گلگت بلتستان کے سفر کا پلان

زیک

مسافر
جون جولائی میں گلگت بلتستان کے سفر کی پلاننگ میں مدد دیں۔ پلان دس بارہ دنوں کا ہے۔

ایسی کونسی جگہیں ہیں جو دیکھنی لازم ہیں؟

کونسے ایک یا زیادہ دن کے ہائک سینری کے لحاظ سے بہترین ہیں؟

اسلام آباد سے بائی روڈ جانا بہتر ہو گا؟ یا بذریعہ جہاز؟ یا جاتے ہوتے سڑک سے اور واپسی جہاز پر؟

کچھ جگہیں جو ذہن میں ہیں:

فیری میڈوز اور ننگا پربت بیس کیمپ
درہ خنجراب
ہنزہ
 
ابن توقیر

محفلین
میرا اپنا ارادہ بھی یاز جی سے راہنمائی لینے کا تھا،اب انہیں یہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس سفر کے پلان کے لیے کچھ مدد کریں۔یہ معلومات تو میرے لیے بھی مفید رہیں گی کہ شدت سے چاہ ہے اس سفر کی مگر موقع نہیں مل رہا۔
 
حالیہ سفر کے دوران ناران ایک ہوٹل میں چسپاں شمال کا نقشہ جو وافی معلومات فراہم کر رہا ہے۔ اللہ کرے معلومات واضح نظر آجائیں۔ اس کی چھوٹی کاپی مجود ہے جو آن ڈیمانڈ سکین کر دیں گے۔ اس سے بہت سہولت رہے گی

JmXsKAu.jpg

Gf5MA97.jpg
 
لاریب مرزا

محفلین
زبردست زیک بھائی!! دس بارہ دن کا پلان تو بہت خوب ہے۔ ہنزہ میں ہماری ملاقات ایک ایڈونچر کنسلٹنٹ جاوید علی خان صاحب سے ہوئی تھی۔ ان کا خیال تھا کہ کم از کم دس بارہ دن تو ضرور ہونے چاہیئں اس پلان کے لیے۔ اس سے کم کا ان کے نزدیک کوئی فائدہ نہیں۔ :cry: :cautious:

ایسی کونسی جگہیں ہیں جو دیکھنی لازم ہیں؟
جگہیں تو کافی ہیں۔ بلتت ضرور دیکھیے گا۔ جاوید صاحب کے مطابق بلتت وہ واحد جگہ ہے جہاں سے آپ پاکستان کی پانچ مشہور چوٹیوں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔ ان چوٹیوں کے نام یہ ہیں۔ Rakaposhi, ladyfinger, ulter, deran, hoper
اب پتہ نہیں وہ قلعہ بلتت کی بات کر رہے تھے یا بلتت گاؤں کی۔ ہم قلعہ بلتت کی سیر کر کے واپس آ چکے تھے تب ان سے ملاقات ہوئی۔ ورنہ قلعے کی چھت پہ کھڑے ہو کے پانچوں پہاڑ ڈھونڈ نکالتے۔ :waiting:

کونسے ایک یا زیادہ دن کے ہائک سینری کے لحاظ سے بہترین ہیں؟
ہائک جاوید علی خان صاحب کو بھی بہت پسند تھی۔ ان کا خیال ہے کہ ہر بندہ ہائیک نہیں کر سکتا۔ اور اصل لطف ہائیکنگ میں ہی ہے۔
(ہم بار بار جاوید صاحب کا نام اس لیے لے رہے ہیں کہ ان کی فراہم کردہ معلومات کا کریڈٹ ہم نہیں لینا چاہتے۔ :angel3: )
باقی ہمیں تو ہر سینری خوبصورت لگ رہی تھی۔ :)

اسلام آباد سے بائی روڈ جانا بہتر ہو گا؟ یا بذریعہ جہاز؟ یا جاتے ہوتے سڑک سے اور واپسی جہاز پر؟
ہمیں کیا معلوم وہاں جہاز جاتے ہیں یا نہیں۔ لیکن اتنا پتا ہے کہ ان جگہوں پہ لوکل سفر کرنا ذرا مشکل ہے۔
 
لاریب مرزا

محفلین
کچھ جگہیں جو ذہن میں ہیں:

