بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

ہادیہ

محفلین
زبردست۔
اس سے ایک بات یاد آئی ۔ اکثر لوگ ہاتھ کی لکیروں پر بھی یقین رکھتے ہیں تقدیر کے فیصلوں کو منسوب کرتے ہیں جب کہ ایسا نہیں ہوتا ۔ ایک جگہ پڑھا تھا قسمت تو ان کی بھی ہوتی جن کے ہاتھ نہیں ہوتے۔۔۔
میرے مراسلے پر پرمزاح کی ریٹنگ دی گئی جبکہ اس میں ہنسنے والی کوئی بات مجھے نہیں ملی۔۔ وجہ دسو
 
لاریب مرزا

محفلین
ہمارا ستارا جوزا (Gemini) ہے۔ ہم جاننا چاہیں گے کہ اور کس محفلین کا ستارا جوزا ہے۔ :)
ستاروں پر یقین نہیں ہے۔ بلکہ ہمیں کوفت ہوتی ہے جب ہم کسی کو اخبار پکڑ کے خشوع و خضوع کے ساتھ horoscope کا ناشتہ کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ اور یہ کوفت دوچند ہو جاتی ہے جب کوئی ہمارے پاس اس کا مطلب پوچھنے کے لیے تشریف لے آئے۔ :) :)
 
ہادیہ

محفلین
محمد وارث بھائی اکثر کاستارہ" اسٹار پلس "بھی تو ہوتا ہے اور اس کے اثرات کو محسوس بھی کرتی ہیں۔:LOL:
آپ کا تجربہ غلط ہے ۔ میں نے کبھی سٹار پلس ہی نہیں دیکھا۔ میرا ایک ہی پسندیدہ پروگرام ہے سرعام دیکھنا۔ نیٹ اور ٹی وی دونوں پر۔۔:p
 
فہیم

لائبریرین
جو آپ نے لکھا میرے مراسلے کے جواب میں۔ مجھے اس کی تفصیل بتا دیں پائی جی۔
آسان سے الفاظ میں یہ سب لوگوں کی جیب سے پیسہ نکالنے کے دھندے ہیں۔
اور جو لوگ یہ کام کررہے ہوتے ہیں خود ان کی حالت مریضوں والی ہوتی ہے:)
 
رانا

محفلین
شغل کی حد تک بقول شخصے ہم تو نویں جماعت میں نجومی بابا تھے! اب یقین نہیں مگر شغل اچھا ہے
مجھے بس اس حد تک دلچسپی ہے کہ یہ جانا جائے کہ کیا ایک جیسے برج رکھنے والوں کے مزاج، رویوں اور عادات میں کچھ مشترک ہوتا ہے یا نہیں۔ اس کے لئے انتظار کررہا ہوں کہ کب کوئی سائنسدانوں اور ریسرچرز کی ٹیم اس پر ریسرچ شروع کرتی ہے۔ :)
 
میں نے یہاں تک پڑھا ہے کہ ہر تاریخ کے مطابق الگ مزاج ہوتا ہے۔

جیسے کسی کی تاریخ پیدائش 19 مئی ہے اور کسی کی 10 مئی تو دونوں کا اسٹار ایک ہونے کے باوجود بھی تاریخ کی وجہ سے کچھ فرق۔
یعنی آپ کو صرف ایک اسٹار نہیں بلکہ ایک ہی تاریخ کے لوگ ڈھونڈنے چاہیے:)

اب اگر اس کے بعد کہیں وقت کا معاملہ بھی شامل ہوگیا تو پھر آپ کی قسمت:)
 
محمد وارث

ہندوؤں کے ہاں یہ علم بہت "ایڈوانس" شکل میں ہے۔ وہ نہ صرف تاریخ کا خاص خیال رکھتے ہیں بلکہ وقت کا بھی۔ اسی لیے ہم سو ڈیڑھ سو سال پیچھے کے مسلم مشاہیر کی تاریخ پیدائش کے بارے میں کافی متضاد روایات دیکھتے ہیں لیکن ہندوؤں کے ہاں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اُن کے جوتشی پیدائش کے مقام، تاریخ اور وقت کے حساب سے 'کُنڈلیاں' بناتے ہیں سو وہ ہر بچے کی ان تین چیزوں کا خاص خیال رکھتے ہیں۔
 
Top