فیض سے معذرت:ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد

عاطف ملک

محفلین
قابلِ قدر اساتذہ کرام اور معزز محفلین کی خدمت میں یہ تک بندیاں پیش کرنے کی جسارت حاصل کر رہا ہوں۔تنقیدی اور اصلاحی رائے کی درخواست ہے۔

(فیض سے معذرت)
"ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد"
روک دی اس نے پٹائی ڈیڑھ سو لاتوں کے بعد

کاش تُو برباد ہو یوں "اے مرے ٹُنڈے رقیب!"
ٹوٹ جائیں تیری ٹانگیں بھی ترے ہاتوں کے بعد

ہر کس و ناکس ہے فرحاں روشنی کے شہر میں
ملکہِ بجلی ہیں لوٹی آج دو راتوں کے بعد

ڈائیلائزر نہیں ہے ٹھیک کوئی وارڈ میں
اب مرے گردے "دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد"

شہر،صوبہ ،مسلک و مذہب کی اہمیّت بجا
وجہِ تفریق اور بھی ڈھونڈو کوئی "ذاتوں" کے بعد

کل مرے کالج میں ہے سالانہ فنکشن دوستو
ناچ گانا خوب ہو گا حمد اور نعتوں کے بعد

غیرتِ ایمان اپنی بیچ کر سوئے ہیں جو
کیا خبر وہ جاگ جائیں عین کی باتوں کے بعد
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
کل مرے کالج میں ہے سالانہ فنکشن دوستو
ناچ گانا خوب ہو گا حمد اور نعتوں کے بعد
کیا اس فنکشن میں آپ اپنے دوستوں کو بھی بُلا سکتے ہیں؟ پہلے حصے والے پروگرام یعنی کارِ ثواب میں ہم بھی شامل ہو جائیں گے! باقی پروگرام کی آپ ذمہ داری نہ لیں وہ میں خود ہی کچھ نہ کچھ بندوبست کر لوں گا :)
 
عاطف ملک

محفلین
واہ ۔بہت خوبصورت لاجواب
شکریہ محترم :)
یہ تو واقعی زبردست ڈاکٹر صاحب :)

شاید کسی کو شرم آجائے۔
تشکر لئیق بھائی!
کیا اس فنکشن میں آپ اپنے دوستوں کو بھی بُلا سکتے ہیں؟ پہلے حصے والے پروگرام یعنی کارِ ثواب میں ہم بھی شامل ہو جائیں گے! باقی پروگرام کی آپ ذمہ داری نہ لیں وہ میں خود ہی کچھ نہ کچھ بندوبست کر لوں گا :)
استادِ محترم،
ان اشعار کے سب کردار و واقعات فرضی اور تخیلاتی ہیں۔
کسی واقعے یا شخصیت سے مماثلت محض اتفاقی ہوگی
:p
تسی آؤن آلے بنو۔۔۔۔۔۔فنکشن ہزار:p
مل کے ڈھونڈ ہی لیں گے کوئی نہ کوئی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
استادِ محترم،
ان اشعار کے سب کردار و واقعات فرضی اور تخیلاتی ہیں۔
کسی واقعے یا شخصیت سے مماثلت محض اتفاقی ہوگی
:p
تسی آؤن آلے بنو۔۔۔۔۔۔فنکشن ہزار:p
مل کے ڈھونڈ ہی لیں گے کوئی نہ کوئی :)
یہ سرگوشی میں آپ نے بہت ناممکن سی بات کہہ دی، میں تو اپنے کالج کے فنکشنوں میں بھی نہیں جاتا تھا صرف اسی وجہ سے، یعنی کہ "جانے" کی وجہ سے :)
 
عاطف ملک

محفلین
یہ سرگوشی میں آپ نے بہت ناممکن سی بات کہہ دی، میں تو اپنے کالج کے فنکشنوں میں بھی نہیں جاتا تھا صرف اسی وجہ سے، یعنی کہ "جانے" کی وجہ سے :)
یعنی میں نے پچھتانے میں بہت "جلدی" کر دی؟؟؟
"نعتوں" بطورِ قافیہ "غلط" ہی ہے نا؟؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت سے لوگ بولنے میں بھی اس کا خیال رکھتے ہیں۔
میرا سب سے چھوٹا بھائی اس کا خیال رکھتا ہے! حافظِ قرآن ہے اور قاری بھی ہے۔ میرے بچوں نے قرآن اپنے اسی چچا سے پڑھا ہے اور اس کی دیکھا دیکھی وہ بھی عین کو صحیح مخرج سے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تو عجب رنگ آ جاتا ہے :) کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے ہاں یعنی غیر عربیوں کے ہاں بول چال میں عین کو صحیح مخرج سے ادا کرنے کے لیے کم از کم کسی مدرسے کا طالب علم ہونا ضروری ہے یا کسی قاری صاحب کا شاگرد ہونا :)

باقی تحریر اور قافیہ کی طرح کے تکنیکی معاملات میں فرق ملحوظ رکھنا از بس ضروری ہے!
 