فیری میڈوز اور ننگا پربت بیس کیمپ
درہ خنجراب
ہنزہ
عطاء آباد جھیل پلان میں ضرور رکھیں۔ اس جھیل کے متعلق کافی ساری دلچسپ باتیں ہیں۔ جیسا کہ یہ جھیل دریائے ہنزہ میں ایک بہت بڑا پہاڑ ٹوٹ کر گرنے سے وجود میں آئی تھی۔ اس حادثے سے ارد گرد کا علاقہ زیر آب آ گیا تھا اور تین سال لگے اسے ایک جھیل بننے میں۔
یہ جھیل پہلے 25 کلومیٹر تھی اب کم ہو کر 17 کلومیٹر رہ گئی ہے۔ امکان ہے کہ دس سال تک یہ جھیل ختم ہو جائے گی۔ وغیرہ وغیرہ۔
جس جس جگہ پہ ہم گئے تھے ان کی تصاویر کے ساتھ ساتھ اس کے متعلق ملنے والی دلچسپ معلومات کو بھی ہم نے اپنے سفر نامے کا حصہ بنانے کا سوچا تھا لیکن لکھ نہیں پا رہے۔ مصروفیت اور سستی آڑے آ جاتی ہے۔ :cry:
 
آخری تدوین:

عطاء آباد جھیل کے نتیجے میں قراقرم ہائیوے کا جو حصہ تباہ ہوا تھا اس کا متبادل روٹ مکمل بن چکا ہے؟
 
لاریب مرزا

محفلین
عطاء آباد جھیل کے نتیجے میں قراقرم ہائیوے کا جو حصہ تباہ ہوا تھا اس کا متبادل روٹ مکمل بن چکا ہے؟
غالباً بن چکا ہو گا۔ ہم اس بارے میں نہیں جانتے۔ ہمیں تو شاید اس حادثے کی بھی خبر نہ ہوتی لیکن جس ہوٹل میں ہمارا قیام تھا اس کی انٹرینس میں کچھ تصاویر آویزاں تھیں۔ ہم نے سوچا کہ ان تصاویر میں کچھ اہم ہے تب ہی تو یہاں لگا رکھی ہیں۔ یوں معلوم ہو رہا تھا کہیں سیلاب آیا ہو۔ ہم نے استفسار کیا تو معلوم ہوا کہ کچھ سال پہلے (شاید سات سال) ہنزہ میں ایک حادثہ ہوا تھا اس کے نتیجے میں ارد گرد کا کچھ علاقہ (انہوں نے کلومیٹر بھی بتائے تھے لیکن ذہن سے نکل گئے) بالکل تباہ ہو گیا تھا۔ یہ تب کی تصاویر ہیں۔
 
عثمان

محفلین
اپنی آمد اور دورہ سیاحت کو مکمل طور پر خفیہ رکھیے۔
امید ہے یہ سفر آپ کی خواہشات کے مطابق ہوگا، انشااللہ! :)
 
کچھ مزید ٹیگ جنہوں نے محفل پر اس علاقے کے سفرنامے پوسٹ کئے ہیں:
محمد ابوبکر عبداللہ محمد لاریب مرزا

زیک بھائی اس کے لئے یاز بھائی ہی سب سے بہترین آپشن ہیں۔ خیر اب آ پ نے موقع دیا ہے تو میں اپنا لُچ ضرور تلوں گا;)۔

ایسی کونسی جگہیں ہیں جو دیکھنی لازم ہیں؟

شمشال وادی۔ اور اس میں ایک چوٹی ہے "یازغل سر" جس سے متاثر ہو کر یاز بھائی نے اس نک کا انتخاب کیا ہے۔ ہو سکے تو ادھر ضرور نکلیں۔ باقی وہی فہرست ہے جو آپ نے بتلائی لیکن ہنزہ کی بجائے سکردو سے آگے نکل جائیں زیادہ عُمدہ ہے۔

کونسے ایک یا زیادہ دن کے ہائک سینری کے لحاظ سے بہترین ہیں؟

راکا پوشی بیس کیمپ جانے کی کوشش کریں۔ تین دن کی ہائک ہے۔لیکن آپکے ٹریک ریکارڈ کے مطابق آ پ دو دن میں بھی کر سکتے ہیں۔

اسلام آباد سے بائی روڈ جانا بہتر ہو گا؟ یا بذریعہ جہاز؟ یا جاتے ہوتے سڑک سے اور واپسی جہاز پر؟

