بارہویں سالگرہ محفل میں مقبول ہونے کے طریقے

رانا

محفلین
ماشاءاللہ۔۔۔!

رانا بھائی آج کل تو ماشاءاللہ آپ کی جولانیِ طبع اوج پر ہے، اتنی ساری مزیدار تحاریر ایک ساتھ لکھ رہے ہیں اور سب کی سب کمال ہیں۔

بہت خوش رہیے۔

ویسے آپ نے مقبول ہونے کا کہہ کر مشہور ہونے کے گُر بتا دیے ہیں۔ مقبول کوئی تب ہوتا ہے جب لوگ اُسے (دل سے) قبول کر لیتے ہیں تاہم مشہور ہونے کے لئے یہ شرط نہیں ہے۔ :)

اگر محفلین مشہور ہونا چاہتے ہیں تو درج بالا مشوروں پر عمل پیرا ہونے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں۔ :D:ROFLMAO:

تاہم اگر آپ مقبول ہونا چاہیں تو پھر رانا بھائی کے اپنے طور اطوار ملاحظہ کیجے اُن کی پہلی پوسٹ سے لے کر آج تک۔ :p
بہت شکریہ احمد بھائی پسند کرنے کے لئے۔ شاعر حضرات کو کچھ پسند آجائے تو سمجھیں پیسے وصول ہوگئے۔ :):p
مشہور اور مقبول کے فرق کی طرف آپ نے خوب توجہ دلائی ہے واقعی اب کوئی بےچارہ مقبول ہونے کے چکر میں مردود ہوگیا تو قیامت والے دن ہمارا گریبان پکڑلے گا۔:p
 
Top