بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

سید عمران

محفلین
سید عمران آپ کس کرائٹیریا سے ریٹنگ دیتے ہیں؟؟ جب وارث بھائی نے ووٹ دیا تو آپ نے پسندیدہ کی ریٹنگ دی۔ اور جب وارث بھائی نے فہیم صاحب کو بتایا کہ ووٹ کس کو دیا تو آپ نے معلوماتی کی ریٹنگ دی۔ یہ کیا ماجرا ہے؟؟ :idontknow:
پہلا ان کی پسند پہ پسند...
دوسرا ان کی وضاحت پہ معلوماتی...
 
La Alma

لائبریرین
میں ذاتی طور پر ٹاپ ٹین کے انتخاب میں انٹرسٹڈ تھی . بصورتِ دیگر پول کو کیٹیگرائز کر دیا جاتا تو چناؤ سہل ہو جاتا .
اگر " محفل کے جوہری " کی کیٹیگری ہوتی تو میرا ووٹ مریم افتخار اور فہد اشرف کو جاتا . ;)
شعر و ادب کے پس منظر میں میرا انتخاب یہ دو محفلین ہیں .
محمد ریحان قریشی
با ادب
 
چار نام لینے پر آپ کا ووٹ مسترد ہونے کا امکان ہے۔ صرف دو نام لیجیے۔ ہر کیٹیگری سے صرف ایک نام۔
 
مبشر ڈاہر

محفلین
ارے واہ!! یہ تو ہم نے بھی ابھی دیکھا۔ انہوں نے رکنیت کے دو سال بعد پہلا مراسلہ ارسال کیا اور وہ بھی وارث بھائی کو ووٹ دینے کے لیے۔ :applause: :applause:
شروع کے دنوں میں میرے کچھ مراسلے تھے جو میرے اکاؤنٹ میں دکھائی نہیں دے رہے۔ شاید اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پہلے میرا اکاؤنٹ میرے ای میل کے تابع تھا اور اب یہ اکاؤنٹ فیس بک کے ساتھ منسلک ہے۔ اسی وجہ سے میرے سابقہ مراسلے دکھائی نہیں دے ہے۔ بحر حال آخر ِکار گفت و شنید اور لیت و لعل کے بعد میرے ووٹ کے حق مان لینے پر تمام محفلین کا شکر گزار ہوں۔
ارے واہ!! یہ تو ہم نے بھی ابھی دیکھا۔ انہوں نے رکنیت کے دو سال بعد پہلا مراسلہ ارسال کیا اور وہ بھی وارث بھائی کو ووٹ دینے کے لیے۔ :applause: :applause:
 
لاریب مرزا

محفلین
شروع کے دنوں میں میرے کچھ مراسلے تھے جو میرے اکاؤنٹ میں دکھائی نہیں دے رہے۔ شاید اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پہلے میرا اکاؤنٹ میرے ای میل کے تابع تھا اور اب یہ اکاؤنٹ فیس بک کے ساتھ منسلک ہے۔ اسی وجہ سے میرے سابقہ مراسلے دکھائی نہیں دے ہے۔ بحر حال آخر ِکار گفت و شنید اور لیت و لعل کے بعد میرے ووٹ کے حق مان لینے پر تمام محفلین کا شکر گزار ہوں۔
جناب آپ کا تبصرہ ایک گھنٹے کے بعد نظر آیا ہے ہمیں۔ لگتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ :)
 
مبشر ڈاہر

محفلین
جناب آپ کا تبصرہ ایک گھنٹے کے بعد نظر آیا ہے ہمیں۔ لگتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ :)
میرے اکاؤنٹ میں کچھ گڑ بڑ مجھے بھی لگتی ہے۔ پر کم علمی کی وجہ سے تشخیص کرنے سے قاصر ہوں۔ حاذق محفلین سے گزارش ہے کہ تشخیص بھی فرمائیں اورتدبیر بھی فرمائیں۔
 
فرقان احمد

محفلین
میرے اکاؤنٹ میں کچھ گڑ بڑ مجھے بھی لگتی ہے۔ پر کم علمی کی وجہ سے تشخیص کرنے سے قاصر ہوں۔ حاذق محفلین سے گزارش ہے کہ تشخیص بھی فرمائیں اورتدبیر بھی فرمائیں۔
محترم! آپ کے الفاظ کے چناؤ سے بخوبی اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ اردو محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔
تاہم، آپ کے اکاؤنٹ کا صابن کیوں 'سلو' ہے، اس بابت منتظمین ہی بہتر طور پر بتا سکیں گے
 
نبیل

تکنیکی معاون
بعض اوقات کسی رکن کے ابتدائی کچھ مراسلات خودکار طور پر موڈریشن کے تحت آ جاتے ہیں۔ ایسا سپیم کی روک تھام کے لیے کیا جاتا ہے۔
 
