حیران کن میچ

نبیل

تکنیکی معاون
جوہانسبرگ میں ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز دو کے مقابلے میں تین میچوں سے جیت لی ہے۔

وانڈروز میں ہونے والے میچ میں کئی عالمی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر عالمی چیمپئن کے خلاف ون ڈے سیریز تین دو سے جیت لی۔ اتوار کو ہونے والے میچ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ، سب سے بڑے ہدف کے تعاقب کا ریکارڈ، میچ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کاریکارڈ، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کے حوصلے اور جذبے کا ریکارڈ بنا۔ آسٹریلیا نے 434 رنز 4 وکٹ پر بنا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔ سخت دباؤ کے باوجود جنوبی افریقا نے ہمالیہ جیسا اسکور ایک گیند قبل عبور کیا۔ میزبان ٹیم نے 438رنز 9وکٹ پر 49.5 اوورز میں بنائے۔ اس طرح آسٹریلیا کا سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ چند گھنٹے میں جنوبی افریقا نے اپنے نام کرلیا۔ دنیا کی نمبر ایک ٹیم کی بولنگ 434 رنز کا دفاع نہ کرسکی۔ میچ کے دوران مجموعی طور پر 872 رنز بنے۔ یہ کسی بھی میچ میں سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ ہے۔ دو سال قبل کراچی میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں 15وکٹوں پر 693رنز بنے تھے۔ جنوبی افریقا نے سب سے بڑے ہدف کا تعاقب کیا ۔ اسی سیزن میں کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف 49 اوورز میں 8وکٹ پر 332رنز بنا کر میچ دو وکٹ سے جیتا تھا۔ جنوبی افریقا کی جیت کے ہیرو اوپنر ہرشل گبز تھے، انہوں نے 111 گیندوں پر 175رنز بنائے۔ ان کی اننگ میں 7چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔ انہوں نے کپتان گریم اسمتھ کے ہمراہ 187رنز کی شراکت قائم کی۔ اسمتھ نے 56گیندوں پر 2 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے90رنز بنا ئے۔ وکٹ کیپر مارک باؤچر 43گیندوں پر 50رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ وان ڈرواتھ نے 18گیندوں پر 35رنز اسکور کئے، آسٹریلیا کی جانب سے لوئیس نے 10اوورز میں 113 رنز دیئے۔ آسٹریلوی ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میں چار سو رنز اسکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔ اتوار کو وانڈروز میں میزبان جنوبی افریقا کے خلاف اس نے چار وکٹ پر 434 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔ کپتان رکی پونٹنگ نے تیز ترین سنچری اسکور کی۔ پونٹنگ نے 105گیندوں پر 164رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی۔ انہوں نے مائیکل ہسی کے ہمراہ تیسرے وکٹ پر 158رنز کا اضافہ کیا،ہسی نے 81رنز بنا کر عالمی چیمپئن کو نیا ریکارڈ بنانے میں مدد دی۔ دس سال قبل سری لنکا نے کینیا کے خلاف 5وکٹ پر 398رنز بنائے تھے۔ اب رکی پونٹنگ کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بیٹنگ وکٹ پر آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایڈم گلکرسٹ نے 55 اور سائمن کیٹیج نے 79رنز اسکور کئے، دونوں نے پہلی وکٹ پر 15اوورز میں 97 رنز کا اضافہ کیا۔ جنوبی افریقا کو میچ میں شان پولاک ، آندرے نل اور شیرل لینگولٹ کی خدمات حاصل نہ تھیں۔ رکی پونٹنگ نے اس گراؤنڈ میں ورلڈ کپ فائنل میں 140رنز بنائے تھے۔ انہوں نے کیٹیج کے ساتھ 93گیندوں پر 119 رنز کی شراکت قائم کی۔ آسٹریلیا نے 48ویں اوورز میں 400رنز مکمل کئے، سائمنڈز نے 13 گیندوں پر 27ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ پونٹنگ نے 9چھکے اور 12 چوکے مارے، ہسی نے 3 چھکے اور 9چوکے مارے، جنوبی افریقا کے کیلس نے 6اوورز میں 70رنز دیئے۔میچ کے اختتام پر پونٹنگ اور گبز کو مشترکہ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
 
Top