پاکستان بمقابلہ بھارت: چیمپئنزٹرافی،چوتھا میچ

فرقان احمد

محفلین
آج پاکستان اور بھارت اور مابین اوول کے میدان میں چیمپئنز ٹرافی کا چوتھا میچ منعقد ہو رہا ہے؛ دیکھیے، میدان کس کے ہاتھ رہتا ہے۔

خبر:
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 4جون کو کھیلا جائے گا ،دونوں ٹیموں کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز سنسی خیز ہوا کرتے ہیں،فیلڈمیں ہونے والے جھگڑے ،پرفارمنس،جوش ولولہ ایسی دلچسپی پید ا کردیتے ہیں کہ کوئی بھی ٹی وی سیٹ کے سامنے سے ہلنے کو تیار ہی نہیں ہوتا ۔2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں 4جو ن کو ہونے والے میچ سے قبل پاکستان اور بھارت تین مرتبہ مدمقابل آئے،جن میں 2بار گرین شرٹس کو کامیابی ملی۔ ون ڈے کرکٹ کی بات کی جائے تو پاکستان 127 میں سے72میچز جیت کر آگے ہے جبکہ بھارت نے 51 میچز میں کامیابی حاصل ہے۔چار جون کو چمپیئنز ٹرافی کا سب سے بڑ ا میچ ان ہی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا،جس کی تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکی ہیں،ساتھ ہی پوری دنیا اسے ٹیلی ویژن اسکرین پر براہ راست بھی دیکھے گی ۔

ربط

Pak-_VS-_Ind.jpg
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
گو کہ مجموعی طور پر پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، تاہم، بڑے میچز میں بھارت کا ریکارڈ کافی بہتر رہا ہے؛ خاص طور پر ورلڈ کپ میچوں میں پاکستان آج تک بھارت کو پچھاڑ نہ سکا تاہم دیکھیے، آج کیا ہوتا ہے؟
 

ابن توقیر

محفلین
گو کہ مجموعی طور پر پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، تاہم، بڑے میچز میں بھارت کا ریکارڈ کافی بہتر رہا ہے؛ خاص طور پر ورلڈ کپ میچوں میں پاکستان آج تک بھارت کو پچھاڑ نہ سکا تاہم دیکھیے، آج کیا ہوتا ہے؟
ماضی کے ریکارڈ تو کافی اچھے ہی شہزادوں کے،مگرموجودہ تناظر میں انہیں سامنے رکھ کر فیصلہ نہیں کیاجاسکتا،کیونکہ ہماری موجودہ ٹیم اپنے شاندار ماضی سے کوسوں دور ہوچکی ہے۔یا یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ اب جب کہ دنیا ’’ماڈرن کرکٹ‘‘ کھیل رہی ہے تب بھی ہماری ٹیم ماضی میں ہی جی رہی ہے۔سمائلس
 

فرقان احمد

محفلین
کوہلی ورڈ کلاس پلیئر ہے، اگر ان کی وکٹ پاکستان کے ہاتھ جلد لگ جاتی ہے تو کسی حد تک میچ بیلنس ہو جائے گا۔
 

محمدظہیر

محفلین
کوہلی ورڈ کلاس پلیئر ہے، اگر یہ وکٹ پاکستان کے ہاتھ جلد لگ جاتی ہے تو کسی حد تک میچ بیلنس ہو جائے گا۔
وراٹ کوہلی
دھونی
رہانے
یوراج
روہت شرما
محمد شامی
شیکھر دھون
ہاردک پانڈیا
اشون
دنیش کارتک
بی کمار
کے جاداؤ
امیش یادو
بمرا
جڈیجا
انڈین کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں
 

فرقان احمد

محفلین
وراٹ کوہلی
دھونی
رہانے
یوراج
روہت شرما
محمد شامی
شیکھر دھون
ہاردک پانڈیا
اشون
دنیش کارتی
بی کمار
کے جاداؤ
امیش یادو
بمرا
جڈیجا
انڈین کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں
دھونی، یوراج اور شرما بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں :)
 

یاز

محفلین
آدھا میچ تو پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کر کے ہار دیا ہے. باقی دیکھیں کیا بنتا ہے
 
Top