السلام علیکم و رحمتہ اللہ !
ہمارے لیے اردو محفل فورم فقط ایک فورم ہی نہیں بلکہ یہ ایک فیملی ہے ، یہ ایک محفل ہے اور یہ ایک سنگت ہے! ہر تصویر کے ہمیشہ ایک سے زائد رُخ ہوا کرتے ہیں ، ہمیشہ کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے۔ سوچتی ہوں کہ اگر کبھی مجھے اس فیملی سے الگ ہونا پڑا تو میں نے اِس سے جو کچھ پایا ہے وہ فہرست اس قدر طویل ہوگی کہ زیاں کے چند پنّے چنداں اہمیت کے حامل نہ ہوں گے۔
اردو محفل الیکشن ہم پر حکمران مقرر کرنے کے لیے ہرگز منعقد نہیں کروایا گیا بلکہ اس الیکشن کے مقاصد میں سب سے اہم اردو محفل کی بارہویں سالگرہ پر سبھی محفلین کو ایک کوزے میں بند کرنا تھا۔ شاید ہی ایسی کوئی لڑی موجود ہو جس میں اتنے زیادہ محفلین نے حصہ لیا ہو اور مقصد بھی ذاتی نہ ہو۔ مجھے خوشی ہے کہ اس لڑی کو بنانے کے پیچھے میرا جو مقصد تھا وہ تقریباََ مکمل ہوا اور اس کے علاوہ مزید پہلو بھی سامنے آئے۔
یہاں یہ اعلان کرتی چلوں کہ کیٹگریز نہ رکھنے کا فیصلہ فقط اس لیے کیا گیا تاکہ کوئی بھی رکن اگنور نہ ہو اور اگر آپ بہترین رکن کا ایوارڈ نہیں جیت پائے تو قطعاََ پریشان مت ہوئیے۔
1) آپ کی زندگی کا مقصد یقیناََ اردو محفل کا 2017 کا بہترین رکن کا ٹائٹل جیتنا نہیں رہا ہوگا۔ اپنے آپ کو پہچانئیے اور وہ کیجئیے جس کے لیے آپ کو بنایا گیا ہے ، اُن تمام اصولوں اور درجہ بندیوں سے بالاتر ہو کر جو کوئی بھی غیراللہ آپ کے لیے بناتا ہے۔
2) ایسے بہت سے ممبرز ہیں جو کوئی ووٹ حاصل نہ کر پائے یا اپنے ووٹس کو کم سمجھتے ہوں گے۔ اس ضمن میں دو باتیں یاد رکھئیے۔ یہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اور خاص طور پر آپ کا حلقۂ احباب آپ کو بے شک پسند کرتا ہے مگر یہ ووٹ پسندیدگی کے لیے نہیں تھا۔ یہ ووٹ بہترین کے لیے تھا۔ فکر مت کیجئیے ، بہت سکوپ ہے! :)
دوسری بات یہ کہ جہاں تک میں نے کائنات کے کچھ رازوں کو سمجھنے کی سعی کی ہے، کوئی بھی شے اُتنی اُس شخص کی جھولی میں گرتی ہے جتنا وہ اُس سے بے نیاز ہوتا ہے اور شاید آنے والا فیصلہ بھی انہی لوگوں کے حق میں ہے! اگر آپ اپنے ووٹنگ گراف یا اس قسم کی کسی شے یا گلے شکووں کی وجہ سے پریشان ہیں تو بے نیاز ہوجائیے۔ ہو جائیں گے تو کسی نا کسی وقت خود بخود مل جائے گا۔ نہیں ہو پائیں گے تو بہت مشکل ہو جائے گی! :)
 
جینٹل مین آف دا ائیر کے خطاب کے لیے مندرجہ ذیل ممبران نے ترتیبِ نزولی کے حساب سے ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ووٹس کی تعداد آپ دیکھ سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ اس خطاب کے حقدار '' محمد وارث '' قرار پائے ہیں۔

محمد وارث : 10
محمد تابش صدیقی : 4
عبدالقیوم چوہدری : 3
راحیل فاروق : 3
نیرنگ خیال : 2
بدر الفاتح : 2
حسیب احمد حسیب : 1
سید عمران : 1
اسد : 1
محمد خلیل الرحمٰن :1
محمداحمد : 1
انجانا : 1
حسان خان : 1
عاطف ملک : 1
محمد ریحان قریشی : 1
آورکزئی : 1
 
فرقان احمد

محفلین
محمد وارث بھیا، آپ کو یہ اعزاز مبارک ہو۔ آپ یقینی طور پر اس ٹائٹل کے صحیح معنوں میں حق دار ہیں۔ :) :) :)

جاسمن دیکھ لیجیے! محفلین آپ کی شخصیت سے کس حد تک متاثر ہیں؟ مبارک باد قبول فرمائیے۔ :) :) :)

جو اراکین اس فہرست میں شامل ہیں، اُن کو بھی خصوصی مبارک باد! یقین جانیے، ان فہرستوں میں شامل ہونا بھی کسی اعزاز سے کم نہیں۔
 
نوٹ : جن محفلین نے ایک سے زیادہ لوگوں کو ووٹ کیا۔ ان کی پسندیدگی اپنی صحیح جگہ پر پہنچ چکی ہے۔ میں چاہتی تھی کہ ان کے ووٹس بھی آخر کار کاؤنٹ کر ہی لوں ، کیونکہ ہمارے اتنے پیارے ممبرز کے ووٹس ضائع ہونے کا دکھ سب سے زیادہ مجھے ہے۔ لیکن ان ووٹس کو نکالنے کے بعد بھی یہ کہتے ہوئے شرم سی ہی آتی کہ محترم ______ آٹھ اعشاریہ صفر نو سے ہار گئے۔
یا آپ کا اگریگیٹ کتنا بنا ؟ وغیرہ وغیرہ !! :D

ہم نے اس لڑی میں کسی کا ایک حرف بھی ضائع نہیں ہونے دیا۔(اپنی طرف سے یہی کوشش رہی ہے)۔ آپ کی محبت اس لڑی کی بنیادوں میں ڈال دی گئی ہے۔ اب دنیا میں سبھی کچھ حسابیات و شماریات تو نہیں نا !!!!سمجھا کریں !!!! ؛)
 
Top