اچھے قاری اساتذہ شاگردوں کو تلقین کرتے ہیں کہ روزمرہ اردو گفتگو میں مخارج کا خیال رکھا کریں اور لوگوں کی عجیب نظروں کی بھی پروا نہ کریں کیونکہ مخارج کی درستگی مشق مانگتی ہے۔
 
عاطف ملک

محفلین
آج کل "عین" اور "الف" کا فرق مٹتا جا رہا ہے۔ تکنیکی طور پر فرق ہونا چاہیے :)
متفق ہوں اور اس کا علم بھی تھا ویسے:)
"قافیہ" گو کہ غلط ہے لیکن شعر میرے خیال میں درست ہے :)
اور "ہاتھوں" کا بطورِ قافیہ استعمال درست ہے یا وہ بھی غلط ہے؟
۔۔۔۔۔اس کی بھی وضاحت فرما دیجیے تو کیا ہی بات ہے.
محمد ریحان قریشی بھائی سے بھی گذارش ہے کہ وہ اس معاملے میں مدد کریں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اچھے قاری اساتذہ شاگردوں کو تلقین کرتے ہیں کہ روزمرہ اردو گفتگو میں مخارج کا خیال رکھا کریں اور لوگوں کی عجیب نظروں کی بھی پروا نہ کریں کیونکہ مخارج کی درستگی مشق مانگتی ہے۔
قُراء حضرات کے لیے یہ مشق بہت ضروری ہے کیونکہ قرات کے وقت صحیح مخرج سے الفاظ کو ادا کرنا ایک بنیادی چیز ہے اور اس کے لیے وہ اساتذہ کی مار بھی کھاتے ہیں۔ ہمارے حافظ صاحب بھی کھاتے تھے اور پھر انہوں نے اپنے بھتیجوں (میرے بچوں اور دیگر بھائیوں کے بچوں) کو بھی جب اس روش پر رکھ لیا تو بلآخر مجھے مداخلت کر کے حافظ صاحب کو روکنا پڑا :)
 
محمد وارث

لائبریرین
متفق ہوں اور اس کا علم بھی تھا ویسے:)
"قافیہ" گو کہ غلط ہے لیکن شعر میرے خیال میں درست ہے :)
اور "ہاتھوں" کا بطورِ قافیہ استعمال درست ہے یا وہ بھی غلط ہے؟
۔۔۔۔۔اس کی بھی وضاحت فرما دیجیے تو کیا ہی بات ہے.
محمد ریحان قریشی بھائی سے بھی گذارش ہے کہ وہ اس معاملے میں مدد کریں۔
شعر مذکور درست ہے! مزاحیہ شاعری میں قافیے کی رعایت بھی چل جاتی ہے :)

ہاتھوں کا قافیہ درست ہے، فقط اس کی املا "ہاتوں" کر دیں! فیض ہی کی ایک غزل ایسی ہے جس میں 'ہاتھ' کی املا 'ہات' کر کے اس طرح کے الفاظ یعنی حالات، رات وغیرہ کے ساتھ قافیہ کیا گیا ہے۔
 
قابلِ قدر اساتذہ کرام اور معزز محفلین کی خدمت میں یہ تک بندیاں پیش کرنے کی جسارت حاصل کر رہا ہوں۔تنقیدی اور اصلاحی رائے کی درخواست ہے۔

(فیض سے معذرت)
"ہم کہ ٹھہرے اجنبی اتنی مداراتوں کے بعد"
روک دی اس نے پٹائی ڈیڑھ سو لاتوں کے بعد

کاش تُو برباد ہو یوں "اے مرے ٹُنڈے رقیب!"
ٹوٹ جائیں تیری ٹانگیں بھی ترے ہاتوں کے بعد

ہر کس و ناکس ہے فرحاں روشنی کے شہر میں
ملکہِ بجلی ہیں لوٹی آج دو راتوں کے بعد

ڈائیلائزر نہیں ہے ٹھیک کوئی وارڈ میں
اب مرے گردے "دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد"

شہر،صوبہ ،مسلک و مذہب کی اہمیّت بجا
وجہِ تفریق اور بھی ڈھونڈو کوئی "ذاتوں" کے بعد

کل مرے کالج میں ہے سالانہ فنکشن دوستو
ناچ گانا خوب ہو گا حمد اور نعتوں کے بعد

غیرتِ ایمان اپنی بیچ کر سوئے ہیں جو
کیا خبر وہ جاگ جائیں عین کی باتوں کے بعد
جتنی داد دی جائے کم ہے۔ بہت بہت بہت خوب، بھئی مزہ آگیا۔ کیا کاٹ ہے کیا طنز ہے مزاح کے ساتھ ساتھ۔
 
Top