املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

لاریب مرزا

محفلین
"تاثیر" سے آپ لوگوں کی کیا مراد ہے؟ کسی پھل یا سبزی کا اثر گرم یا ٹھنڈا کیسے ہوسکتا ہے؟
کسی کو الرجی ہو تو وہ اور چیز ہے۔
اگر ابھی بھی "تاثیر" کی خاطر خواہ سمجھ نہ آئی ہو تو مزید وضاحت کے لیے پروین شاکر کا یہ شعر ملاحظہ فرمائیے۔
اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا
روح تک آ گئی "تاثیر" مسیحائی کی

:grin:
 
عثمان

محفلین
تاثیر سے مراد ہے کہ کسی چیز کے کھانے سے انسانی جسم پر ہونے والے اس کے اثرات
پاکستان اور بھارت میں یونانی طب میں سب کھانے کی چیزوں کو ان کے گرم، ٹھنڈا، تر اور خشک کی کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے۔ مثلا بادام گرم تر ہوتے ہیں اور بینگن گرم خشک۔ ان کی بہت سی مثالیں دی جاسکتی ہیں۔
بادام کا “اثر” جسم پر “ گرم تر” ہونے کی وضاحت کیجئے۔
 
عثمان

محفلین
اگر ابھی بھی "تاثیر" کی خاطر خواہ سمجھ نہ آئی ہو تو مزید وضاحت کے لیے پروین شاکر کا یہ شعر ملاحظہ فرمائیے۔
اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا
روح تک آ گئی "تاثیر" مسیحائی کی

:grin:
میرا بھی یہی خیال ہے کہ “تاثیر” کی تعریف شاعری ہی میں مل سکتی ہے۔ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
بادام کا “اثر” جسم پر “ گرم تر” ہونے کی وضاحت کیجئے۔
آپ کو واقعی کسی چیز کی گرم یا خشک یا ٹھنڈی تاثیر کی وضاحت درکار ہے؟؟ ہم ایک سنجیدہ مثال پیش کرتے ہیں۔ موسم سرما میں ہمیں بہت سردی محسوس ہوتی ہے۔ امی جان ہمارے لیے خصوصی طور پر خشک انجیر منگواتی اور ہمیں کھلاتی ہیں۔ انجیر کی گرم تاثیر کے باعث کبھی چہرے پر پمپل نکل آئے تو ہم بہت شور مچاتے ہیں۔ پھر امی جان کہتی ہیں کہ یا تو سردی سردی مت کیا کریں یا پمپل پمپل مت کیا کریں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین

مرزا غالب بھی سردی کا علاج ایک چیز سے فرمایا کرتے تھے، ہم ان کے ازلی مرید ہونے کی بنا پر "غالب غالب" تو کر سکتے ہیں لیکن "وہ وہ" نہیں کر سکتے، افسوس! :)
 
زیک

مسافر
آپ کو واقعی کسی چیز کی گرم یا خشک یا ٹھنڈی تاثیر کی وضاحت درکار ہے؟؟ ہم ایک سنجیدہ مثال پیش کرتے ہیں۔ موسم سرما میں ہمیں بہت سردی محسوس ہوتی ہے۔ امی جان ہمارے لیے خصوصی طور پر خشک انجیر منگواتی اور ہمیں کھلاتی ہیں۔ انجیر کی گرم تاثیر کے باعث کبھی چہرے پر پمپل نکل آئے تو ہم بہت شور مچاتے ہیں۔ پھر امی جان کہتی ہیں کہ یا تو سردی سردی مت کیا کریں یا پمپل پمپل مت کیا کریں۔ :)
چلیں یہ تو واضح ہوا کہ پمپل نکل آئے تو کچھ دن پہلے جو بھی کھایا ہو اسے گرم تاثیر سمجھ لیا جائے۔ ٹھنڈی تاثیر کی کیا نشانی ہے؟
 