میں تو بائی روڈ ہی کہوں گا ۔جہاز سے جانا اس لحاظ سے بہتر ضرور ہے کہ آپ کا ایک دن بچ جائے گا۔ اسلئے میں یہی کہوں گا کہ آپ جائیں گاڑی سے اور واپسی سکردو سے جہاز پر کر لیں

عطاء آباد جھیل کے نتیجے میں قراقرم ہائیوے کا جو حصہ تباہ ہوا تھا اس کا متبادل روٹ مکمل بن چکا ہے؟

جی بھائی بن چکا ہے اور بہترین حالت میں ہے۔
 
زیک

مسافر
ہنزہ کی بجائے سکردو سے آگے نکل جائیں زیادہ عُمدہ ہے۔
سکردو 22 سال پہلے گئے تھے۔ خیر دوبارہ بھی جایا جا سکتا ہے۔

سکردو اور ہنزہ میں فاصلہ اتنا زیادہ ہے کہ دونوں جگہ جانا کافی وقت ضائع کرتا ہے۔

اگر سکردو کی طرف جانا ہو تو آپ کے خیال میں کہاں کہاں جانا چاہیئے؟
 
یہاں سیر کی کیا آپشنز ہیں؟ جیپ پر؟ دن بھر کی ہائک؟ کئی دن کی ٹریکنگ اور کیمپنگ؟

چونکہ میرا شدید ارادہ تھا یہاں جانے کا لیکن جا نہیں سکا اسلئے جو معلومات اکٹھی کیں انکے مطابق یہ تمام آپشن ممکن ہیں۔ میرے خیال آپ ایک ہی دن لگائیں تاکہ مزید جگہیں بھی دیکھ سکیں اور جیب ہی کروا لیں۔

جی بالکل زیک بھائی! فیملی کے ساتھ بالکل جایا جا سکتا ہے۔ کسی بھی جگہ جانے میں کوئی خدشہ یا خطرہ نہیں ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو سن کے حیرانی ہوتی ہے، لیکن یہ سچ ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات پرامن ترین علاقہ ہیں۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہم شمشال نامی انتہائی دور افتادہ مقام سے واپس ٹریک کرتے آ رہے تھے کہ پولینڈ کی ایک خاتون جس کے ساتھ صرف ایک مقامی گائیڈ تھا، وہ شمشال کی جانب جاتی دکھائی دی۔ اس سے پوچھا کہ بی بی کہاں کا ارادہ ہے، تو اس نے بتایا کہ شمشال پاس کا ٹریک کرنے کا ارادہ ہے۔ خیال رہے کہ ہم شمشال گاؤں سے واپس لوٹ رہے تھے جبکہ شمشال پاس وہاں سے بھی مزید ہفتہ بھر آگے کا ٹریک تھا۔

سکردو 22 سال پہلے گئے تھے۔ خیر دوبارہ بھی جایا جا سکتا ہے۔

سکردو اور ہنزہ میں فاصلہ اتنا زیادہ ہے کہ دونوں جگہ جانا کافی وقت ضائع کرتا ہے۔

اگر سکردو کی طرف جانا ہو تو آپ کے خیال میں کہاں کہاں جانا چاہیئے؟

خپلو یا پھر برزل پاس
 
یہ جھیل پہلے 25 کلومیٹر تھی اب کم ہو کر 17 کلومیٹر رہ گئی ہے۔ امکان ہے کہ دس سال تک یہ جھیل ختم ہو جائے گی۔ وغیرہ وغیرہ۔
چونکہ یہ جھیل حادثاتی طور پر وجود میں آئی تھی اسلئے ممکن ہے کہ یہ درست ہو لیکن میرا خیال ہے کہ جھیل کافی اچھا سیاحتی پوائنٹ بن چُکی اس لئے اب اسکو ختم ہونے سے بچایا جا ئے گا۔ ورنہ تو تب ہی ختم کی جا سکتی تھی

ہمیں تو شاید اس حادثے کی بھی خبر نہ ہوتی ل
ہائیں کس دُنیا میں رہتی ہیں:unsure:۔
جیالے احباب تو اسے زرداری صاب کے معجزے پر بھی محمول کرتے کہ انہوں نے ہنزہ کی خوبصورتی میں ایک جھیل کا اضافہ کیا:cool:۔
 
Top