین
شروع میں جب یہاں آیا تھا تب ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کی تفسیر save کرکے سنتا تھا، بس سورہ بقرہ ہی سنی مگر ساری تفسیر download نہیں کرسکا، بہت مشکل سے ہورہی تھی
اگر کسی کے پاس mp3 کی پوری تفسیر ہو تو لنک دیں، جہاں سے آسانی سے لے سکیں
 
فاخر رضا

محفلین
اگر آپ 1980 میں آٹھ سال کے تھے تو مجھ سے زیادہ جونیئر نہیں ہیں
سوری چھ سال کا تھا
دادا کے پیچھے نماز پڑھتے تھے سارے بھائی اور امی پیچھے بیٹھی رکھوالی کررہی ہوتی تھیں. عام طور پر مغرب اور عشاء کی نماز کے درمیان غدر ہوتا تھا
 
فاخر رضا

محفلین
سوری چھ سال کا تھا
دادا کے پیچھے نماز پڑھتے تھے سارے بھائی اور امی پیچھے بیٹھی رکھوالی کررہی ہوتی تھیں. عام طور پر مغرب اور عشاء کی نماز کے درمیان غدر ہوتا تھا
دادا عام طور پر قرآن یا دوسری کتب سے واقعات سناتے تھے اور ہم چھوٹے والے بھائی ان کے پیچھے پڑے رہتے تھے کہ واقعات سنائیں، قرآن سے لگاؤ میں ان کا بہت ہاتھ تھا
 
نبیل

تکنیکی معاون
شروع میں جب یہاں آیا تھا تب ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کی تفسیر save کرکے سنتا تھا، بس سورہ بقرہ ہی سنی مگر ساری تفسیر download نہیں کرسکا، بہت مشکل سے ہورہی تھی
اگر کسی کے پاس mp3 کی پوری تفسیر ہو تو لنک دیں، جہاں سے آسانی سے لے سکیں

میں بھی کچھ سائٹس سے آڈیو ڈاؤنلوڈ کرنا چاہتا ہوں لیکن کوئی مؤثر طریقہ معلوم نہیں ہو رہا۔ ابھی تک یہی طریقہ سمجھ آ رہا ہے کہ ویڈیو چلا کر اس کی آڈیو ریکارڈ کر لی جائے۔ لیکن یہ کافی طویل اور محنت طلب طریقہ ہے۔ اس کو آٹومیٹ کرنے کے لیے اگر کچھ سکرپٹس لکھ لی جائیں تو یہ بھی ایک اچھا پراجیکٹ بن سکتا ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
نبیل بھائی میرے دوست نے میرے موبائل میں ایک ایپ ڈالی ہے اسکا نام ٹیوب میٹ ہے tubemate
اس کے ذریعے میں نے کافی سارے لیکچر اوڈیو ڈاون لوڈ کئے ہیں۔ یہ اینڈرواڈ پر مزے سے چلتی ہے۔ لیپ ٹاپ کا مجھے معلوم نہیں۔ آپ مجھے کوئی یوٹیوب کا لنک دیں میں آپ کو موبائل سے اوڈیو بھیج کر دکھاسکتا ہوں۔
یا آپ یہ ایپ انڈوراڈ میں ڈال کر دیکھیں۔
یہ کوئی مستقل حل نہیں ہے صرف ایمرجینسی میں کام آجاتا ہے۔ ورنہ تو بیٹھ کر سننا ہی پڑتا ہے۔
 
زیک

مسافر
شروع میں جب یہاں آیا تھا تب ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ کی تفسیر save کرکے سنتا تھا، بس سورہ بقرہ ہی سنی مگر ساری تفسیر download نہیں کرسکا، بہت مشکل سے ہورہی تھی
اگر کسی کے پاس mp3 کی پوری تفسیر ہو تو لنک دیں، جہاں سے آسانی سے لے سکیں
فرحت ہاشمی کے کچھ لیکچر کی سیریز تو آئی ٹیونز سٹور ہر پاڈکاسٹ کی صورت میں موجود ہیں۔ یہ پاڈکاسٹ سیریز اینڈرائڈ پر بھی چلنی چاہئیں
 
میری کولیکشن
مکمل قرآن
complete.png

مرتل
murattil.png

مجود
Mujawwid.png
 
فاخر رضا

محفلین
قاری خوشی محمد، بچپن میں ptv پر ان کے پروگرام خوب دیکھے اور ساتھ ساتھ پڑھے بھی. کیا دور تھا
یہ ایک لنک یو ٹیوب سے ملا. سوچا یہاں شیئر کروں
سعودیہ میں ہر جگہ ایک قاری اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بچہ، یہ بہت مشہور کیسٹ تھی. اس وقت اتنے پیسے نہیں ہوتے تھے کہ خریدیں، بس حج کرلیتے تھے. اب اگر گیا تو شاید ضرور خرید لوں
اور بھی بہت سی یادداشتیں ہیں. جیسے جیسے یاد آئیں شیئر کروں گا
 
بعد میں یہ سلسلہ قاری صداقت علی نے جاری رکھا۔
خاص طور پر پنجاب میں تجوید اور قرآن کو صحیح پڑھنے کا شوق بڑھانے میں قاری خوشی محمد الازہری کا بہت بڑا کردار ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
ہمارے گھر میں حج کا خطبہ اور تراویح ٹی وی پر باقاعدہ سنی جاتی تھی. ہمیں تراویح میں جانے کی تو اجازت نہیں تھی مگر ٹی وی پر سب بھائی قرآن لے کر بیٹھ جاتے تھے. بعض اوقات غلطیاں بھی پکڑتے تھے خاص طور پر تین روزہ تراویح میں. مگر سیکھنے کو بہت ملتا تھا. قاری سدیس کی سعودی عرب سے تراویح اور نماز اب بھی دیکھتے ہیں
اب کراچی میں ترجمہ کے ساتھ تراویح شروع ہو گئی ہے وہاں ایک دوست کے ساتھ گیا تھا. بہت اچھا لگا.
آجکل سورہ حدید بمع ترجمہ روزانہ سن رہا ہوں. ہر دفعہ نئے معنی سمجھ آتے ہیں
 
Top