عثمان

محفلین
آپ کو واقعی کسی چیز کی گرم یا خشک یا ٹھنڈی تاثیر کی وضاحت درکار ہے؟؟ ہم ایک سنجیدہ مثال پیش کرتے ہیں۔ موسم سرما میں ہمیں بہت سردی محسوس ہوتی ہے۔ امی جان ہمارے لیے خصوصی طور پر خشک انجیر منگواتی اور ہمیں کھلاتی ہیں۔ انجیر کی گرم تاثیر کے باعث کبھی چہرے پر پمپل نکل آئے تو ہم بہت شور مچاتے ہیں۔ پھر امی جان کہتی ہیں کہ یا تو سردی سردی مت کیا کریں یا پمپل پمپل مت کیا کریں۔ :)
کیا انجیر کھانے کے بعد آپ کو سردی لگنا بند ہو جاتی ہے یا جسم کا اوسط درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے ؟
چہرے پر دانے کچھ لوگوں کو انڈا کھانے سے بھی نکل آتے ہیں۔ دانوں سے گرم سرد اثر کے کیا معنی ہوئے؟
انجیر یا انڈے میں ماسوائے متعلقہ نیوٹریشن کے اور کوئی گرمی سردی نہیں۔ چہرے پر دانوں کا تعلق غالبا مختلف افراد کے الرجک ری ایکشن سے ہے۔
 
کچھ لوگوں کو غذایت سے بھرپور اشیاء کے استعمال سے ان کے خون میں حدت یا گرمی کا توازن بڑھ جاتا ہے وہ زیادتی مختلف صورتوں میں ظاہر ہوتی ہے ۔ایک مثال لاریب بہن کی آپ کے سامنے ہے۔
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
کیا انجیر کھانے کے بعد آپ کو سردی لگنا بند ہو جاتی ہے یا جسم کا اوسط درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے ؟
چہرے پر دانے کچھ لوگوں کو انڈا کھانے سے بھی نکل آتے ہیں۔ دانوں سے گرم سرد اثر کے کیا معنی ہوئے؟
انجیر یا انڈے میں ماسوائے متعلقہ نیوٹریشن کے اور کوئی گرمی سردی نہیں۔ چہرے پر دانوں کا تعلق غالبا مختلف افراد کے الرجک ری ایکشن سے ہے۔
جی ہاں، اسے اتفاق ہی کہا جا سکتا ہے کہ خشک میوہ جات کے استعمال سے سردی میں خاصی کمی محسوس ہوتی ہے۔ باقی اشیاء کی گرم اور سرد تاثیر اور ان کے اثرات کے قصے تو ہم اپنی نانی اماں سے بھی سنتے آئے ہیں۔ اب بزرگوں کی باتوں کو ہم جھٹلا تو نہیں سکتے۔
 
