بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

نور وجدان

لائبریرین
images
 
محمد وارث

لائبریرین
یعنی دنیا بھر کی ہزاروں کتابیں پڑھ کر بھی آپ "کینسر" کو قابو میں کرنے کا نسخہ نہیں جان پائے:)
حد ہو گئی فہیم، اکیلا میں ہی کیا، دنیا کے کروڑوں اربوں بڑے بڑے "سائنسدان" ابھی تک اپنے اپنے "کینسر" پر قابو نہیں پا سکے :)
 
فہیم

سائنسدان بچارے میر و غالب سے نا آشنا جو رہے۔
پر آپ تو ماشاءاللہ چند ایک اشعار سے ہی کافی حد تک قابو پا سکتے ہیں:)
 
ارے فہیم، اِن اشعار سے 'کینسر' رام ہو سکتا ہے اور میں کرتا بھی رہا ہوں، لیکن صرف اُس وقت تک جب تک 'کینسر' کچا کچا ہو۔ ایک بار 'کینسر' پختہ ہو گیا اور دو گواہوں نے کہہ دیا کہ 'کینسر' پختہ ہے تو پھر چاہے پورا دیوانِ غالب رٹ لو اور رٹا لو، 'کینسر' پر اثر نہیں پڑنے کا :)
 
اس کے بعد کی صورتحال یہ ہے کہ بندہ خود شاعر بن جاتا ہے:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں "جدی" پشتی جو بھی ہوں ستاروں پر غیر متزلزل یقین رکھتا ہوں کہ وہ رات کی تاریکیوں اور تنہائیوں میں بہت سےغم کے ماروں کے رفیق ہوتے ہیں ،اپنے خالق کی حمد میں جھلملاتے رہتے ہیں ۔سوچنے اورغور و خوض کرنے والوں کی فکر کو رفعت کا تازیانہ لگانا ان کا وظیفہ ہے۔ اپنے فطری وظیفے سے تھکنا انہیں نہیں آتا ۔ اہل دل انسانوں کو وقت کے قیمتی ہونے کا اور اس کی پابندی کرنے کا احساس دلاتے ہیں۔محبت کرنے والے دلوں کے لیے ایک لازوال کشش کا منبع ہیں ۔
 
فی الوقت یہاں 'جدیوں' کی اکثریت ہے :)
 
محمد وارث

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
جی ہاں، یہ 'کینسر' تو مجھے مار کر ہی میری جان چھوڑے گا :)
نام خدا وارث بھائی !!! دراصل ایسا بھی ممکن ہے کہ یہی کینسر آپ کو زندہ رکھے ہوئے ہے،،، ہماری خواہشات اور "نیک" تمنائیں آپ کے ساتھ ابد الآباد تک ہیں کہ خدا ئے واحد آپ کو اور آپ کے کینسر کو محبت اور مودت کے ساتھ سلامت رکھے ، آمین ثم آمین،
 
Top