پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

ابن توقیر

محفلین
پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے پاکستان کو یہاں۔احمد شہزاد چوتھے اوور کی دوسری بال پر آوٹ ہوکرواپس روانہ ۔
او سوری،احمد شہزاد تو ہیں ہی نہیں آج۔
عادت سی ہوگئی ہے نا ان کے آوٹ کا قصہ لکھنے کی اس لیے بے دھیانی سے ٹائپ ہوگیا۔

دس اوورز میں پاکستان کے 53 رنز اور کوئی آوٹ نہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں افریقہ نے ٹائیگرز کے خلاف 104 رنز سے جیت حاصل کی ہے۔یوں انہیں سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
 

ربیع م

محفلین
پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ہے پاکستان کو یہاں۔احمد شہزاد چوتھے اوور کی دوسری بال پر آوٹ ہوکرواپس روانہ ۔
او سوری،احمد شہزاد تو ہیں ہی نہیں آج۔
عادت سی ہوگئی ہے نا ان کے آوٹ کا قصہ لکھنے کی اس لیے بے دھیانی سے ٹائپ ہوگیا۔

دس اوورز میں پاکستان کے 53 رنز اور کوئی آوٹ نہیں۔
ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
 

ابن توقیر

محفلین
امام الحق جی سٹرائیک کوبھی گھمائیں پھرائیں۔ہماری ٹیم کی طرح وہ بھی دوڑ "شوڑ" کر وزن کم کرنے کے حق میں نہیں لگتے۔
مانتے ہیں کہ ہدف کم ہے پر ایک اچھے بلے باز کی خوبی ہوتی ہے کہ وہ فیلڈرز کو تنگ کیے رکھتا ہے۔خیر امام کو یہاں پہلے میچ کا پریشر ہونے کی وجہ سے گنجائش دے دیتے ہیں۔
 

حسیب

محفلین
تھرنگا جی اک شاندار کھلاڑی "تھے"- جے سوریا جی کیساتھ ملکر انہوں کیرئیر کا آغاز انتہائی خوبصورتی سے کیا تھا- اور جیسے انہوں نے ابتدا میں سینچریاں بنائی تھیں- قیاس تھا کہ جلد ہی لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سے ہونگے- البتہ بعد میں پابندی نے انکے کیرئیر کو کافی بڑا دھچکا دیا-
واپسی اتنی شاندار نہیں ہوئی تھی البتہ اب آہستہ آہستہ بہتر تر ہوتے چلے جا رہے ہیں-
پابندی کس سلسلے میں تھی؟؟
 

ابن توقیر

محفلین
مجھے ڈر ہے کہ یہ عمران نذیر، صہیب مقصود کے نقشِ قدم پر چل رہا ہے۔
بہت خاص موقع پر کھیلی گئی ان کی ایک خاص اننگز شاید خاص وقت تک ان کے قائم آئے گی، ایسا لگ رہا ہے۔ وگرنہ کافی خامیاں پائی جاتی ہیں ان کی بلے بازی میں۔
 
Top