ہادیہ

محفلین
ہائے یہ کیا بحث چھیڑ دی ظالمو!!!! اس ٹھنڈی گرم تاثیر نے مجھے اور میرے گھر والوں کو صحیح گھمایا ہوا ہے۔ بہاولپور کے ڈاکٹر یاسین(نیورو سرجن) ہیں۔ میرے آدھے سر میں درد نہیں کم ہوتا ۔۔ امی مجھے وہاں لے گئی ۔۔ ڈاکٹر صاحب نے ٹیسٹ وغیرہ کیے جس میں ایکسرا بھی شامل تھا ۔ بعد میں مجھے یہ بتایا۔۔ آپ کی وینز کا کچھ مسئلہ ہے جب بھی آپ کوئی ایسی چیز کھاتی ہیں جس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے تو درد شروع ہوجاتا ہے۔ اب اس کا صرف یہی حل ہے آپ کوئی بھی ٹھنڈی تاثیر والی چیز نا کھائیں اور پانی بھی فل گرمی میں بھی بوائل پینا ۔۔ جیسے چائے پیتے ہیں اتنا گرم:(۔۔ میں نے کہا ڈاکٹر صاحب گرمی میں اتنا گرم پانی کیسے پی سکتے۔ اس نے سیدھا جواب دیا سوری پھر آپ ٹھیک نہیں ہوسکتی ۔۔
اس کے بعد وہاں تو دوبارہ نہیں گئی مگر امی جان کو ایک بات مل گئی۔ جب بھی سردرد کرتا امی کہتیں کوئی ٹھنڈی چیز کھادی ہونی:ڈی
اب بتائیں بندہ کیا کرے۔۔۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا انجیر کھانے کے بعد آپ کو سردی لگنا بند ہو جاتی ہے یا جسم کا اوسط درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے ؟
چہرے پر دانے کچھ لوگوں کو انڈا کھانے سے بھی نکل آتے ہیں۔ دانوں سے گرم سرد اثر کے کیا معنی ہوئے؟
انجیر یا انڈے میں ماسوائے متعلقہ نیوٹریشن کے اور کوئی گرمی سردی نہیں۔ چہرے پر دانوں کا تعلق غالبا مختلف افراد کے الرجک ری ایکشن سے ہے۔
یہ ایک رپورٹ ہے جس میں اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ ایک ہی خوراک مختلف لوگوں میں کس طرح مختلف اثرات ڈالتی ہے۔ گو یہ ایک محدود سٹڈی تھی اور ایک خاص پہلو سے کی گئی ہے لیکن اس سے بہرحال یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک ہی خوراک مختلف انسانوں پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے یا ہو سکتی ہے! "تاثیر" لوکل طب میں کچھ اسی سے ملتی جلتی بات ہے، یہاں حکیموں نے انسانوں کے مزاج کے حوالے سے ان کی تقسیم کی ہوئی ہے اور پھر اس تقسیم کی بنیاد پر خوراک یا دوا کا مشورہ دیتے ہیں کہ فلاں مزاج کو فلاں طرح کی خوراک فائدہ یا نقصان دے گی۔ اس کو شاید سائنسی طریقے سے ثابت تو نہ کیا جا سکے لیکن ایک ہی خوراک کا مختلف لوگوں پر مختلف اثر ہونا عام روزمرہ کے مشاہدے کی بات ہے اور اوپر والی رپورٹ بھی اس کو ثابت کرتی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بادام کا “اثر” جسم پر “ گرم تر” ہونے کی وضاحت کیجئے۔
میں اس کی کوئی سائنسی توجیہ تو پیش نہیں کر سکتا لیکن مشاہدہ بتا سکتا ہوں کہ میری بیوی اگر چند بادام بھی کھا لے تو اس کے سر میں درد، چکر، جسم میں گرمی اور بے چینی، بلڈ پریشر میں اضافہ وغیرہ شروع ہو جاتا ہے اور یہ صرف بادام کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ ہر اس طرح کی چیز جسے یہاں لوکلی "گرم" سمجھا جاتا ہے، دوسری طرف میرے لیے ایک ہی نشست میں پاؤ ڈیڑھ پاؤ بادام کھا جانا اور کچھ بھی محسوس نہ کرنا ایک عام بات ہے! لیکن افسوس کہ مہنگے بہت ہو گئے ہیں! :)
 
زیک

مسافر
ہائے یہ کیا بحث چھیڑ دی ظالمو!!!! اس ٹھنڈی گرم تاثیر نے مجھے اور میرے گھر والوں کو صحیح گھمایا ہوا ہے۔ بہاولپور کے ڈاکٹر یاسین(نیورو سرجن) ہیں۔ میرے آدھے سر میں درد نہیں کم ہوتا ۔۔ امی مجھے وہاں لے گئی ۔۔ ڈاکٹر صاحب نے ٹیسٹ وغیرہ کیے جس میں ایکسرا بھی شامل تھا ۔ بعد میں مجھے یہ بتایا۔۔ آپ کی وینز کا کچھ مسئلہ ہے جب بھی آپ کوئی ایسی چیز کھاتی ہیں جس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے تو درد شروع ہوجاتا ہے۔ اب اس کا صرف یہی حل ہے آپ کوئی بھی ٹھنڈی تاثیر والی چیز نا کھائیں اور پانی بھی فل گرمی میں بھی بوائل پینا ۔۔ جیسے چائے پیتے ہیں اتنا گرم:(۔۔ میں نے کہا ڈاکٹر صاحب گرمی میں اتنا گرم پانی کیسے پی سکتے۔ اس نے سیدھا جواب دیا سوری پھر آپ ٹھیک نہیں ہوسکتی ۔۔
اس کے بعد وہاں تو دوبارہ نہیں گئی مگر امی جان کو ایک بات مل گئی۔ جب بھی سردرد کرتا امی کہتیں کوئی ٹھنڈی چیز کھادی ہونی:ڈی
اب بتائیں بندہ کیا کرے۔۔۔۔۔۔
روز آئس کریم کھائیں
 
Top